منگل، 13 اکتوبر، 2026
اردوहिन्दीEnglish
آواز ای بہار

آواز ای بہار

ای پیپر
اہم خبریںقومیسیاستکھیلبہارقومیسیاستکھیلمضامینعالمی خبریںمزید
  • اہم خبریں
  • قومی
  • سیاست
  • کھیل
  • بہار
  • قومی
  • سیاست
  • کھیل
  • مضامین
  • عالمی خبریں
  • اہم
  • قومی
  • سیاست
  • کھیل
  • بہار
  • قومی
  • سیاست
  • کھیل
  • مضامین
آواز ای بہار
  • ہوم
  • قومی
  • سیاست
  • کھیل
  • بہار
  • قومی
  • سیاست
  • کھیل
  • مضامین
  • عالمی خبریں
  • ای پیپر
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ کریں
  • پرائیویسی پالیسی
  • شرائط و ضوابط
اردوहिन्दीEnglish

آواز ای بہار

بہار کی آواز — اردو، ہندی اور انگریزی میں تازہ ترین خبریں

زمرے

  • مقامی
  • قومی
  • سیاست
  • کاروبار
  • ٹیکنالوجی
  • کھیل
  • صحت
  • تعلیم

فوری لنکس

  • ہوم
  • ای پیپر
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ کریں
  • پرائیویسی پالیسی
  • شرائط و ضوابط

نیوز روم

  • ادارتی پالیسی
  • تصحیح و شکایات
  • اشتہارات
  • نیوز روم رابطہ

زبانیں

  • اردو (Urdu)
  • हिन्दी (Hindi)
  • English

ہمیں فالو کریں

سبسکرائب

Email: awazebihar@gmail.com|Phone: +91-9473486854

© 2026 Awaz E Bihar Publications. جملہ حقوق محفوظ ہیں

Designed and Developed byZeloiteZeloite
الحرا پبلک اسکول شاہ گنج کا شاندار، معلوماتی اور یادگار ایجوکیشنل ٹور
  1. ہوم
  2. بہار
بہار

الحرا پبلک اسکول شاہ گنج کا شاندار، معلوماتی اور یادگار ایجوکیشنل ٹور

Awaz E Bihar•22 دسمبر، 2025 کو 12:57 PM•0 ویوز•4 منٹ پڑھیں

پٹنہ : الحرا پبلک اسکول شاہ گنج کے ایکٹیویٹی انچارج نظرالاسلام ندوی نےاپنے پریس ریلیز میں بتایا کہ تعلیم کا اصل مقصد صرف کتابوں تک محدود نہیں بلکہ سیکھنے کا وہ سفر ہے جو مشاہدے، تجربے، تفریح اور حقیقت سے جُڑ کر بچوں کی شخصیت کو نکھارتا ہے۔ اسی بنیاد پر الحرا پبلک اسکول شاہ گنج نے نرسری سے لے کر دسویں جماعت تک کے طلبہ و طالبات کے لیے ایک روزہ ایجوکیشنل ٹور کا انعقاد کیا، جو بچوں کے لیے نہایت معلوماتی، دلچسپ اور یادگار ثابت ہوا۔دعا اور نظم و ضبط کے ساتھ روانگی صبح سویرے اسکول میں تمام بچوں، اساتذہ اور اسٹاف کا اجتماع ہوا۔ اجتماعی دعا کے بعد بچوں کو روانہ کیا گیا۔ اساتذہ نے بچوں کو صف بندی، وقت کی پابندی، سفر کے آداب، اور صاف ستھری جگہوں کی حفاظت سے متعلق ضروری ہدایات دیں۔ پہلا مرحلہ: سبھیتا دوار تاریخ کا مشاہدہ سب سے پہلے طلبہ کو لے جایا گیا سبھیتا دوار، جو تاریخ، فن تعمیر اور تہذیب کا نمونہ ہے۔ اس تاریخی مقام کو دیکھ کر بچوں نے ہندوستان کے عظیم ماضی، فنِ تعمیر اور ثقافتی ورثے کو قریب سے محسوس کیا۔جس سے بچوں میں تاریخ سے دلچسپی پیدا ہوئی۔ دوسرا مرحلہ: چڑیا گھر - فطرت کے قریب اس کے بعد بچوں کو لے جایا گیا چڑیا گھر، جہاں مختلف جانوروں اور پرندوں کو دیکھ کر بچے خوشی سے جھوم اٹھے۔ بچوں نے شیر، زرافہ، ریچھ، بندر، ہرن، ہاتھی، طوطے، مور اور دیگر نایاب جانوروں کا مشاہدہ کیا۔ ہر جانور کے بارے میں بچوں کو تفصیلی معلومات دی گئی کہ وہ کہاں پایا جاتا ہے، کیا کھاتا ہے، اور اس کی عادات کیا ہیں۔ یہ مشاہدہ بچوں کے لیے نہایت معلوماتی اور دلچسپ رہا۔ تیسرا مرحلہ: ایکو پارک ، ہنسی، خوشی پھر قافلہ پہنچا ایکو پارک، جہاں بچوں کی خوشی دیدنی تھی۔ وہاں لگے جھولے، سرسبز میدان، کھلی فضا اور خوبصورت مناظر بچوں کے لیے تفریح کا سامان بن گئے۔ بچوں نے جھولا جھولا، گروپ گیمز کھیلے، اور دوستوں کے ساتھ تصاویر کھنچوائیں۔ ساتھ ہی اسکول کی طرف سے بچوں کے لیے لذیذ کھانے اور ریفریشمنٹ کا بھی انتظام تھا، جو بچوں نے خوشی خوشی کھایا۔ چوتھا مرحلہ: سائنس سینٹر سیکھنے کا خزانہ دن کا آخری اور سب سے تعلیمی مرحلہ تھا سائنس سینٹر کا دورہ۔ وہاں بچوں نے سائنس کے مختلف ماڈلز، تجربات، اور ٹیکنالوجی کے عملی مظاہرے دیکھے۔ روبوٹکس، اسپیس ماڈلز، 3D شوز، اور انٹریکٹو ڈسپلے بچوں کی توجہ کا مرکز بنے۔ اساتذہ نے سادہ اور دلچسپ زبان میں ہر چیز کی وضاحت کی۔ بچوں نے خود بھی تجربات کیے اور سائنسی سوچ کو عمل میں لانے کا موقع پایا۔ کامیاب واپسی: یادیں، خوشیاں، سیکھنے کا سرمایہ ٹور کے تمام مراحل مکمل ہونے کے بعد بچے خوشی، تجربات اور خوبصورت یادوں کے ساتھ اسکول واپس پہنچے۔ تمام اساتذہ نے بہترین نظم و ضبط، شفقت اور رہنمائی کے ساتھ بچوں کی دیکھ بھال کی۔ سینیئر استاد سکندر ،شاہد حسن ،نظرالاسلام ،عرفان ،عبدالکلام ،شاذیہ احمد،شیری حسن،سامعیہ جاویدو غیرہ کی سرپرستی اور اسکول انتظامیہ کی بہترین منصوبہ بندی نے اس سفر کو کامیاب بنایا۔ٹور کی جھلکیاں:- تمام مراحل میں بچوں کی دلچسپی اور نظم و ضبط قابلِ ستائش رہا۔- بچے سیکھنے کے ساتھ ساتھ خوب انجوائے بھی کرتے رہے۔- ہر مقام پر اساتذہ نے بچوں کو موضوع سے متعلق معلومات فراہم کیں۔- بچے خوش مزاجی، تعاون اور شائستگی کے ساتھ شریک رہے۔الحرا پبلک اسکول شاہ گنج کی یہ تعلیمی سیر نہ صرف تفریحی تھی بلکہ ایک عظیم سیکھنے کا تجربہ بھی تھی، جس نے بچوں میں علم، مشاہدہ، تہذیب اور ٹیم ورک کا جذبہ پیدا کیا۔ یہ دن نہ صرف بچوں کے ذہن میں نقش ہو گیا، بلکہ ایک تعلیمی ادارے کے طور پر اسکول کی سوچ اور وژن کو بھی اجاگر کر گیا۔"سفر وہی جو کچھ سکھا جائے، اور سیکھنا وہی جو زندگی بدل دے!
شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

گردنی باغ کے علاوہ کہیں بھی دھرنا دیا تو ہوگی قانونی کارروائی
بہار

گردنی باغ کے علاوہ کہیں بھی دھرنا دیا تو ہوگی قانونی کارروائی

Awaz E Bihar•12 اکتوبر، 2026•10 ویوز
 سمراٹ چودھری نے سیلاب سے متاثرہ خاندانوں کے بینک کھاتوں میں امدادی رقم منتقل کی
بہار

سمراٹ چودھری نے سیلاب سے متاثرہ خاندانوں کے بینک کھاتوں میں امدادی رقم منتقل کی

Awaz E Bihar•12 اکتوبر، 2026•21 ویوز
پی ایم سی ایچ میں اب ایک ساتھ 2500 بستروں پر مریضوں کا جدید طبی سہولتوں کے ساتھ علاج ہوگا: سمراٹ چودھری
بہار

پی ایم سی ایچ میں اب ایک ساتھ 2500 بستروں پر مریضوں کا جدید طبی سہولتوں کے ساتھ علاج ہوگا: سمراٹ چودھری

Awaz E Bihar•12 اکتوبر، 2026•9 ویوز