منگل، 13 اکتوبر، 2026
اردوहिन्दीEnglish
آواز ای بہار

آواز ای بہار

ای پیپر
اہم خبریںقومیسیاستکھیلبہارقومیسیاستکھیلمضامینعالمی خبریںمزید
  • اہم خبریں
  • قومی
  • سیاست
  • کھیل
  • بہار
  • قومی
  • سیاست
  • کھیل
  • مضامین
  • عالمی خبریں
  • اہم
  • قومی
  • سیاست
  • کھیل
  • بہار
  • قومی
  • سیاست
  • کھیل
  • مضامین
آواز ای بہار
  • ہوم
  • قومی
  • سیاست
  • کھیل
  • بہار
  • قومی
  • سیاست
  • کھیل
  • مضامین
  • عالمی خبریں
  • ای پیپر
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ کریں
  • پرائیویسی پالیسی
  • شرائط و ضوابط
اردوहिन्दीEnglish

آواز ای بہار

بہار کی آواز — اردو، ہندی اور انگریزی میں تازہ ترین خبریں

زمرے

  • مقامی
  • قومی
  • سیاست
  • کاروبار
  • ٹیکنالوجی
  • کھیل
  • صحت
  • تعلیم

فوری لنکس

  • ہوم
  • ای پیپر
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ کریں
  • پرائیویسی پالیسی
  • شرائط و ضوابط

نیوز روم

  • ادارتی پالیسی
  • تصحیح و شکایات
  • اشتہارات
  • نیوز روم رابطہ

زبانیں

  • اردو (Urdu)
  • हिन्दी (Hindi)
  • English

ہمیں فالو کریں

سبسکرائب

Email: awazebihar@gmail.com|Phone: +91-9473486854

© 2026 Awaz E Bihar Publications. جملہ حقوق محفوظ ہیں

Designed and Developed byZeloiteZeloite
شدید گرمی سے بچنے کے لیے سمندر میں نہانے والے 40 افراد ڈوب کر ہلاک
  1. ہوم
  2. عالمی خبریں
عالمی خبریں

شدید گرمی سے بچنے کے لیے سمندر میں نہانے والے 40 افراد ڈوب کر ہلاک

Awaz E Bihar•24 جون، 2026 کو 05:13 PM•0 ویوز•2 منٹ پڑھیں

پیرس، یورپی ممالک شدید گرمی کی زد میں ہیں، فرانس میں پارہ 43 ڈگری سیلسیس کو چھو گیا، شدید گرمی کے دوران غیر محفوظ مقامات پر نہاتے ہوئے کم از کم 40 افراد ڈوب کر ہلاک ہو گئے۔
فرانس میں پیر اور منگل کی درمیانی شب ملکی تاریخ کی سب سے گرم رات ریکارڈ کی گئی، اسی دوران فرانسیسی وزیرِ اعظم سباسٹین لیکرنو نے بتایا کہ 18 جون کے بعد سے ملک بھر میں شدید گرمی سے بچنے کی کوشش کرتے ہوئے 40 افراد ڈوب کر ہلاک ہو چکے ہیں، جن میں اکثریت نوجوانوں کی ہے۔
وزیر اعظم نے اموات کو ایک افسوسناک آفت قرار دیا اور کہا یہ اس بحران کے پہلے متاثرین ہیں جس کا ہم سامنا کر رہے ہیں۔ فرانسیسی محکمۂ موسمیات کے مطابق، ملک کے جنوب مغربی علاقے میں منگل کو درجۂ حرارت 43 ڈگری سینٹی گریڈ (109 فارن ہائیٹ) تک پہنچ گیا تھا۔ فرانس میں ایئر کنڈیشننگ کا استعمال وسیع پیمانے پر رائج نہیں ہے، جس کی وجہ سے ریکارڈ توڑ گرمی نے معمولاتِ زندگی کو بری طرح متاثر کیا ہے۔
شدید درجۂ حرارت کے باعث متعدد اسکول بند کر دیے گئے، مختلف تقریبات منسوخ کرنی پڑیں اور ریل سروس بھی متاثر ہوئی۔ حکام کے مطابق 800 سے زائد اسکول بند کر دیے گئے ہیں،
شدید گرمی کے سبب پیرس کا ایفل ٹاور بھی بند کر دیا گیا ہے۔ مقامی حکام کے مطابق جنوب مشرقی فرانس کے شہر کارپنٹراس میں 2 اور 4 سال عمر کے 2 بچے اپنے گھر کے باہر ایک گاڑی میں بے ہوش پائے گئے اور بعد ازاں ان کی موت واقع ہو گئی۔
حکام کا کہنا ہے کہ اس کی سب سے ممکنہ وجہ شدید گرمی تھی۔ اسی طرح بورڈوکس کے علاقے میں 80 اور 95 سال عمر کے 3 افراد گرمی سے متعلق طبی پیچیدگیوں کے باعث جان کی بازی ہار گئے۔ خیال رہے کہ برطانیہ میں ریڈ وارننگ جاری کر دی گئی ہے، انگلینڈ اور ویلز میں 300 سے زائد اسکول بند کیے گئے ہیں، پنکھوں کی فروخت بڑھ گئی ہے، اسپین، اٹلی اور بلیجیئم میں بھی شدید گرمی کی وارننگ جاری کی گئی ہے۔

شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

سوڈان میں سونے کی کان پر فضائی حملہ، کم از کم 72 کان کن ہلاک
عالمی خبریں

سوڈان میں سونے کی کان پر فضائی حملہ، کم از کم 72 کان کن ہلاک

Awaz E Bihar•12 اکتوبر، 2026•12 ویوز
آپریشن ’’فجر الیمن‘‘ جاری، حوثیوں کے ٹھکانوں اور اسلحہ گوداموں پر حملے جاری
عالمی خبریں

آپریشن ’’فجر الیمن‘‘ جاری، حوثیوں کے ٹھکانوں اور اسلحہ گوداموں پر حملے جاری

Awaz E Bihar•11 اکتوبر، 2026•6 ویوز
یمن میں لڑائی تیز، انسانی بحران سنگین ہونے کا خدشہ
عالمی خبریں

یمن میں لڑائی تیز، انسانی بحران سنگین ہونے کا خدشہ

Awaz E Bihar•7 اکتوبر، 2026•9 ویوز