منگل، 13 اکتوبر، 2026
اردوहिन्दीEnglish
آواز ای بہار

آواز ای بہار

ای پیپر
اہم خبریںقومیسیاستکھیلبہارقومیسیاستکھیلمضامینعالمی خبریںمزید
  • اہم خبریں
  • قومی
  • سیاست
  • کھیل
  • بہار
  • قومی
  • سیاست
  • کھیل
  • مضامین
  • عالمی خبریں
  • اہم
  • قومی
  • سیاست
  • کھیل
  • بہار
  • قومی
  • سیاست
  • کھیل
  • مضامین
آواز ای بہار
  • ہوم
  • قومی
  • سیاست
  • کھیل
  • بہار
  • قومی
  • سیاست
  • کھیل
  • مضامین
  • عالمی خبریں
  • ای پیپر
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ کریں
  • پرائیویسی پالیسی
  • شرائط و ضوابط
اردوहिन्दीEnglish

آواز ای بہار

بہار کی آواز — اردو، ہندی اور انگریزی میں تازہ ترین خبریں

زمرے

  • مقامی
  • قومی
  • سیاست
  • کاروبار
  • ٹیکنالوجی
  • کھیل
  • صحت
  • تعلیم

فوری لنکس

  • ہوم
  • ای پیپر
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ کریں
  • پرائیویسی پالیسی
  • شرائط و ضوابط

نیوز روم

  • ادارتی پالیسی
  • تصحیح و شکایات
  • اشتہارات
  • نیوز روم رابطہ

زبانیں

  • اردو (Urdu)
  • हिन्दी (Hindi)
  • English

ہمیں فالو کریں

سبسکرائب

Email: awazebihar@gmail.com|Phone: +91-9473486854

© 2026 Awaz E Bihar Publications. جملہ حقوق محفوظ ہیں

Designed and Developed byZeloiteZeloite
ایئر انڈیا نے پھوکیت-دہلی پروازمعاملے میں چیف  پائلٹ کو برطرف کیا
  1. ہوم
  2. قومی
قومی

ایئر انڈیا نے پھوکیت-دہلی پروازمعاملے میں چیف پائلٹ کو برطرف کیا

Awaz E Bihar•5 ستمبر، 2026 کو 08:02 AM•23 ویوز•3 منٹ پڑھیں

ٹاٹا گروپ کی فضائی خدمات فراہم کرنے والی کمپنی ایئر انڈیا نے گزشتہ 4، اگست کو پھوکیت-دہلی پرواز حادثے کے سلسلے میں چیف پائلٹ کو برطرف کر دیا ہے۔
پرواز نمبر اے آئی 2379 نے پھوکیت سے دہلی آتے ہوئے ہوا میں اچانک 300 فٹ غوطہ لگایا تھا۔ اس حادثہ میں 24 افراد زخمی ہو گئے تھے۔ دہلی میں لینڈنگ کے بعد منشیات کے لیے کی گئی ابتدائی جانچ میں چیف پائلٹ کی رپورٹ مثبت پائی گئی تھی۔ ایئر کرافٹ ایکسیڈنٹ انویسٹی گیشن بیورو (اے اے آئی بی) کی جمعہ کی صبح جاری کردہ ابتدائی رپورٹ کے مطابق، خون کے نمونوں کی لیبارٹری جانچ میں بھی چیف پائلٹ کی رپورٹ مثبت پائی گئی ہے۔
ایئر انڈیا نے معاملے میں فوری کارروائی کرتے ہوئے پائلٹ کو برطرف کر دیا ہے۔ ایئر لائن نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ میں کہا، "حفاظت ایئر انڈیا کی سب سے بڑی ترجیح ہے۔ پھوکیت-دہلی پرواز کے چیف پائلٹ کی منشیات کی جانچ مثبت پائی گئی ہے۔ حفاظت، فٹنس اور ریگولیٹری اہلیت کے معاملے میں ایئر انڈیا کی زیرو ٹالرنس پالیسی کے تحت پائلٹ کو فوری اثر سے برطرف کر دیا گیا ہے۔"اس سے پہلے، ابتدائی رپورٹ آنے کے بعد پہلے ردعمل میں ایئر انڈیا نے کہا تھا کہ وہ تحقیقات میں پورا تعاون کر رہی ہے اور اس نے رضاکارانہ طور پر تمام پائلٹوں کی جانچ شروع کر دی ہے تاکہ حفاظت کے ساتھ کوئی سمجھوتہ نہ ہو۔
اے اے آئی بی کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ چیف پائلٹ کی ابتدائی جانچ اور خون کے نمونے کی لیبارٹری میں جانچ میں اس بات کی تصدیق ہوئی ہے کہ اس نے منشیات کا استعمال کیا تھا۔ بیورو نے ڈائریکٹوریٹ جنرل آف سول ایوی ایشن (ڈی جی سی اے) کو ہدایت دی ہے کہ وہ مستقبل میں ایسے واقعات کو روکنے کے لیے ضروری اقدامات کرے۔رپورٹ میں یہ بھی پایا گیا کہ اس دن پہلے طیارے میں گرین ہائیڈرولک سسٹم ناکام ہوا تھا۔ اس کے بعد بلیو ہائیڈرولک سسٹم اور یلو ہائیڈرولک سسٹم بھی ناکام ہو گیا تھا۔ تینوں ہائیڈرولک سسٹم کی ناکامی کے بعد طیارے کا آٹو پائلٹ خود بخود بند ہو گیا۔ اس کے بعد کو-پائلٹ نے طیارے کو کنٹرول کرنے کی کوشش کی لیکن تبھی چیف پائلٹ نے درمیان میں کنٹرول اپنے ہاتھ میں لے لیا۔اس دوران طیارہ پہلے 372 فٹ اوپر گیا اور پھر 292 فٹ نیچے آیا۔اے اے آئی بی نے طیارے کی جانچ میں پایا کہ کیبن کے اندر کافی نقصان ہوا ہے۔ کئی سیٹوں کے ہینڈ ریسٹ، اوپر سامان رکھنے والے کیبن، ٹوائلٹ کیبن اور اوپر کی سیلنگ کو نقصان پہنچا تھا۔طیارے میں تین شیر خوار بچوں سمیت 137 مسافر اور عملے کے آٹھ اراکین تھے۔ طیارے کے دہلی ہوائی اڈے پر اترنے کے بعد مسافروں کو طبی امداد فراہم کی گئی تھی۔ زخمی 24 افراد میں سے 20 کو ابتدائی طبی امداد کے بعد ہسپتال سے چھٹی دے دی گئی تھی جبکہ چار افراد کو شدید چوٹیں آنے کے باعث زیادہ وقت تک ہسپتال میں رکھا گیا تھا۔
شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

سی جے پی نے قومی دارالحکومت کی صورت حال کو کھلی ایمرجنسی سے تعبیر کیا
قومی

سی جے پی نے قومی دارالحکومت کی صورت حال کو کھلی ایمرجنسی سے تعبیر کیا

Awaz E Bihar•11 اکتوبر، 2026•14 ویوز
وزیر اعظم مودی نے تمل ناڈو کے لیے 13 ہزار کروڑ روپے سے زائد کے ترقیاتی پیکیج کا اعلان کیا، میٹرو کی توسیع و صنعتی ترقی پر زور
قومی

وزیر اعظم مودی نے تمل ناڈو کے لیے 13 ہزار کروڑ روپے سے زائد کے ترقیاتی پیکیج کا اعلان کیا، میٹرو کی توسیع و صنعتی ترقی پر زور

Awaz E Bihar•11 اکتوبر، 2026•8 ویوز
الیکشن کمیشن کے خلاف سی جے پی کے احتجاج پر پولیس کی سخت کارروائی، کئی رہنما حراست میں
قومی

الیکشن کمیشن کے خلاف سی جے پی کے احتجاج پر پولیس کی سخت کارروائی، کئی رہنما حراست میں

Awaz E Bihar•10 اکتوبر، 2026•16 ویوز