بدھ، 21 اکتوبر، 2026
اردوहिन्दीEnglish
آوازِ بہار

آوازِ بہار

ای پیپر
اہم خبریںقومیسیاستکھیلبہارقومیسیاستکھیلمضامینعالمی خبریںمزید
  • اہم خبریں
  • قومی
  • سیاست
  • کھیل
  • بہار
  • قومی
  • سیاست
  • کھیل
  • مضامین
  • عالمی خبریں
  • اہم
  • قومی
  • سیاست
  • کھیل
  • بہار
  • قومی
  • سیاست
  • کھیل
  • مضامین
آوازِ بہار
  • ہوم
  • قومی
  • سیاست
  • کھیل
  • بہار
  • قومی
  • سیاست
  • کھیل
  • مضامین
  • عالمی خبریں
  • ای پیپر
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ کریں
  • پرائیویسی پالیسی
  • شرائط و ضوابط
اردوहिन्दीEnglish

آوازِ بہار

بہار کی آواز — اردو، ہندی اور انگریزی میں تازہ ترین خبریں

زمرے

  • مقامی
  • قومی
  • سیاست
  • کاروبار
  • ٹیکنالوجی
  • کھیل
  • صحت
  • تعلیم

فوری لنکس

  • ہوم
  • ای پیپر
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ کریں
  • پرائیویسی پالیسی
  • شرائط و ضوابط

نیوز روم

  • ادارتی پالیسی
  • تصحیح و شکایات
  • اشتہارات
  • نیوز روم رابطہ

زبانیں

  • اردو (Urdu)
  • हिन्दी (Hindi)
  • English

ہمیں فالو کریں

سبسکرائب

Email: awazebihar@gmail.com|Phone: +91-9473486854

© 2026 Awaz E Bihar Publications. جملہ حقوق محفوظ ہیں

Designed and Developed byZeloiteZeloite
دسمبر 2029 تک ملک کو نشے کی لعنت سے پاک کرنے کا ہدف: شاہ
  1. ہوم
  2. قومی خبریں
قومی خبریں

دسمبر 2029 تک ملک کو نشے کی لعنت سے پاک کرنے کا ہدف: شاہ

Awaz E Bihar
•21 اکتوبر، 2026 کو 03:41 PM•0 ویوز•3 منٹ پڑھیں

مرکزی وزیرِ داخلہ امت شاہ نے کہا ہے کہ آنے والی نسلوں کو نشے کی لت سے محفوظ رکھنے اور ملک دشمن سرگرمیوں پر لگام لگانے کے لیے حکومت نے 31 دسمبر 2029 تک ملک کو نشے کی لعنت سے مکمل طور پر آزاد کرنے کا ہدف مقرر کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ اس مقصد کے لیے سال 2026 کے بقیہ ایام اور سال 2027، 2028 نیز 2029 کے دوران ملک بھر کی پولیس فورسز کو باہم مل کر منشیات کے خلاف فیصلہ کن جنگ لڑنی ہوگی۔ مسٹر شاہ نے بدھ کے روز یہاں 'پولیس یادگاری دن ' کے موقع پر قومی پولیس یادگار پر شہید پولیس اہلکاروں کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کے بعد یہ باتیں کہیں۔ اس موقع پر انہوں نے نشے کے خلاف بیداری پیدا کرنے کے لیے ملک گیر موٹر سائیکل ریلی کو بھی ہری جھنڈی دکھا کر روانہ کیا۔انہوں نے کہا کہ نشے کی لعنت آنے والی نسلوں کو کھوکھلا اور کمزور کرتی ہے، معیشت پر بوجھ بنتی ہے اور ملک دشمن سرگرمیوں میں ملوث تنظیموں کو مالی امداد بھی فراہم کرتی ہے۔ انہوں نے ملک بھر کی پولیس فورسز سے وزیرِ اعظم نریندر مودی کی قیادت میں تیار کردہ 'نشہ مکت بھارت کی اسکیم کو زمینی سطح پر نافذ کرنے اور نئی نسل کے مستقبل کو محفوظ بنانے کی اپیل کی۔
وزیرِ داخلہ نے کہا کہ سال 2026 ہندوستانی پولیس کے لیے انتہائی اہم اور تاریخی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ 31 مارچ 2026 کو ملک کو کئی دہائیوں پرانی نکسل ازم کی لعنت سے نجات مل گئی۔ سال 1981 سے مارچ 2026 کے درمیان نکسل ازم کی پرتشدد کارروائیوں کی وجہ سے 3,600 سے زائد جوان شہید ہوئے اور تقریباً 13,700 بے گناہ شہری اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے۔ انہوں نے کہا کہ آج ملک اگر ترقی کی راہ پر گامزن ہے، تو اس کی بنیادوں میں شہید جوانوں کی عظیم قربانیاں شامل ہیں۔انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر، شمال مشرق اور نکسل سے متاثرہ علاقوں میں اب امن اور ترقی کا خوشگوار ماحول قائم ہو چکا ہے۔ کشمیر میں دہشت گردی پر قابو پانے میں بڑی کامیابی ملی ہے، جبکہ مختلف معاہدوں کے بعد شمال مشرق میں بھی پائیدار امن کا راستہ کھلا ہے۔ نکسل ازم کے خاتمے میں پولیس اور مرکزی نیم فوجی دستوں (سی اے پی ایف) کے کردار کی تعریف کرتے ہوئے انہوں نے بالخصوص سنٹرل ریزرو پولیس فورس (سی آر پی ایف)، کوبرا بٹالین اور چھتیس گڑھ پولیس کی بے مثال بہادری کا خصوصی ذکر کیا۔مسٹر شاہ نے پولیس اہلکاروں کی قربانیوں اور فرض شناسی کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ پولیس کی خدمت ملک کی مشکل ترین خدمات میں سے ایک ہے۔ جب عام شہری اپنے اہل خانہ کے ساتھ رکھشا بندھن، ہولی، دیوالی اور عید جیسے تہوار منا رہے ہوتے ہیں، تب پولیس اہلکار داخلی سلامتی، ٹریفک اور عوام کے تحفظ کی ڈیوٹی میں مصروف رہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملک کے اندرونی امن و امان اور سلامتی میں پولیس کا کردار سب سے اہم ہے۔
شیئر کریں:

Awaz E Bihar

تجربہ کار صحافی اور مصنف

متعلقہ خبریں

گیانیش کمار کے استعفے کے مطالبے کو لے کر سی جے پی کا بڑا طاقت مظاہرہ، مودی اور حکومت پر حملہ
قومی خبریں

گیانیش کمار کے استعفے کے مطالبے کو لے کر سی جے پی کا بڑا طاقت مظاہرہ، مودی اور حکومت پر حملہ

Awaz E Bihar•2 اکتوبر، 2026•3 ویوز