جمعہ، 23 اکتوبر، 2026
اردوहिन्दीEnglish
آوازِ بہار

آوازِ بہار

ای پیپر
اہم خبریںقومیسیاستکھیلبہارقومیسیاستکھیلمضامینعالمی خبریںمزید
  • اہم خبریں
  • قومی
  • سیاست
  • کھیل
  • بہار
  • قومی
  • سیاست
  • کھیل
  • مضامین
  • عالمی خبریں
  • اہم
  • قومی
  • سیاست
  • کھیل
  • بہار
  • قومی
  • سیاست
  • کھیل
  • مضامین
آوازِ بہار
  • ہوم
  • قومی
  • سیاست
  • کھیل
  • بہار
  • قومی
  • سیاست
  • کھیل
  • مضامین
  • عالمی خبریں
  • ای پیپر
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ کریں
  • پرائیویسی پالیسی
  • شرائط و ضوابط
اردوहिन्दीEnglish

آوازِ بہار

بہار کی آواز — اردو، ہندی اور انگریزی میں تازہ ترین خبریں

زمرے

  • مقامی
  • قومی
  • سیاست
  • کاروبار
  • ٹیکنالوجی
  • کھیل
  • صحت
  • تعلیم

فوری لنکس

  • ہوم
  • ای پیپر
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ کریں
  • پرائیویسی پالیسی
  • شرائط و ضوابط

نیوز روم

  • ادارتی پالیسی
  • تصحیح و شکایات
  • اشتہارات
  • نیوز روم رابطہ

زبانیں

  • اردو (Urdu)
  • हिन्दी (Hindi)
  • English

ہمیں فالو کریں

سبسکرائب

Email: awazebihar@gmail.com|Phone: +91-9473486854

© 2026 Awaz E Bihar Publications. جملہ حقوق محفوظ ہیں

Designed and Developed byZeloiteZeloite
بہار میں ایم ایل سی کی آٹھ نشستوں پر آج ووٹنگ
  1. ہوم
  2. بہار
بہار

بہار میں ایم ایل سی کی آٹھ نشستوں پر آج ووٹنگ

Awaz E Bihar
•22 اکتوبر، 2026 کو 05:54 PM•6 ویوز•4 منٹ پڑھیں

پٹنہ، 23 اکتوبر: (اے بی این ) بہار قانون ساز کونسل کی آٹھ نشستوں کے لیے آج جمعہ کو ووٹنگ ہوگی۔ چار گریجویٹ اور چار اساتذہ حلقوں میں ہونے والے اس انتخاب میں مجموعی طور پر 150 امیدوار اپنی قسمت آزما رہے ہیں، جبکہ 5 لاکھ 32 ہزار 847 ووٹر اپنے حق رائے دہی کا استعمال کریں گے۔ انتخابی عمل کو پرامن اور منظم طریقے سے مکمل کرنے کے لیے انتظامیہ نے تیاریاں پوری کر لی ہیں۔ ووٹنگ صبح 8 بجے سے شام 4 بجے تک ہوگی، جبکہ ووٹوں کی گنتی 27 اکتوبر کو کی جائے گی۔یہ انتخاب بہار کی سیاست کے لیے اہم سمجھا جا رہا ہے۔ تمام آٹھ نشستوں پر این ڈی اے، مہاگٹھ بندھن، جن سوراج اور آزاد امیدواروں کے درمیان مقابلہ ہے۔ کئی حلقوں میں سیاسی جماعتوں کے درمیان براہ راست مقابلے کے بجائے کثیر رخی لڑائی کی صورت حال ہے۔
انتخابی عمل کے لیے 993 پولنگ مراکز قائم کیے گئے ہیں۔ انتخابی عملے کی تعیناتی، سکیورٹی انتظامات اور ووٹنگ سے متعلق دیگر ضروری تیاریوں کو مکمل کر لیا گیا ہے۔ ان نشستوں پر عام اسمبلی انتخابات کی طرح ای وی ایم کے بجائے بیلٹ پیپر کے ذریعے ووٹنگ ہوگی۔گریجویٹ اور اساتذہ حلقوں کے ووٹر اپنی ترجیحات کے مطابق امیدواروں کے سامنے نمبر درج کریں گے۔ پہلی ترجیح کے لیے امیدوار کے نام کے سامنے ہندسہ ’1‘ لکھنا ضروری ہے۔ ووٹروں کو ہدایت دی گئی ہے کہ بیلٹ پیپر پر ترجیح درج کرتے وقت انتخابی ضابطوں پر عمل کریں، تاکہ ان کا ووٹ درست شمار ہو سکے۔
پٹنہ گریجویٹ حلقہ اس انتخاب میں خاص طور پر زیر بحث ہے۔ جے ڈی یو نے موجودہ رکن قانون ساز کونسل نیرج کمار کو دوبارہ امیدوار بنایا ہے۔ ان کے مقابلے میں جن سوراج کے انوج سنگھ، آر جے ڈی کے دلیپ کمار اور کانگریس کے اسداللہ خان سمیت دیگر امیدوار میدان میں ہیں۔اس نشست پر جے ڈی یو کے اندر اختلافات بھی سیاسی بحث کا موضوع بنے ہوئے ہیں۔ مکوامہ کے رکن اسمبلی اننت سنگھ نے نیرج کمار کی مخالفت کرتے ہوئے جن سوراج کے امیدوار انوج سنگھ کی حمایت کی ہے۔ دوسری طرف وزیر اعلیٰ نتیش کمار کی جانب سے نیرج کمار کی رہائش گاہ پہنچ کر انہیں انتخاب میں کامیابی کا آشیرواد دینے کے واقعے کو بھی اہمیت دی جا رہی ہے۔اس ملاقات کی سیاسی اہمیت اس لیے بڑھ گئی ہے مکامہ سے جے ڈی یو کے رکن اسمبلی اننت سنگھ اپنی ہی پارٹی کے امیدوار نیرج کمار کی مخالفت کر رہے ہیں۔ اننت سنگھ نے پٹنہ گریجویٹ حلقے سے انتخاب لڑ رہے جن سوراج کے امیدوار انوج سنگھ کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔ وہ ان کے حق میں انتخابی مہم بھی چلا رہے ہیں۔اننت سنگھ اور نیرج کمار کے درمیان پرانے سیاسی اختلافات ہیں۔ اننت سنگھ کا کہنا ہے کہ نیرج کمار نے ماضی میں ان کے خلاف سیاسی موقف اختیار کیا تھا، اسی وجہ سے وہ اس انتخاب میں ان کی حمایت نہیں کریں گے۔
نیرج کمار جے ڈی یو کے سینئر لیڈر اور پارٹی کے اہم ترجمانوں میں شمار ہوتے ہیں، جبکہ اننت سنگھ مکوامہ سے رکن اسمبلی ہیں۔ دونوں رہنماؤں کے درمیان بڑھتی ہوئی تلخی نے جے ڈی یو کے اندرونی سیاسی حالات کو موضوعِ بحث بنا دیا ہے۔ایک طرف اننت سنگھ نیرج کمار کو شکست دینے کے لیے ان کے مخالف امیدوار کی حمایت کر رہے ہیں، تو دوسری طرف نتیش کمار کی جانب سے نیرج کمار کو آشیرواد دیے جانے کو پارٹی قیادت کی حمایت کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔
بہار قانون ساز کونسل کے اساتذہ اور گریجویٹ حلقوں کی نشستوں پر ہونے والے انتخابات کو لے کر سیاسی جماعتوں میں سرگرمیاں تیز ہیں۔ ان انتخابات کے نتائج سے یہ واضح ہوگا کہ امیدواروں کی سیاسی حکمت عملی اور باہمی اختلافات کا ووٹنگ پر کتنا اثر پڑا ہے۔پٹنہ گریجویٹ حلقے میں نیرج کمار اور انوج سنگھ کے درمیان مقابلے پر خصوصی نظر رکھی جا رہی ہے۔
اب دیکھنا یہ ہے کہ نتیش کمار کی حمایت اور اننت سنگھ کی مخالفت انتخابی نتائج پر کس حد تک اثر انداز ہوتی ہے۔ جن سوراج نے تمام آٹھ نشستوں پر امیدوار کھڑے کیے ہیں، جبکہ آزاد امیدوار بھی کئی حلقوں میں مقابلے کو دلچسپ بنا رہے ہیں۔ ایسے میں انتخابی نتائج نہ صرف امیدواروں کی سیاسی حیثیت کا تعین کریں گے بلکہ مختلف جماعتوں کی تنظیمی طاقت اور ووٹروں کے رجحان کا بھی اشارہ دیں گے۔
آج ہونے والی ووٹنگ کے بعد تمام امیدواروں کی قسمت بیلٹ بکس میں بند ہو جائے گی۔ ووٹوں کی گنتی 27 اکتوبر کو ہوگی، جس کے بعد یہ واضح ہوگا کہ قانون ساز کونسل کی ان آٹھ نشستوں پر کن امیدواروں کو کامیابی ملتی ہے۔
شیئر کریں:

Awaz E Bihar

تجربہ کار صحافی اور مصنف

متعلقہ خبریں

بہار میں حکومت کا خوف ختم، مجرموں کا حوصلہ بڑھ رہا ہے: اعجاز
بہار

بہار میں حکومت کا خوف ختم، مجرموں کا حوصلہ بڑھ رہا ہے: اعجاز

Awaz E Bihar•19 اکتوبر، 2026•12 ویوز
گاندھی میدان میں 20 اکتوبر کو ہوگا راون دہن، سکیورٹی کے سخت انتظامات، شام 4 بجے تک جگہ لینے کی اپیل
بہار

گاندھی میدان میں 20 اکتوبر کو ہوگا راون دہن، سکیورٹی کے سخت انتظامات، شام 4 بجے تک جگہ لینے کی اپیل

Awaz E Bihar•19 اکتوبر، 2026•15 ویوز
چھپرہ میں 20 ہزار کتابوں سے تیار ہوا منفرد پوجا پنڈال، موبائل کی لت چھوڑنے اور علم سے رشتہ جوڑنے کا پیغام
بہار

چھپرہ میں 20 ہزار کتابوں سے تیار ہوا منفرد پوجا پنڈال، موبائل کی لت چھوڑنے اور علم سے رشتہ جوڑنے کا پیغام

Awaz E Bihar•19 اکتوبر، 2026•13 ویوز