ضلع مجسٹریٹ کی صدارت میں تاج پور بختیار پور فور لین کی تعمیر میں حائل رکاوٹوں کو دور کرنے کے سلسلے میں جائزہ میٹنگ منعقد
Awaz E Bihar••0 ویوز•1 منٹ پڑھیں
سمستی پور:05/دسمبر(محمد خورشید عالم)سمستی پور آج 5 دسمبر 2025 کو ضلع مجسٹریٹ سمستی پور روشن کشواہا نے کلکٹریٹ آڈیٹوریم، سمستی پور میں تاج پور بختیار پور فور لین کی تعمیر میں حائل رکاوٹوں کو دور کرنے کے سلسلے میں ایک جائزہ میٹنگ کی۔ میٹنگ کے دوران ضلع مجسٹریٹ سمستی پور نے سب ڈویژنل آفیسر، ایگزیکٹو انجینئر نیشنل ہائی وے اور وہاں موجود دیگر متعلقہ افسران کو ہدایت دی کہ وہ فوری طور پر تعمیراتی کام میں حائل رکاوٹوں کو دور کرنے کے لیے ضروری کارروائی کریں۔ تاکہ مقررہ مدت میں فور لین کی تعمیر کی جاسکے۔ اس میٹنگ میں ایڈیشنل کلکٹر سمستی پور برجیش کمار، ضلع لینڈ ایکوزیشن آفیسر پروین کمار اور تمام متعلقہ افسران موجود تھے۔