منگل، 13 اکتوبر، 2026
اردوहिन्दीEnglish
آواز ای بہار

آواز ای بہار

ای پیپر
اہم خبریںقومیسیاستکھیلبہارقومیسیاستکھیلمضامینعالمی خبریںمزید
  • اہم خبریں
  • قومی
  • سیاست
  • کھیل
  • بہار
  • قومی
  • سیاست
  • کھیل
  • مضامین
  • عالمی خبریں
  • اہم
  • قومی
  • سیاست
  • کھیل
  • بہار
  • قومی
  • سیاست
  • کھیل
  • مضامین
آواز ای بہار
  • ہوم
  • قومی
  • سیاست
  • کھیل
  • بہار
  • قومی
  • سیاست
  • کھیل
  • مضامین
  • عالمی خبریں
  • ای پیپر
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ کریں
  • پرائیویسی پالیسی
  • شرائط و ضوابط
اردوहिन्दीEnglish

آواز ای بہار

بہار کی آواز — اردو، ہندی اور انگریزی میں تازہ ترین خبریں

زمرے

  • مقامی
  • قومی
  • سیاست
  • کاروبار
  • ٹیکنالوجی
  • کھیل
  • صحت
  • تعلیم

فوری لنکس

  • ہوم
  • ای پیپر
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ کریں
  • پرائیویسی پالیسی
  • شرائط و ضوابط

نیوز روم

  • ادارتی پالیسی
  • تصحیح و شکایات
  • اشتہارات
  • نیوز روم رابطہ

زبانیں

  • اردو (Urdu)
  • हिन्दी (Hindi)
  • English

ہمیں فالو کریں

سبسکرائب

Email: awazebihar@gmail.com|Phone: +91-9473486854

© 2026 Awaz E Bihar Publications. جملہ حقوق محفوظ ہیں

Designed and Developed byZeloiteZeloite
91,717 کروڑ روپے کا دوسرا ضمنی بجٹ اور تصرف بل بہار اسمبلی میں منظور
  1. ہوم
  2. بہار
بہار

91,717 کروڑ روپے کا دوسرا ضمنی بجٹ اور تصرف بل بہار اسمبلی میں منظور

Awaz E Bihar•5 دسمبر، 2025 کو 03:45 PM•4 ویوز•5 منٹ پڑھیں

پٹنہ، بہار اسمبلی نے آج 91,717.1135 کروڑ روپے کا دوسرا ضمنی بجٹ اور تصرف بل منظور کر دیا۔
بہار کے وزیر شرون کمار نے دیہی ترقیات پر ہوئی بحث کا حکومت کی جانب سے اسمبلی میں جواب دیتے ہوئے کہا کہ ریاست کی تقریباً 89 فیصد آبادی دیہی علاقوں میں رہتی ہے اور دیہی ترقیات محکمہ غربت کے خاتمے اور روزگار کے مواقع پیدا کرنے میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ محکمہ پردھان منتری آواس یوجنا، مکھیہ منتری آواس یوجنا، مکھیہ منتری آواس امدادی منصوبہ، منریگا، لوہیا سوچھ بہار ابھیان، آدھار رجسٹریشن، سوشل آڈٹ سوسائٹی کے پروگرام، ڈیولپمنٹ مینجمنٹ انسٹی ٹیوٹ کی سرگرمیوں اورجیویکا جیسی مختلف اہم اسکیموں کا نفاذ کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ریاست کے غریب دیہی خاندان ان فلاحی اسکیموں پر بڑی حد تک انحصار کرتے ہیں۔
مسٹر کمار نے کہا کہ بہار میں تقریباً 1.40 کروڑ خواتین جیویکا کے خود امدادی گروپ نیٹ ورک سے جڑ چکی ہیں اور خواہشمند خواتین کو اس گروپ سے مسلسل جوڑا جا رہا ہے۔ خواتین کی آمدنی میں اضافہ اور خود مختاری کو فروغ دینے کے لیے کئی روزگار پر مبنی اسکیمیں چلائی جا رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ نتیش کمار کے 20 سالہ دورِ اقتدار میں جیویکا نے خواتین کو باعزت زندگی اور معاشی آزادی کے ساتھ جینے کا موقع فراہم کیا ہے۔ عالمی بینک کی مدد سے 2006 میں شروع کی گئی یہ پہل بہار کو بڑے پیمانے پر خواتین بااختیاری ماڈل اختیار کرنے والی ملک کی پہلی ریاست بناتی ہے۔
وزیر نے کہا کہ 42.54 لاکھ سے زائد خواتین زرعی سرگرمیوں میں مصروف ہیں اور 12.40 لاکھ سے زائد خاندان مویشی پروری کی سرگرمیوں سے آمدنی حاصل کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہربلاک میں جاری سلائی تربیتی مراکز روزگار فراہم کر رہے ہیں۔ اب تک 40,000 سے زائد خواتین کو تربیت دی جا چکی ہے اور مالی سال 2025-26 میں صرف 50,000 سے زائد جیویکا اراکین نے ان پروگراموں کے تحت روزگار حاصل کر چکی ہیں۔
ریاستی حکومت نے جیویکا کی خواتین اراکین کو کئی ذمہ داریاں سونپی ہیں۔ ایک لاکھ خواتین کو آنگن واڑی مراکز کے لیے بچوں کے کپڑے سلائی کرنے سے خود روزگار ملا ہے۔ اسپتالوں میں بطور کاؤنسلر بھی جیویکا کی خواتین کی تقرری کی گئی ہے۔ میڈیکل کالج، ضلع اسپتال، صدر اسپتال اور سب ڈویژنل اسپتالوں میں کھانا اور صفائی کا کام جیوکا گروپوں کو دیا گیا ہے، جس سے 3,960 خواتین کو روزگار ملا ہے۔
وزیر نے کہا کہ اس کے علاوہ، 7,754 خواتین کو ریاست بھر میں تالابوں کی دیکھ بھال کی ذمہ داری سونپی گئی ہے، جس سے انہیں مستقل روزگار مل رہا ہے۔ مجموعی طور پر 90.68 لاکھ سے زائد خواتین ان مختلف سرگرمیوں سے سالانہ آمدنی حاصل کر رہی ہیں۔
مسٹر کمار نے کہا کہ ریاست میں جاری ہنر مندی کے ترقیاتی اقدامات سے 4.08 لاکھ سے زائد نوجوانوں کو روزگار ملا ہے۔ 31.71 لاکھ جیویکا کی خواتین اب " لکھ پتی دیدی" بن چکی ہیں۔ پہلے 2,000 سے 6,000 روپے کمانے والی کئی خواتین نے سرکاری تعاون سے اپنی آمدنی میں نمایاں اضافہ کیا ہے۔ اس وقت 34,489 خواتین 1.20 کروڑ روپے کی مشترکہ سالانہ آمدنی کما رہی ہیں، جبکہ کل سالانہ کاروبار 128 کروڑ روپے ہے۔
وزیر نے کہا کہ بہارپہلی ریاست ہے جہاں ہر خاندان کی خاتون کو اپنی پسندکا روزگار منتخب کرنے کی آزادی دی گئی ہے اور اس کے لیے 10,000 روپے براہ راست ان کے کھاتوں میں بھیجے جاتے ہیں۔ حکومت کا ماننا ہے کہ اس سے خاندان کی آمدنی اور معیار زندگی بہتر ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ خواتین کی مصنوعات کی فروخت بڑھانے کے لیے ہاٹ اور بازار کی سہولت کو دیہات سے شہروں تک بڑھایا جا رہا ہے۔ اس اسکیم کے تحت 1.56 کروڑ سے زائد خواتین کو روزگار سرگرمیوں کے لیے 10,000 روپے بھیجے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جیویکا کو قومی سطح پر بھی شناخت ملی ہے اور اسے کمیونٹی پر مبنی اداروں، صحت اور بااختیاری کے لیے "نیشنل ریسورس آرگنائزیشن" قرار دیا گیا ہے۔ اب جیویکا کی خواتین جھارکھنڈ، اتر پردیش، راجستھان، آسام، اروناچل پردیش اور اتراکھنڈ سمیت کئی ریاستوں میں تربیت فراہم کر رہی ہیں۔
مسٹر کمار نے اپوزیشن کے ان بیانات کی تنقید کی جن میں کہا جا رہا تھا کہ خواتین کو دی گئی 10,000 روپے کی امداد واپس کرنی ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ خواتین اس غلط پروپیگنڈے سے گمراہ نہیں ہوئیں اور اپوزیشن کی یہ کوشش ناکام رہی۔
وزیر نے مزید کہا کہ جب بھی اپوزیشن نتیش کمار کو سیاسی طور پر نقصان پہنچانے کی کوشش کرتی ہے، عوام انہیں مزید مضبوط مینڈیٹ دیتے ہیں۔ حالیہ انتخابات کا حوالہ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جے ڈی یو کی ترقیاتی پالیسی کے سامنے اپوزیشن پوری طرح شکست کھا گئی اور راشٹریہ جنتا دل اتحاد صرف 35 نشستوں تک محدود رہ گیا۔
اس کے بعد اسمبلی میں دوسرا ضمنی بجٹ اور متعلقہ تخصیصی بل منظور کیا گیا اور ایوان کو غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کر دیا گیا۔
شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

گردنی باغ کے علاوہ کہیں بھی دھرنا دیا تو ہوگی قانونی کارروائی
بہار

گردنی باغ کے علاوہ کہیں بھی دھرنا دیا تو ہوگی قانونی کارروائی

Awaz E Bihar•12 اکتوبر، 2026•10 ویوز
 سمراٹ چودھری نے سیلاب سے متاثرہ خاندانوں کے بینک کھاتوں میں امدادی رقم منتقل کی
بہار

سمراٹ چودھری نے سیلاب سے متاثرہ خاندانوں کے بینک کھاتوں میں امدادی رقم منتقل کی

Awaz E Bihar•12 اکتوبر، 2026•21 ویوز
پی ایم سی ایچ میں اب ایک ساتھ 2500 بستروں پر مریضوں کا جدید طبی سہولتوں کے ساتھ علاج ہوگا: سمراٹ چودھری
بہار

پی ایم سی ایچ میں اب ایک ساتھ 2500 بستروں پر مریضوں کا جدید طبی سہولتوں کے ساتھ علاج ہوگا: سمراٹ چودھری

Awaz E Bihar•12 اکتوبر، 2026•9 ویوز