ذات پر مبنی مردم شماری سے جن کو پریشانی وہ پہلے نتیش کمار سے مل سکتے تھے

پٹنہ (اے بی این)جدیو ہیڈکوارٹر میں جن سنوائی پروگرام کے دوران پارلیمانی امور کے وزیر وجے کمار چودھری اور خوراک و صارفین تحفظ کی وزیر لسی سنگھ نے عوامی مسائل سے رو برو ہوتے ہوئے معاملوں کے فوری حل کیلئے متعلقہ افسران کو ضروری ہدایات دیں۔ اس موقع پر ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے وزیر وجئے کمار چودھری نے کہا کہ جو لوگ ذات پر مبنی مردم شماری کے اعداد و شمار پر سوال اٹھا رہے ہیں انہیں اس کی وجہ بھی پیش کرنی چاہیے۔ بہار حکومت نے کبھی بھی مشوروں کا دروازہ بند نہیں کیا تھا۔ اگر کسی کو کوئی اعتراض تھا تو وہ حکومت کے سامنے اپنی تجویز ضرور پیش کرتا۔ وجے کمار چودھری نے کہا کہ اگر سیاسی مقاصد کی وجہ سے ذات پر مبنی پر مردم شماری کے اعداد و شمار پر سوالات اٹھائے جا رہے ہیں تو یہ بھی بدقسمتی کی بات ہے۔ انہوں نے کہا کہ ریاست کے تمام لوگوں کے لئے یہ فخر کی بات ہے کہ ذات پرمبنی مردم شماری کو نافذ کرنے والی بہار ملک کی پہلی ریاست بن گئی۔ ملک کی دیگر ریاستی حکومتوں نے بھی اس سمت میں پہل کی تھی لیکن اس کی پیچیدگیوں کو دیکھتے ہوئے یہ قدم واپس لے لیا گیا۔ وزیر اعلیٰ نتیش کمار کے کام کرنے کا یہ ثبوت ہے کہ جب ہم نے ذات پر مبنی مردم شماری شروع کی تو اسے کامیابی سے مکمل بھی کرایا۔ وجے کمار چودھری نے کہا کہ یہ حیرت کی بات نہیں ہے کہ دوسری ریاستوں میں ذات پر مبنی مردم شماری کی مانگ اٹھی ہے۔ یہ قدم بذات خود بہت تاریخی اور انقلابی ہے، اس لیے فطری بات ہے کہ دوسری ریاستوں کے لوگ بھی اس کے حق میں آواز اٹھائیں گے۔ ہم نے ذات پر مبنی مردم شماری کے کام سے وابستہ اپنے تمام افسران کو بھی مبارکباد دی ہے اور ان سے یہ بھی کہا ہے کہ وہ تیار رہیں کہ انہیں ملک کی دیگر ریاستوں میں اکسپرٹ ایڈوائز کے طور پر مدعو کئے جانے کی امید ہے۔ اس پروگرام میں ریاستی جنرل سکریٹری لوک پرکاش سنگھ بھی موجود تھے۔

 

About awazebihar

Check Also

گیان بھون میں 8 دسمبر سے چار روزہ چھوٹی صنعت میلے کا انعقاد

پٹنہٖ (پریسریلیز) چھوٹی صنعت کا میلہ اسمال ادیوگ بھارتی بہار ریاستی یونٹ کی طرف سے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *