'Our Spring, Our Road' mobile app changing rural roads
Awaz E Bihar••1 views•3 min read
ایپ کے ذریعے موصول 2239 شکایات میں 2097 کا ازالہ کیا گیا پٹنہ:اگر آپ کے گاؤں میں سڑک کی حالت خراب ہے اور آپ اس کے بارے میں فکر مند ہیں، تو آپ کو صرف ایک ایپ پر اس کی شکایت درج کرنے کی ضرورت ہے۔اس سڑک کی دیہی امور محکمہ فوری طور پر مرمت کرے گا۔ دیہی علاقوں میں سڑکوں اور پلوں سے متعلق شکایات کو دور کرنے کے لیے دیہی امور کے محکمے نے ’ہمارا بہار، ہماری سڑک‘ موبائل ایپ تیار کیا ہے۔ اس سے دیہی سڑکوں کی دیکھ بھال میں انقلابی تبدیلی آ رہی ہے۔ یہ ایپ اب بہار کے دیہاتیوں کے لیے صرف ایک تکنیکی ٹول نہیں ہے، بلکہ ان کے مسائل کے فوری حل کے لیے ایک موثر پلیٹ فارم بن گیا ہے۔ سال 2026 میں اس ایپ کے ذریعے گزشتہ 9فروری تک کل 2239 شکایات موصول ہوئی ہیں جن میں سے 2097 شکایتوںکو کامیابی سے حل کیا جا چکا ہے۔ اس طرح موصول ہونے والی شکایتوں میں 93.66کا ازالہ کر دیا گیا ہے۔ یہ اقدام ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کے ذریعے عوام کو حکومتی نظام سے جوڑنے کی جانب ایک اہم قدم ہے۔ سال2025 کے اوائل میں ایپ کے آغاز کے بعد سے، چیف انجینئر-5، مظفر پور سرکل سے سب سے زیادہ شکایات موصول ہوئی ہیں۔ مظفر پور رینج میں کل 517 شکایات درج کی گئی تھیں جن میں سے 468 کو حل کیا گیا ہے۔ اسی طرح چیف انجینئر-6، دربھنگہ رنج میں 476 شکایات موصول ہوئیں، جن میں سے 448 کو کامیابی کے ساتھ حل کیا گیا ہے۔ ''ہمارا بہار، ہماری سڑک’ موبائل ایپ گوگل پلے اسٹور پر دستیاب ہے۔ صارفین اپنے موبائل نمبر کا استعمال کرتے ہوئے لاگ ان کر سکتے ہیں، اپنے ضلع، بلاک، پنچایت اور گاؤں کا انتخاب کر سکتے ہیں، اپنی شکایت درج کروانے کے لیے متعلقہ سڑک یا پل کی معلومات اور تصاویر اپ لوڈ کر سکتے ہیں۔ شکایت فوری طور پر متعلقہ اہلکار کو بھیج دی جاتی ہے۔ محکمہ جاتی رہنما ہدایت کے مطابق متعلقہ افسر کو جائے وقوعہ کا معائنہ کرنے اور سڑک یا پل کی مرمت کا کام مقررہ مدت میں مکمل کرنا ہوتا ہے۔ مکمل ہونے کے بعد، سائٹ کی ایک تصویر اور رپورٹ ایپ پر اپ لوڈ کی جاتی ہے، جسے شکایت کنندہ اپنی لاگ ان آئی ڈی کے ذریعے دیکھ سکتا ہے۔ مقررہ تاریخ کی پابندی میں غفلت برتنے کی صورت میں محکمانہ کارروائی کے لیے بھی واضح انتظامات کیے گئے ہیں۔واضح رہے کہ اس جدید ٹیکنالوجی نے نہ صرف دیہی علاقوں میں ٹریفک کے نظام کو بہتر کیا ہے بلکہ عام لوگوں کی فعال شمولیت سے انفراسٹرکچر کی ترقی کی رفتار کو بھی تیز کر دیا ہے۔