منگل، 13 اکتوبر، 2026
اردوहिन्दीEnglish
آواز ای بہار

آواز ای بہار

ای پیپر
اہم خبریںقومیسیاستکھیلبہارقومیسیاستکھیلمضامینعالمی خبریںمزید
  • اہم خبریں
  • قومی
  • سیاست
  • کھیل
  • بہار
  • قومی
  • سیاست
  • کھیل
  • مضامین
  • عالمی خبریں
  • اہم
  • قومی
  • سیاست
  • کھیل
  • بہار
  • قومی
  • سیاست
  • کھیل
  • مضامین
آواز ای بہار
  • ہوم
  • قومی
  • سیاست
  • کھیل
  • بہار
  • قومی
  • سیاست
  • کھیل
  • مضامین
  • عالمی خبریں
  • ای پیپر
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ کریں
  • پرائیویسی پالیسی
  • شرائط و ضوابط
اردوहिन्दीEnglish

آواز ای بہار

بہار کی آواز — اردو، ہندی اور انگریزی میں تازہ ترین خبریں

زمرے

  • مقامی
  • قومی
  • سیاست
  • کاروبار
  • ٹیکنالوجی
  • کھیل
  • صحت
  • تعلیم

فوری لنکس

  • ہوم
  • ای پیپر
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ کریں
  • پرائیویسی پالیسی
  • شرائط و ضوابط

نیوز روم

  • ادارتی پالیسی
  • تصحیح و شکایات
  • اشتہارات
  • نیوز روم رابطہ

زبانیں

  • اردو (Urdu)
  • हिन्दी (Hindi)
  • English

ہمیں فالو کریں

سبسکرائب

Email: awazebihar@gmail.com|Phone: +91-9473486854

© 2026 Awaz E Bihar Publications. جملہ حقوق محفوظ ہیں

Designed and Developed byZeloiteZeloite
وزیر اعظم کی قیادت میں ملک وکست بھارت کی جانب گامزن: سمراٹ چودھری
  1. ہوم
  2. بہار
بہار

وزیر اعظم کی قیادت میں ملک وکست بھارت کی جانب گامزن: سمراٹ چودھری

Awaz E Bihar
•7 اکتوبر، 2026 کو 04:09 PM•15 ویوز•3 منٹ پڑھیں

وزیراعلیٰ سمراٹ چودھری نے کہا کہ وزیراعظم نریندر مودی کی قیادت میں ملک ترقی اور عوامی فلاح کے شعبوں میں مسلسل پیش رفت کرتے ہوئے ’وکست بھارت‘ کی جانب تیزی سے گامزن ہے۔ 2047 تک بھارت کو ترقی یافتہ ملک بنانے کے لیے بہار کا خوشحال، مضبوط اور خود کفیل ہونا بھی ضروری ہے۔وزیراعلیٰ نے بدھ کے روز پٹنہ کے ملر ہائی اسکول میدان میں منعقدہ ’وکست بھارت سنکلپ سبھا‘ اور ’سیوا جیوتی یاترا‘ کا شمع روشن کرکے افتتاح کیا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ا?ج کا دن ’وکست بھارت‘ کے عزم کو عملی جامہ پہنانے کی سمت میں اہم ہے۔ وزیراعظم نریندر مودی کی قیادت میں گزشتہ 12 برسوں کے دوران ملک نے ترقی اور عوامی فلاح کے شعبوں میں قابل ذکر پیش رفت کی ہے اور بھارت ترقی یافتہ ملک بننے کے ہدف کی جانب ا?گے بڑھ رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ 2047 تک بھارت کو ترقی یافتہ ملک بنانے کے لیے بہار کا ترقی یافتہ اور خوشحال ہونا ناگزیر ہے۔ وزیراعظم نریندر مودی نے گجرات کے وزیراعلیٰ کی حیثیت سے 13 برس اور ملک کے وزیراعظم کی حیثیت سے مسلسل عوامی خدمت کی ہے۔ انہوں نے ’راشٹر پرتھم‘ یعنی ملک کو اولین ترجیح دینے کے جذبے کے ساتھ بھارت کو ا?گے لے جانے کے لیے کئی اہم فیصلے کیے ہیں۔
وزیراعلیٰ نے کہا کہ بی جے پی کی قیادت اور کارکنوں نے بھی ہر مشکل گھڑی میں ملک کے ساتھ کھڑے ہوکر جمہوریت اور قومی مفاد کو ترجیح دی ہے۔ وزیراعظم کی قیادت میں غریبوں، خواتین، نوجوانوں اور کسانوں کی فلاح کے لیے متعدد اسکیمیں چلائی جا رہی ہیں۔انہوں نے بتایا کہ بہار کے تقریباً 89 لاکھ کسانوں کو وزیراعظم کسان سمان ندھی کا فائدہ مل رہا ہے۔ ملک کے 10 کروڑ سے زائد کسانوں کے بینک کھاتوں میں اس اسکیم کے تحت براہ راست رقم منتقل کی جا رہی ہے۔
سمراٹ چودھری نے کہا کہ بہار میں ایک کروڑ 81 لاکھ جیویکا دیدیوں کے بینک کھاتوں میں رقم منتقل کی گئی ہے۔ اس سے خواتین کو خود روزگار حاصل کرنے اور خود کفیل بننے میں مدد مل رہی ہے۔ ریاست میں 50 لاکھ خواتین لکھ پتی دیدی بن چکی ہیں۔ 2030 کے اسمبلی انتخابات سے قبل بہار میں مزید ایک لاکھ خواتین کو ’لکھ پتی دیدی‘ بنانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ وزیراعظم نریندر مودی کے گزشتہ 25 سالہ عوامی خدمت کے سفر کے دوران گجرات کے ساتھ ساتھ پورے ملک میں وسیع پیمانے پر تبدیلی ا?ئی ہے۔ انہوں نے ’وکست بھارت سنکلپ سبھا‘ میں موجود لوگوں سے اپیل کی کہ وہ ترقی یافتہ بھارت اور خوشحال بہار کی تعمیر میں اپنا فعال تعاون دیں۔
پروگرام سے وزیراعظم نریندر مودی اور بی جے پی کے قومی صدر نتن نوین نے ورچوئل طور پر خطاب کیا۔ بی جے پی کے ریاستی صدر سنجے سرواگی نے موجود لوگوں کو 2047 تک ’وکست بھارت‘ کی تعمیر کا عہد دلایا۔پروگرام کے بعد وزیراعلیٰ سمراٹ چودھری نے بی جے پی کے ریاستی دفتر میں وزیراعظم نریندر مودی کے 25 سالہ عوامی خدمت کے سفر پر مبنی ’مودی25‘ نمائش کا فیتہ کاٹ کر اور دیپ روشن کرکے افتتاح کیا۔ نمائش میں گجرات کے وزیراعلیٰ کی حیثیت سے نریندر مودی کے 13 سالہ دور اور بھارت کے وزیراعظم کی حیثیت سے گزشتہ 12 برسوں کے دوران کیے گئے اہم فیصلوں اور نافذ کی گئی عوامی فلاح کی اسکیموں کو تصاویر کے ذریعے پیش کیا گیا ہے۔
شیئر کریں:

Awaz E Bihar

تجربہ کار صحافی اور مصنف

متعلقہ خبریں

گردنی باغ کے علاوہ کہیں بھی دھرنا دیا تو ہوگی قانونی کارروائی
بہار

گردنی باغ کے علاوہ کہیں بھی دھرنا دیا تو ہوگی قانونی کارروائی

Awaz E Bihar•12 اکتوبر، 2026•9 ویوز
 سمراٹ چودھری نے سیلاب سے متاثرہ خاندانوں کے بینک کھاتوں میں امدادی رقم منتقل کی
بہار

سمراٹ چودھری نے سیلاب سے متاثرہ خاندانوں کے بینک کھاتوں میں امدادی رقم منتقل کی

Awaz E Bihar•12 اکتوبر، 2026•21 ویوز
پی ایم سی ایچ میں اب ایک ساتھ 2500 بستروں پر مریضوں کا جدید طبی سہولتوں کے ساتھ علاج ہوگا: سمراٹ چودھری
بہار

پی ایم سی ایچ میں اب ایک ساتھ 2500 بستروں پر مریضوں کا جدید طبی سہولتوں کے ساتھ علاج ہوگا: سمراٹ چودھری

Awaz E Bihar•12 اکتوبر، 2026•9 ویوز