سرکاری اسکیموں کے بارے میں درست معلومات ہر گھر تک پہنچے
Awaz E Bihar••1 ویوز•3 منٹ پڑھیں
پٹنہ (اے بی این) ریاستی حکومت کے سات عزائم ۔3 کی جانکاری محکمہ اطلاعات اور تعلقات عامہ ہر گھر تک پہنچائے گی۔ محکمہ کے وزیر وجے کمار چودھری نے محکمہ جاتی کاموں کے جائزہ کے دوران ہدایت دی کہ اس اہم منصوبہ کی مؤثر طریقے سے تشہیر کی جائے۔ ساتھ ہی غلط اطلاع اور افواہوں کی فوری تردید کی جائے گی۔ انہوں نے انفارمیشن بلڈنگ میں محکمہ اطلاعات اور تعلقات عامہ میں کام کی پیشرفت کا جائزہ لیا اور مختلف پروموشنل ذرائع سے ریاست کی کلیدی اسکیموں کو پھیلانے کی ضرورت پر زور دیا۔وزیر وجے کمار چودھری نے محکمہ کے مختلف پروموشنل میڈیم کا جائزہ لیا۔ انہوں نے کہا کہ آئی پی آر ڈی پرنٹ، الیکٹرانک میڈیا، ریڈیو، ڈیجیٹل پلیٹ فارمز جیسےفیس بک، یوٹیوب، ایکس، انسٹاگرام آؤٹ ڈور ہورڈنگز، فلیکس، چیٹ بوٹس، اور انفلوایسرس کے ذریعے حکومت کی پالیسیوں، پروگراموں اور کامیابیوں کو عوام تک پہنچا ئی جارہی ہے۔محکمہ خاص طور پر 15 اہم موضوعات پر فوکس کرے گی، جن میں روزگار پیدا کرنا، امن و امان، سیاحت، خواتین کو بااختیار بنانا، پولیس کی جدید کاری، شہری ترقی، صنعتی ترقی، موسمیاتی تبدیلی، بنیادی ڈھانچہ، سماجی تحفظ، تعلیم، زراعت، صحت اور کھیل شامل ہیں۔ جائزے سے معلوم ہوا کہ محکمہ غلط معلومات کے خلاف فوری کارروائی کرتا ہے۔ یہ قدرتی آفات سے نمٹنے، امن و امان برقرار رکھنے اور سماجی ہم آہنگی میں بھی اہم کردار ادا کرتا ہے۔ عوام کی فیڈ بیک کو مختلف توسط سے یکجا کر حکومت تک پہنچائی جاتی ہے۔ محکمہ کے کاموں میں بنیادی طور پر علاقائی پبلسٹی اسکیم، خصوصی مربوط اسکیم، قبائلی علاقہ کی ذیلی اسکیم، بہار اسٹیٹ جرنلسٹ آنر پنشن اسکیم، بہار اسٹیٹ جرنلسٹ انشورنس اسکیم، بہار ڈائری-کیلنڈر کی اشاعت، ریاستی اطلاعاتی مرکز کا آپریشن، آؤٹ ڈور پبلسٹی وغیرہ شامل ہیں۔ جائزہ کے دوران یہ بات سامنے آئی کہ تعلقات عامہ کو بہتر بنانے کے لیے ریاست کے تمام محکموں میں تعلقات عامہ کے افسران کی تقرری کی گئی ہے۔ یہ افسران عوام کو اسکیموں کے بارے میں درست معلومات فراہم کرنے کے لیے سرگرم عمل ہیں۔ باقاعدہ پریس بریفنگ حکومتی معلومات کی حقیقت پر مبنی نشر و اشاعت کو یقینی بنا رہی ہے۔ محکمہ کا مقصد اس بات کو یقینی بنانا ہے کہ سرکاری اسکیموں کے بارے میں درست معلومات ہر گھر تک پہنچے اور ریاست کی ترقی کو عوامی شراکت سے سہولت فراہم کی جائے۔میٹنگ میں محکمہ کے سکریٹری انوپم کمار، ڈائرکٹر انیل کمار، ایڈیشنل سکریٹری راجیو کمار سنگھ، ودھوبھوشن چودھری، جوائنٹ ڈائرکٹر روی بھوشن سہائے اور اسپیشل آفیسر کماریل ستیانند سمیت دیگر سینئر افسران موجود تھے۔