منگل، 13 اکتوبر، 2026
اردوहिन्दीEnglish
آواز ای بہار

آواز ای بہار

ای پیپر
اہم خبریںقومیسیاستکھیلبہارقومیسیاستکھیلمضامینعالمی خبریںمزید
  • اہم خبریں
  • قومی
  • سیاست
  • کھیل
  • بہار
  • قومی
  • سیاست
  • کھیل
  • مضامین
  • عالمی خبریں
  • اہم
  • قومی
  • سیاست
  • کھیل
  • بہار
  • قومی
  • سیاست
  • کھیل
  • مضامین
آواز ای بہار
  • ہوم
  • قومی
  • سیاست
  • کھیل
  • بہار
  • قومی
  • سیاست
  • کھیل
  • مضامین
  • عالمی خبریں
  • ای پیپر
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ کریں
  • پرائیویسی پالیسی
  • شرائط و ضوابط
اردوहिन्दीEnglish

آواز ای بہار

بہار کی آواز — اردو، ہندی اور انگریزی میں تازہ ترین خبریں

زمرے

  • مقامی
  • قومی
  • سیاست
  • کاروبار
  • ٹیکنالوجی
  • کھیل
  • صحت
  • تعلیم

فوری لنکس

  • ہوم
  • ای پیپر
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ کریں
  • پرائیویسی پالیسی
  • شرائط و ضوابط

نیوز روم

  • ادارتی پالیسی
  • تصحیح و شکایات
  • اشتہارات
  • نیوز روم رابطہ

زبانیں

  • اردو (Urdu)
  • हिन्दी (Hindi)
  • English

ہمیں فالو کریں

سبسکرائب

Email: awazebihar@gmail.com|Phone: +91-9473486854

© 2026 Awaz E Bihar Publications. جملہ حقوق محفوظ ہیں

Designed and Developed byZeloiteZeloite
گجرات انڈین مجاہدین مقدمہ:سپریم کورٹ کا ملزم محمد تنویر کی پھانسی کی سزا پر اسٹے دیا
  1. ہوم
  2. قومی
قومی

گجرات انڈین مجاہدین مقدمہ:سپریم کورٹ کا ملزم محمد تنویر کی پھانسی کی سزا پر اسٹے دیا

Awaz E Bihar
•9 اکتوبر، 2026 کو 04:46 PM•14 ویوز•3 منٹ پڑھیں

گجرات انڈین مجاہدین مقدمہ میں ٹرائل کورٹ اور ہائی کورٹ سے پھانسی کی سزا پانے والے ایک مسلم شخص کی پھانسی پر آج سپریم کورٹ نے اسٹے دے دیا۔ جازری ریلیز کے مطابق سپریم کورٹ کی تین رکنی بینچ نے آج ملزم محمد تنویر جس کا تعلق گجرات کے شہر سورت سے ہے کی پٹیشن پر سماعت کرتے ہوئے عبوری حکم جاری کیا۔ملزم تنویر احمد کے مقدمہ کی پیروی جمعیۃ علماء مہاراشٹر(ارشد مدنی) قانونی امداد کمیٹی کررہی ہے۔
آج دوران سماعت تین رکنی بینچ کے جسٹس وکرم ناتھ، جسٹس سندیپ مہتا اور جسٹس اپریش کمار سنگھ کو سینئر ایڈوکیٹ نتیا راما کرشنن نے بتایا کہ ملزم محمد تنویر کو گجرات ہائی کورٹ نے پھانسی کی سزا دی ہے جبکہ اس پر یہ الزام ہے بھی نہیں کہ اس نے بم دھماکے کیئے تھے یا وہ بم دھماکوں کے وقت احمد آباد میں موجود تھا۔
سینئر ایڈوکیٹ نے عدالت کو بتایا کہ گجرات ہائی کورٹ کا فیصلہ قانونی طور پر درست نہیں ہے ، ملزم گذشتہ اٹھارہ سالوں سے جیل میں مقید ہے ۔ سینئر ایڈوکیٹ نتیا راما کرشنن نے عدالت کو مزید بتایا کہ گجرات ہائی کورٹ نے قانونی طورپر انتہائی کمزور ثبوت و شواہد کی بناء پر ملزم کو پھانسی کی سزا دی ہے جس پرنظر ثانی کی ضرورت ہے۔
تین رکنی بینچ نے سینئر ایڈوکیٹ نتیار اما کرشنن کے دلائل کی سماعت کے بعد گجرات حکومت کو نوٹس جاری کرتے ہوئے سیشن عدالت اور ہائی کورٹ کا ریکارڈ طلب کیا، سینئر ایڈوکیٹ کی درخواست پر عدالت نے فریقین کو عدالتی ریکارڈ کے تراجم بھی مہیا کرانے کا حکم دیا ۔ آج دوران سماعت سینئر ایڈوکیٹ نتیا راما کرشنن کی معاونت ایڈوکیٹ شاہد ندیم، ایڈوکیٹ آن ریکارڈ یش وجئے، ایڈوکیٹ اشیت و دیگر نے کی۔
آج کی عدالتی کارروائی پر صدر جمعیۃ علماء مہاراشٹر مولانا حلیم اللہ قاسمی نے ممبئی میں ایک اخباری بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ ملزم محمد تنویر کی عرضی پر سپریم کورٹ کی سماعت اطمینان بخش رہی کیونکہ اپیل داخل کرنے کے لیئے دیئے گئے وقت کے اندر اپیل داخل ہونے کے بعد اس پر عدالت نے سماعت کرلی کیونکہ پھانسی کی سزا پر اسٹے نہیں ہونے کی وجہ سے ملزم اور اس کے اہل خانہ پریشان ہورہے تھے۔انہوں نے کہا کہ گجرات ہائی کورٹ سے پھانسی اور عمر قید کی سزا پانے والے دیگر ملزمین جنہوں نے جمعیۃ علماء قانونی امداد کمیٹی سے قانونی امداد طلب کی ہے ان کی اپیلیں جلد ہی داخل کی جائیں گی۔انہوں نے مزید کہا کہ عمر قید کی سزا پانے والے صادق اسرار شیخ کی اپیل سپریم کور ٹ میں داخل کردی گئی ہے جس پر جلد سماعت متوقع ہے۔
واضح رہے کہ گجرات انڈین مجاہدین مقدمہ میں نچلی عدالت نے 38؍ ملزمین کو پھانسی، 11؍ ملزمین کو عمر قید اور 28؍ ملزمین کو مقدمہ سے بری کردیا تھا۔ نچلی عدالت سے سزائیں پانے والے بیشتر ملزمین نے جمعیۃ علماء قانونی امداد کمیٹی اور چند ملزمین نے اپنے طور پر ہائی کورٹ میں اپیل داخل کی تھی جس پر تقریباً ایک سال سماعت چلی ۔ ہائی کورٹ نے سماعت مکمل کرنے کے بعد فیصلہ سناتے ہوئے نچلی عدالت کا فیصلہ جوں کا توں رکھا یعنی کہ تمام ملزمین کی سزائیں برقرار رکھی تھیں۔
شیئر کریں:

Awaz E Bihar

تجربہ کار صحافی اور مصنف

متعلقہ خبریں

سی جے پی نے قومی دارالحکومت کی صورت حال کو کھلی ایمرجنسی سے تعبیر کیا
قومی

سی جے پی نے قومی دارالحکومت کی صورت حال کو کھلی ایمرجنسی سے تعبیر کیا

Awaz E Bihar•11 اکتوبر، 2026•14 ویوز
وزیر اعظم مودی نے تمل ناڈو کے لیے 13 ہزار کروڑ روپے سے زائد کے ترقیاتی پیکیج کا اعلان کیا، میٹرو کی توسیع و صنعتی ترقی پر زور
قومی

وزیر اعظم مودی نے تمل ناڈو کے لیے 13 ہزار کروڑ روپے سے زائد کے ترقیاتی پیکیج کا اعلان کیا، میٹرو کی توسیع و صنعتی ترقی پر زور

Awaz E Bihar•11 اکتوبر، 2026•8 ویوز
الیکشن کمیشن کے خلاف سی جے پی کے احتجاج پر پولیس کی سخت کارروائی، کئی رہنما حراست میں
قومی

الیکشن کمیشن کے خلاف سی جے پی کے احتجاج پر پولیس کی سخت کارروائی، کئی رہنما حراست میں

Awaz E Bihar•10 اکتوبر، 2026•16 ویوز