منگل، 13 اکتوبر، 2026
اردوहिन्दीEnglish
آواز ای بہار

آواز ای بہار

ای پیپر
اہم خبریںقومیسیاستکھیلبہارقومیسیاستکھیلمضامینعالمی خبریںمزید
  • اہم خبریں
  • قومی
  • سیاست
  • کھیل
  • بہار
  • قومی
  • سیاست
  • کھیل
  • مضامین
  • عالمی خبریں
  • اہم
  • قومی
  • سیاست
  • کھیل
  • بہار
  • قومی
  • سیاست
  • کھیل
  • مضامین
آواز ای بہار
  • ہوم
  • قومی
  • سیاست
  • کھیل
  • بہار
  • قومی
  • سیاست
  • کھیل
  • مضامین
  • عالمی خبریں
  • ای پیپر
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ کریں
  • پرائیویسی پالیسی
  • شرائط و ضوابط
اردوहिन्दीEnglish

آواز ای بہار

بہار کی آواز — اردو، ہندی اور انگریزی میں تازہ ترین خبریں

زمرے

  • مقامی
  • قومی
  • سیاست
  • کاروبار
  • ٹیکنالوجی
  • کھیل
  • صحت
  • تعلیم

فوری لنکس

  • ہوم
  • ای پیپر
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ کریں
  • پرائیویسی پالیسی
  • شرائط و ضوابط

نیوز روم

  • ادارتی پالیسی
  • تصحیح و شکایات
  • اشتہارات
  • نیوز روم رابطہ

زبانیں

  • اردو (Urdu)
  • हिन्दी (Hindi)
  • English

ہمیں فالو کریں

سبسکرائب

Email: awazebihar@gmail.com|Phone: +91-9473486854

© 2026 Awaz E Bihar Publications. جملہ حقوق محفوظ ہیں

Designed and Developed byZeloiteZeloite
 بہارسے 3637عازمین سفرحج پر جائیں گے
  1. ہوم
  2. بہار
بہار

بہارسے 3637عازمین سفرحج پر جائیں گے

Awaz E Bihar•9 ستمبر، 2026 کو 05:00 PM•46 ویوز•2 منٹ پڑھیں

پٹنہ، 09 ستمبر:(اے بی این) سال 2027 میں حج پر جانے کے لیے بہار سے 3637 عازمین کا حتمی انتخاب کیا گیا ہے۔ گزشتہ سال کے مقابلے اس مرتبہ 1111 مزید افراد کو حج پر جانے کا موقع ملا ہے۔ سال 2026 میں ریاست سے 2526 عازمین حج کے لیے گئے تھے۔ آئندہ سال اپریل کے پہلے ہفتے سے سفر حج شروع ہونے کا امکان ہے۔ تاہم مسافروں کی روانگی کے لیے طیاروں کا شیڈول تاحال جاری نہیں کیا گیا۔ محکمہ اقلیتی فلاح سے موصولہ اطلاع کے مطابق بہار کے عازمین حج روانگی پٹنہ ایئر پورٹ کے ساتھ گیا ایئرپورٹ سے بھی ہو گی۔ منتخب عازمین کو کور نمبر جاری کر دیے گئے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی عازمین حج کی تیاریاں بھی شروع کر دی گئی ہیں۔ منتخب مسافروں کو سفر کی پہلی قسط مقررہ وقت کے اندر جمع کرانی ہوگی۔
عازمین حج ملک کے 19 ایئرپورٹس سے روانہ ہوں گے۔سال 2027 میں عازمین حج ملک کے 19 ہوائی اڈوں سے روانہ ہوں گے۔ پٹنہ اور گیا کے علاوہ، ان میں احمد آباد، بنگلورو، چنئی، دہلی، کالی کٹ، کوچی، گوہاٹی، حیدرآباد، اندور، جے پور، کنور، کولکاتہ، لکھنؤ، ممبئی، ناگپور، سری نگر اور وجئے واڑہ شامل ہیں۔
بہار کے عازمین حج کے لیے پٹنہ اور گیا ائر پورٹ سے فلائٹ چلائی جائے گی۔ 15 سال سے کم عمر کے بچوں کو حج کی اجازت نہیں ہوگی۔ اس کے ساتھ ہی 65 سال سے زیادہ عمر کے عازمین کے لیے اٹینڈنٹ رکھنا لازمی ہوگا۔ اٹینڈنٹ کے تمام اخراجات متعلقہ مسافر کو برداشت کرنا ہوں گے۔ خواتین بھی حج پر جا سکتی ہیں لیکن ان کے کوور کم از کم چار افراد کا ہونا ضروری ہے۔
منتخب عازمین کو پہلی قسط کے طور پر 1 لاکھ 52 ہزار 300 روپے جمع کرانا ہوں گے۔ اس میں 300 روپے کا پروسیسنگ چارج بھی شامل ہے۔ مسلم آبادی کی بنیاد پر سنٹرل حج کمیٹی بہار کے لیے ہر سال تقریباً 12 ہزار کا حج کوٹہ طے کرتی ہے۔ حالانکہ پچھلے کئی برسوں سے بہار کا کوٹہ پوری طرح سے نہیں بھرا گیا ہے۔ سال 2016 میں سب سے زیادہ 6533 عازمین بہار سے حج پر گئے۔

شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

گردنی باغ کے علاوہ کہیں بھی دھرنا دیا تو ہوگی قانونی کارروائی
بہار

گردنی باغ کے علاوہ کہیں بھی دھرنا دیا تو ہوگی قانونی کارروائی

Awaz E Bihar•12 اکتوبر، 2026•9 ویوز
 سمراٹ چودھری نے سیلاب سے متاثرہ خاندانوں کے بینک کھاتوں میں امدادی رقم منتقل کی
بہار

سمراٹ چودھری نے سیلاب سے متاثرہ خاندانوں کے بینک کھاتوں میں امدادی رقم منتقل کی

Awaz E Bihar•12 اکتوبر، 2026•21 ویوز
پی ایم سی ایچ میں اب ایک ساتھ 2500 بستروں پر مریضوں کا جدید طبی سہولتوں کے ساتھ علاج ہوگا: سمراٹ چودھری
بہار

پی ایم سی ایچ میں اب ایک ساتھ 2500 بستروں پر مریضوں کا جدید طبی سہولتوں کے ساتھ علاج ہوگا: سمراٹ چودھری

Awaz E Bihar•12 اکتوبر، 2026•9 ویوز