منگل، 13 اکتوبر، 2026
اردوहिन्दीEnglish
آواز ای بہار

آواز ای بہار

ای پیپر
اہم خبریںقومیسیاستکھیلبہارقومیسیاستکھیلمضامینعالمی خبریںمزید
  • اہم خبریں
  • قومی
  • سیاست
  • کھیل
  • بہار
  • قومی
  • سیاست
  • کھیل
  • مضامین
  • عالمی خبریں
  • اہم
  • قومی
  • سیاست
  • کھیل
  • بہار
  • قومی
  • سیاست
  • کھیل
  • مضامین
آواز ای بہار
  • ہوم
  • قومی
  • سیاست
  • کھیل
  • بہار
  • قومی
  • سیاست
  • کھیل
  • مضامین
  • عالمی خبریں
  • ای پیپر
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ کریں
  • پرائیویسی پالیسی
  • شرائط و ضوابط
اردوहिन्दीEnglish

آواز ای بہار

بہار کی آواز — اردو، ہندی اور انگریزی میں تازہ ترین خبریں

زمرے

  • مقامی
  • قومی
  • سیاست
  • کاروبار
  • ٹیکنالوجی
  • کھیل
  • صحت
  • تعلیم

فوری لنکس

  • ہوم
  • ای پیپر
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ کریں
  • پرائیویسی پالیسی
  • شرائط و ضوابط

نیوز روم

  • ادارتی پالیسی
  • تصحیح و شکایات
  • اشتہارات
  • نیوز روم رابطہ

زبانیں

  • اردو (Urdu)
  • हिन्दी (Hindi)
  • English

ہمیں فالو کریں

سبسکرائب

Email: awazebihar@gmail.com|Phone: +91-9473486854

© 2026 Awaz E Bihar Publications. جملہ حقوق محفوظ ہیں

Designed and Developed byZeloiteZeloite
 برسرِاقتدار آتے ہی ڈی ایم کے دور کے تمام بدعنوان کارناموں پر لگام لگا دی جائے گی: امت شاہ
  1. ہوم
  2. قومی
قومی

برسرِاقتدار آتے ہی ڈی ایم کے دور کے تمام بدعنوان کارناموں پر لگام لگا دی جائے گی: امت شاہ

Awaz E Bihar•19 اپریل، 2026 کو 05:20 PM•6 ویوز•3 منٹ پڑھیں

مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے برسراقتدار ڈی ایم کے پر کنبہ پروری کی سیاست کرنے کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ تمل ناڈو کے وزیر اعلیٰ اور ڈی ایم کے صدر ایم کے اسٹالن کا بنیادی مقصد اپنے بیٹے اور نائب وزیر اعلیٰ ادے ندھی اسٹالن کو وزیر اعلیٰ بنانا ہے۔اسی دوران وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے بھی جنوبی ضلع تین کاشی کے واسودیونلور (محفوظ) انتخابی حلقے میں روڈ شو کیا اور بی جے پی امیدوار اننتن ایاسامی کے لیے تشہیر کی۔ مسٹر شاہ نے اتوار کو ضلع ایروڈ کے موداکورچی انتخابی حلقے میں بی جے پی امیدوار محترمہ کرتیکا کے حق میں ایک روڈ شو میں کہا کہ 23 اپریل کو ہونے والے اسمبلی انتخابات کے لیے اے آئی اے ڈی ایم کے کے ساتھ ایک فاتح اتحاد بنایا گیا ہے۔ڈی ایم کے دورِ حکومت پر بدعنوانی میں ملوث ہونے کا الزام لگاتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس الیکشن کے بعد ریاست میں این ڈی اے حکومت کے برسرِاقتدار آتے ہی ڈی ایم کے دور کے تمام بدعنوان کارناموں پر لگام لگا دی جائے گی اور تمل ناڈو کا کھویا ہوا وقار بحال کیا جائے گا۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ڈی ایم کے دورِ حکومت میں امن و امان کی جو صورتحال خراب ہوئی ہے، اسے پھر سے درست کیا جائے گا۔
مسٹر شاہ نے ڈی ایم کے دور میں کنبہ پروری کی سیاست جاری رہنے کی بات کرتے ہوئے کہا کہ آنجہانی لیڈر مسٹر ایم کرونانیدھی کے بعد ان کے بیٹے مسٹر اسٹالن وزیر اعلیٰ بنے۔ اب مسٹر اسٹالن کے بیٹے مسٹر ادے ندھی نے انتخابی سیاست میں قدم رکھا ہے اور انہیں نائب وزیر اعلیٰ کے عہدے پر ترقی دی گئی ہے۔ انہوں نے الزام لگایا کہ "مسٹر اسٹالن کا واحد مقصد اپنے بیٹے کو وزیر اعلیٰ بنانا ہے اور وہ اسی ہدف کو حاصل کرنے کی سمت میں کام کر رہے ہیں۔" مسٹر شاہ نے پارلیمنٹ اور ریاستی اسمبلیوں میں 33 فیصد ریزرویشن فراہم کرنے والے خاتون ریزرویشن بل پر ڈی ایم کے اور اس کی اتحادی کانگریس، دونوں کی نکتہ چینی کی اور کہا کہ یہ دونوں پارٹیاں اس بل کے خلاف تھیں۔وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے جنوبی ضلع تین کاشی کے واسودیونلور (محفوظ) انتخابی حلقے میں روڈ شو کیا اور بی جے پی امیدوار اننتن ایاسامی کے لیے مہم چلائی۔ چنتامنی جنکشن سے کامراج پرتیما جنکشن تک روڈ شو کے پورے راستے میں بڑی تعداد میں لوگ سڑکوں کے دونوں طرف قطار میں کھڑے تھے۔
شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

سی جے پی نے قومی دارالحکومت کی صورت حال کو کھلی ایمرجنسی سے تعبیر کیا
قومی

سی جے پی نے قومی دارالحکومت کی صورت حال کو کھلی ایمرجنسی سے تعبیر کیا

Awaz E Bihar•11 اکتوبر، 2026•14 ویوز
وزیر اعظم مودی نے تمل ناڈو کے لیے 13 ہزار کروڑ روپے سے زائد کے ترقیاتی پیکیج کا اعلان کیا، میٹرو کی توسیع و صنعتی ترقی پر زور
قومی

وزیر اعظم مودی نے تمل ناڈو کے لیے 13 ہزار کروڑ روپے سے زائد کے ترقیاتی پیکیج کا اعلان کیا، میٹرو کی توسیع و صنعتی ترقی پر زور

Awaz E Bihar•11 اکتوبر، 2026•8 ویوز
الیکشن کمیشن کے خلاف سی جے پی کے احتجاج پر پولیس کی سخت کارروائی، کئی رہنما حراست میں
قومی

الیکشن کمیشن کے خلاف سی جے پی کے احتجاج پر پولیس کی سخت کارروائی، کئی رہنما حراست میں

Awaz E Bihar•10 اکتوبر، 2026•16 ویوز