منگل، 13 اکتوبر، 2026
اردوहिन्दीEnglish
آواز ای بہار

آواز ای بہار

ای پیپر
اہم خبریںقومیسیاستکھیلبہارقومیسیاستکھیلمضامینعالمی خبریںمزید
  • اہم خبریں
  • قومی
  • سیاست
  • کھیل
  • بہار
  • قومی
  • سیاست
  • کھیل
  • مضامین
  • عالمی خبریں
  • اہم
  • قومی
  • سیاست
  • کھیل
  • بہار
  • قومی
  • سیاست
  • کھیل
  • مضامین
آواز ای بہار
  • ہوم
  • قومی
  • سیاست
  • کھیل
  • بہار
  • قومی
  • سیاست
  • کھیل
  • مضامین
  • عالمی خبریں
  • ای پیپر
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ کریں
  • پرائیویسی پالیسی
  • شرائط و ضوابط
اردوहिन्दीEnglish

آواز ای بہار

بہار کی آواز — اردو، ہندی اور انگریزی میں تازہ ترین خبریں

زمرے

  • مقامی
  • قومی
  • سیاست
  • کاروبار
  • ٹیکنالوجی
  • کھیل
  • صحت
  • تعلیم

فوری لنکس

  • ہوم
  • ای پیپر
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ کریں
  • پرائیویسی پالیسی
  • شرائط و ضوابط

نیوز روم

  • ادارتی پالیسی
  • تصحیح و شکایات
  • اشتہارات
  • نیوز روم رابطہ

زبانیں

  • اردو (Urdu)
  • हिन्दी (Hindi)
  • English

ہمیں فالو کریں

سبسکرائب

Email: awazebihar@gmail.com|Phone: +91-9473486854

© 2026 Awaz E Bihar Publications. جملہ حقوق محفوظ ہیں

Designed and Developed byZeloiteZeloite
بہار کے ایک کروڑ 8 لاکھ پنشن یافتگان کے کھاتوں میں 1237 کروڑ روپے منتقل
  1. ہوم
  2. بہار
بہار

بہار کے ایک کروڑ 8 لاکھ پنشن یافتگان کے کھاتوں میں 1237 کروڑ روپے منتقل

Awaz E Bihar
•10 اکتوبر، 2026 کو 06:04 PM•8 ویوز•3 منٹ پڑھیں

پٹنہ، 10 اکتوبر:(اے بی این) وزیراعلیٰ سمراٹ چودھری نے ہفتہ کو ریاست کے ایک کروڑ 8 لاکھ 36 ہزار سماجی تحفظ پنشن یافتگان کے بینک کھاتوں میں ڈائریکٹ بینیفٹ ٹرانسفر (ڈی بی ٹی) کے ذریعے مجموعی طور پر 1237 کروڑ 48 لاکھ روپے منتقل کیے۔ اس اسکیم کے تحت ہر مستفید کو 1100 روپے کی شرح سے پنشن کی رقم فراہم کی گئی۔ اس سے بزرگوں، معذور افراد، بیواؤں اور سماج کے محروم طبقات کو فائدہ پہنچے گا۔لوک سیوک آواس کے ’سنکلپ‘ آڈیٹوریم میں منعقدہ پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے کہا کہ حکومت سماج کے کمزور اور ضرورت مند طبقات کے وقار اور سماجی تحفظ کے لیے پابند عہد ہے۔ سابق وزیراعلیٰ نتیش کمار کی قیادت میں سماجی تحفظ پنشن کی رقم 400 روپے سے بڑھا کر 1100 روپے کی گئی تھی۔ انہوں نے کہا کہ ہر ماہ تقریباً 90 ہزار سے ایک لاکھ نئے مستفیدین اس اسکیم سے جڑ رہے ہیں۔
وزیراعلیٰ نے کہا کہ حکومت نے یہ یقینی بنایا ہے کہ ہر ماہ کی 10 تاریخ کو سماجی تحفظ پنشن کی رقم مستفیدین کے بینک کھاتوں میں منتقل کردی جائے۔ انہوں نے تمام ضلع مجسٹریٹ کو ہدایت دی کہ کوئی بھی اہل شخص پنشن سے محروم نہ رہے اور مستفیدین کی شناخت سے لے کر رقم کی تقسیم تک کا عمل مقررہ وقت میں شفاف طریقے سے مکمل کیا جائے۔انہوں نے عوامی نمائندوں سے بھی اپیل کی کہ وہ اپنے حلقوں کے دورے کے دوران گاؤں میں جاکر اس بات کی تصدیق کریں کہ تمام اہل افراد کو پنشن مل رہی ہے یا نہیں۔ پنچایت ڈیولپمنٹ ڈے کے موقع پر خصوصی مہم چلانے اور صحت سروے کے دوران بھی پنشن کے اہل افراد کی نشاندہی کرنے کی ہدایت دی گئی، تاکہ کوئی مستحق اس اسکیم کے فائدے سے محروم نہ رہے۔
سمراٹ چودھری نے کہا کہ وزیراعظم نریندر مودی کے ترقی یافتہ ہندوستان کے عزم اور سابق وزیراعلیٰ نتیش کمار کے خوش حال بہار کے خواب کو پورا کرنے کے لیے سبھی کو مل کر کام کرنا ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ پنشن کی رقم میں اضافے سے مستفیدین کی زندگیوں میں مثبت تبدیلی آئی ہے اور حکومت غریبوں، بزرگوں، معذور افراد، بیواؤں اور دیگر ضرورت مند طبقات کو سماجی تحفظ فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے۔پروگرام کے دوران محکمہ سماجی فلاح کے سکریٹری ونود سنگھ گنجیال نے وزیراعلیٰ کو سبز پودا اور مومنٹو پیش کرکے استقبال کیا۔ اس موقع پر نائب وزیراعلیٰ بجیندر پرساد یادو، سماجی فلاح کی وزیر ڈاکٹر شویتا گپتا، چیف سکریٹری پرتیے امرت، وزیراعلیٰ کے سکریٹری لوکیش کمار سنگھ اور سنجے کمار سنگھ سمیت کئی سینئر افسران موجود تھے۔ ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے تمام اضلاع کے ضلع مجسٹریٹ، پنشن یافتگان اور دیگر متعلقہ افراد بھی پروگرام سے منسلک ہوئے۔
شیئر کریں:

Awaz E Bihar

تجربہ کار صحافی اور مصنف

متعلقہ خبریں

گردنی باغ کے علاوہ کہیں بھی دھرنا دیا تو ہوگی قانونی کارروائی
بہار

گردنی باغ کے علاوہ کہیں بھی دھرنا دیا تو ہوگی قانونی کارروائی

Awaz E Bihar•12 اکتوبر، 2026•10 ویوز
 سمراٹ چودھری نے سیلاب سے متاثرہ خاندانوں کے بینک کھاتوں میں امدادی رقم منتقل کی
بہار

سمراٹ چودھری نے سیلاب سے متاثرہ خاندانوں کے بینک کھاتوں میں امدادی رقم منتقل کی

Awaz E Bihar•12 اکتوبر، 2026•21 ویوز
پی ایم سی ایچ میں اب ایک ساتھ 2500 بستروں پر مریضوں کا جدید طبی سہولتوں کے ساتھ علاج ہوگا: سمراٹ چودھری
بہار

پی ایم سی ایچ میں اب ایک ساتھ 2500 بستروں پر مریضوں کا جدید طبی سہولتوں کے ساتھ علاج ہوگا: سمراٹ چودھری

Awaz E Bihar•12 اکتوبر، 2026•9 ویوز