منگل، 13 اکتوبر، 2026
اردوहिन्दीEnglish
آواز ای بہار

آواز ای بہار

ای پیپر
اہم خبریںقومیسیاستکھیلبہارقومیسیاستکھیلمضامینعالمی خبریںمزید
  • اہم خبریں
  • قومی
  • سیاست
  • کھیل
  • بہار
  • قومی
  • سیاست
  • کھیل
  • مضامین
  • عالمی خبریں
  • اہم
  • قومی
  • سیاست
  • کھیل
  • بہار
  • قومی
  • سیاست
  • کھیل
  • مضامین
آواز ای بہار
  • ہوم
  • قومی
  • سیاست
  • کھیل
  • بہار
  • قومی
  • سیاست
  • کھیل
  • مضامین
  • عالمی خبریں
  • ای پیپر
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ کریں
  • پرائیویسی پالیسی
  • شرائط و ضوابط
اردوहिन्दीEnglish

آواز ای بہار

بہار کی آواز — اردو، ہندی اور انگریزی میں تازہ ترین خبریں

زمرے

  • مقامی
  • قومی
  • سیاست
  • کاروبار
  • ٹیکنالوجی
  • کھیل
  • صحت
  • تعلیم

فوری لنکس

  • ہوم
  • ای پیپر
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ کریں
  • پرائیویسی پالیسی
  • شرائط و ضوابط

نیوز روم

  • ادارتی پالیسی
  • تصحیح و شکایات
  • اشتہارات
  • نیوز روم رابطہ

زبانیں

  • اردو (Urdu)
  • हिन्दी (Hindi)
  • English

ہمیں فالو کریں

سبسکرائب

Email: awazebihar@gmail.com|Phone: +91-9473486854

© 2026 Awaz E Bihar Publications. جملہ حقوق محفوظ ہیں

Designed and Developed byZeloiteZeloite
سینٹرل سرکار نے بہار کو ہر ممکن مدد کررہی ہے : سمراٹ چودھری
  1. ہوم
  2. بہار
بہار

سینٹرل سرکار نے بہار کو ہر ممکن مدد کررہی ہے : سمراٹ چودھری

Awaz E Bihar
•12 اکتوبر، 2026 کو 03:44 PM•10 ویوز•7 منٹ پڑھیں

۔ وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے 7 اکتوبر 2026 کو حکومت کے سربراہ کی حیثیت سے عوامی خدمت اور انتظامی قیادت کے 25 سال مکمل کیے۔ ۔ وزیر اعظم رہائش منصوبہ کے تحت بہار کے دیہی علاقوں میں تقریباً 55 لاکھ اور شہری علاقوں میں تقریباً 1.98 لاکھ مکانات کی تعمیر مکمل ہو چکی ہے وزیر اعظم غریب کلیان اَنّ منصوبہ کے تحت بہار کے 8.57 کروڑ سے زیادہ ضرورت مند لوگوں کو مفت راشن فراہم کیا جا رہا ہے۔ ۔ وزیر اعلیٰ خواتین روزگارمنصوبہ کے تحت 1.81 کروڑ خواتین کے کھاتوں میں 10 ہزار روپے کی ابتدائی امدادی رقم منتقل کی گئی ۔ بہار میں طب، تعلیم، سڑک، ریل، فضائی رابطے، توانائی، صنعت، سیاحت اور تکنیکی ترقی کے شعبوں میں مرکزی حکومت کے تعاون سے متعدد اہم منصوبوں پر کام ہوا ہے۔ ۔ وزیر اعظم نے عام زمرے کے معاشی طور پر پسماندہ افراد کے لیے 10 فیصد ریزرویشن کا انتظام کیا۔ ۔ کابینہ نے مرکز اور ریاستی حکومت کے باہمی تال میل سے بہار کو سرمایہ کاری، روزگار، صنعت کاری، جدت اور بہتر حکمرانی کا ایک اہم مرکز بنانے کے عزم کا اظہار کیا


وزیر اعلیٰ جناب سمراٹ چودھری نے آج مین سکریٹریٹ کے کانفرنس ہال میں منعقدہ پریس کانفرنس میں وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی عوامی زندگی کے 25 سال مکمل ہونے کے موقع پر بہار کابینہ کے ذریعے منظور کردہ قراردادوں اور گزشتہ 12 برسوں کے دوران بہار کی ترقی میں مرکزی حکومت کے تعاون سے متعلق موضوعات کی جانکاری دی۔
بہار کابینہ کے ذریعہ متفقہ طور پر تین قراردادیں منظورکی گئیں۔ ان میں پہلی قرارداد کے ذریعے حکومت کے سربراہ کی حیثیت سے عوامی خدمت کے مسلسل 25 سال مکمل کرنے پر وزیر اعظم جناب نریندر مودی کو بہار کابینہ اور بہار کی تمام عوام کی جانب سے دلی مبارک باد اور نیک خواہشات پیش کی گئیں۔2. گزشتہ 12 برسوں کے دوران بہار کی ہمہ جہت ترقی کے لیے مختلف شعبوں میں غیر معمولی تعاون فراہم کرنے پر وزیر اعظم نریندر مودی اورمرکزی حکومت کے تئیں دلی تشکر اور اظہارِ امتنان کیا گیا۔3 مرکز اور ریاستی حکومت کے باہمی تال میل سے بہار کو ’وکست بھارت 2047‘ کی تعمیر میں ایک اہم شراکت دار بنانے اور ریاست کو سرمایہ کاری، روزگار، صنعت کاری، جدت اور بہتر حکمرانی کا اہم مرکز بنانے کے لیے ہر ممکن کوشش کرنے کا عزم ظاہر کیا گیا۔
پریس کانفرنس کے دوران وزیر اعلیٰ نے تفصیلات پیش کرتے ہوئے کہا کہ بہار کابینہ نے وزیر اعظم نریندر مودی کے حکومت کے سربراہ کی حیثیت سے عوامی خدمت اور انتظامی قیادت کے 25 سال مکمل ہونے پر دلی مبارک باد اور نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔7 اکتوبر 2001 کو گجرات کے وزیر اعلیٰ کی حیثیت سے حلف لینے کے ساتھ ہی وزیر اعظم نریندر مودی نے حکمرانی اور عوامی خدمت کے سفر کا ایک نیا باب شروع کیا تھا۔ اس کے بعد 26 مئی 2014 کو انہوں نے ہندوستان کے وزیر اعظم کی حیثیت سے عہدہ سنبھالا۔ ان کی عوامی زندگی عوامی شراکت داری، جمہوری اعتماد اور مسلسل عوامی خدمت کی مثال پیش کرتی ہے۔جمہوری نظام میں حکومت کے سربراہ کی حیثیت سے مسلسل 25 برسوں تک خدمات انجام دینا ایک غیر معمولی کامیابی ہے۔ 7 اکتوبر ہمیں یاد دلاتا ہے کہ جمہوریت میں عوام کا اعتماد ہی سب سے بڑی طاقت ہے اور عوامی خدمت کا سفر مسلسل مکالمے، جواب دہی اور قومی مفاد کے عزم کے ساتھ آگے بڑھتا ہے۔ 25 سال کایہ سفر محض عہدے کا نہیں، بلکہ خدمت کے جذبے اور بے لوث عمل کا مسلسل سفر ہے۔ عہدے بدلے، ذمہ داریاں بڑھیں اور حالات بدلتے رہے، لیکن ’قوم سب سے پہلے‘ اور ’شہری سب سے پہلے‘ کے اصولوں پر عمل کا سلسلہ جاری رہا۔ غریبوں کی فلاح و بہبود، محروم طبقات کی ترقی، کسانوں کو بااختیار بنانا، خواتین کا احترام، نوجوانوں کے لیے مواقع، قومی سلامتی اور دنیا کے ساتھ ہندوستان کے تعلقات سمیت ہر شعبے میں نئی سوچ اور کام کرنے کے نئے طریقے دیکھنے کو ملے ہیں۔
وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں غریبوں کی فلاح و بہبود، محروم طبقات کی ترقی، کسانوں کو بااختیار بنانے، خواتین کو خودمختار بنانے، نوجوانوں کے لیے مواقع میں اضافے، قومی سلامتی اور بنیادی ڈھانچے کی ترقی جیسے شعبوں میں اہم اقدامات کیے گئے ہیں۔ جن دھن یوجنا، وزیر اعظم رہائش منصوبہ ، اجولا منصوبہ، سوچھ بھارت مشن، جل جیون مشن اور سو بھاگیہ یوجنا جیسے اقدامات نے عام شہریوں کی زندگی میں مثبت تبدیلی لانے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔کابینہ نے گزشتہ 12 برسوں کے دوران بہار کی ہمہ جہت ترقی کے لیے مرکزی حکومت کی جانب سے فراہم کردہ تعاون پر دلی تشکر اور اظہارِ امتنان کیا۔ مرکزی حکومت کی مختلف اسکیموں اور منصوبوں سے ریاست میں رہائش، صحت، تعلیم، زراعت، خواتین کو بااختیار بنانے، سڑک، ریل، فضائی رابطے، توانائی، صنعت اور سیاحت سمیت مختلف شعبوں میں ترقی کو رفتار ملی ہے۔
وزیر اعظم رہائش منصوبہ کے تحت بہار کے دیہی علاقوں میں تقریباً 55 لاکھ اور شہری علاقوں میں تقریباً 1.98 لاکھ مکانات کی تعمیر مکمل کی جا چکی ہے۔ وزیر اعظم غریب کلیان اَنّ یوجنا کے ذریعے ریاست کے 8.57 کروڑ سے زیادہ ضرورت مند افراد کو مفت راشن فراہم کیا جا رہا ہے۔ ان اقدامات سے غریب اور محروم خاندانوں کو سماجی تحفظ فراہم کرنے اور ان کے معیارِ زندگی کو بہتر بنانے میں مدد ملی ہے۔ وزیر اعظم نے عام زمرے کے معاشی طور پر پسماندہ افراد کے لیے 10 فیصد ریزرویشن کا انتظام کیا۔
صحت کے شعبے میں بھی اہم پیش رفت ہوئی ہے۔ دربھنگہ ایمس کا سنگِ بنیاد رکھا جا چکا ہے۔ تقریباً 1,264 کروڑ روپے کی لاگت سے تعمیر ہونے والے اس ادارے میں 750بیڈ پر مشتمل سپر اسپیشلٹی اسپتال اور ایم بی بی ایس کی 125 نشستوں کا منصوبہ ہے۔بہار میں میڈیکل کالجوں کی تعداد 2013-14 میں 13 تھی، جو بڑھ کر 2026-27 تک 32 ہو گئی ہے، جبکہ ایم بی بی ایس کی نشستوں کی تعداد بڑھ کر 4,835 ہو گئی ہے۔ آیوشمان بھارت منصوبہ کے تحت ریاست میں 4 کروڑ سے زیادہ آیوشمان کارڈ بنائے جا چکے ہیں۔خواتین کو بااختیار بنانے اور معاشی طور پر خود کفیل بنانے کے شعبے میں مرکز اور ریاستی حکومت کی مختلف اسکیموں کے ذریعے خواتین کی شراکت داری میں اضافہ ہوا ہے۔ وزیر اعلیٰ خواتین روزگارمنصوبہ کے تحت 1.81 کروڑ خواتین کے کھاتوں میں 10 ہزار روپے کی ابتدائی امدادی رقم منتقل کی گئی ہے۔سیلف ہیلپ گروپوں کے ذریعے خواتین کو بچت، بینک قرض، خود روزگار اور چھوٹے کاروبار سے وابستہ ہونے کے مواقع ملے ہیں۔ بہار میں 50 لاکھ سے زیادہ خواتین ’لکھ پتی دیدی‘ بن چکی ہیں۔زراعت کے شعبے میں وزیر اعظم کسان سمان ندھی کے تحت بہار کے کسانوں کو ہر سال 6 ہزار روپے کی مالی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔ زرعی تنوع، آب پاشی، مویشی پروری، ڈیری اور ماہی پروری کو فروغ دینے کے ساتھ مکھانہ، شاہی لیچی، زردالو آم، کترنی چاول اور مگہی پان جیسی مخصوص زرعی پیداوار کو فروغ دینے کے لیے بھی اقدامات کیے گئے ہیں۔
بہار میں سڑکوں اور قومی شاہراہوں، ریلوے، فضائی رابطوں اور شہری بنیادی ڈھانچے کی ترقی کو رفتار ملی ہے۔ ریاست میں قومی شاہراہوں کی مجموعی لمبائی 2014 میں تقریباً 4,615 کلومیٹر تھی، جو بڑھ کر تقریباً 6,500 کلومیٹر ہو گئی ہے۔پٹنہ-پورنیہ گرین فیلڈ ایکسپریس وے، پٹنہ-ساسارام کوریڈور اور سڑکوں کے دیگر اہم منصوبوں کے ذریعے ریاست میں آمد و رفت اور رابطوں کو مزید مضبوط بنانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ریلوے کے شعبے میں مالی سال 2026-27 کے لیے بہار کا ریلوے بجٹ تقریباً 10,379 کروڑ روپے ہے۔ امرت بھارت اسٹیشن یوجنا کے تحت ریاست کے 98 ریلوے اسٹیشنوں کا انتخاب کیا گیا ہے۔دربھنگہ اور پورنیہ سے باقاعدہ فضائی خدمات شروع ہوئی ہیں۔ اس کے علاوہ ریاست میں ہوائی اڈوں کی تعمیر، ترقی اور جدید کاری سے متعلق مختلف منصوبوں پر کام جاری ہے۔
صنعتی ترقی کے شعبے میں امرتسر-کولکاتا صنعتی کوریڈور کے تحت انٹیگریٹڈ مینوفیکچرنگ کلسٹر، نئے صنعتی پارکوں اور جدید صنعتی بنیادی ڈھانچے کی ترقی کے لیے اقدامات کیے گئے ہیں۔ان کوششوں سے مینوفیکچرنگ، ایم ایس ایم ای، فوڈ پروسیسنگ، ٹیکسٹائل، دست کاری اور دیگر شعبوں میں سرمایہ کاری اور روزگار کے مواقع بڑھنے کے امکانات ہیں۔
کابینہ نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کے ’سب کا پریاس‘ کے نظریے سے تحریک حاصل کرتے ہوئے بہار حکومت، مرکزی حکومت کے ساتھ قدم سے قدم ملا کر ریاست کی ترقی کو نئی رفتار دے گی۔مقصد صرف بہار کو ایک ترقی یافتہ ریاست بنانا ہی نہیں، بلکہ اسے ترقی یافتہ ہندوستان کی ترقی کی داستان میں ایک اہم شراکت دار بنانا بھی ہے۔ اس مقصد کے حصول کے لیے ریاست کو سرمایہ کاری، روزگار، صنعت کاری، اختراع اور بہتر حکمرانی کا ایک اہم مرکز بنانے کی سمت میں تمام ضروری اقدامات کیے جائیں گے۔
بہار کابینہ نے وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی اچھی صحت اور درازی عمر کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے یقین ظاہر کیا کہ ان کی مؤثر قیادت میں ہندوستان ایک خوش حال، محفوظ، خود کفیل اور ترقی یافتہ ملک کے طور پر آگے بڑھتا رہے گا اور بہار اس سفر میں ایک مضبوط شراکت دار بنے گا۔
شیئر کریں:

Awaz E Bihar

تجربہ کار صحافی اور مصنف

متعلقہ خبریں

گردنی باغ کے علاوہ کہیں بھی دھرنا دیا تو ہوگی قانونی کارروائی
بہار

گردنی باغ کے علاوہ کہیں بھی دھرنا دیا تو ہوگی قانونی کارروائی

Awaz E Bihar•12 اکتوبر، 2026•10 ویوز
 سمراٹ چودھری نے سیلاب سے متاثرہ خاندانوں کے بینک کھاتوں میں امدادی رقم منتقل کی
بہار

سمراٹ چودھری نے سیلاب سے متاثرہ خاندانوں کے بینک کھاتوں میں امدادی رقم منتقل کی

Awaz E Bihar•12 اکتوبر، 2026•21 ویوز
پی ایم سی ایچ میں اب ایک ساتھ 2500 بستروں پر مریضوں کا جدید طبی سہولتوں کے ساتھ علاج ہوگا: سمراٹ چودھری
بہار

پی ایم سی ایچ میں اب ایک ساتھ 2500 بستروں پر مریضوں کا جدید طبی سہولتوں کے ساتھ علاج ہوگا: سمراٹ چودھری

Awaz E Bihar•12 اکتوبر، 2026•9 ویوز