منگل، 13 اکتوبر، 2026
اردوहिन्दीEnglish
آواز ای بہار

آواز ای بہار

ای پیپر
اہم خبریںقومیسیاستکھیلبہارقومیسیاستکھیلمضامینعالمی خبریںمزید
  • اہم خبریں
  • قومی
  • سیاست
  • کھیل
  • بہار
  • قومی
  • سیاست
  • کھیل
  • مضامین
  • عالمی خبریں
  • اہم
  • قومی
  • سیاست
  • کھیل
  • بہار
  • قومی
  • سیاست
  • کھیل
  • مضامین
آواز ای بہار
  • ہوم
  • قومی
  • سیاست
  • کھیل
  • بہار
  • قومی
  • سیاست
  • کھیل
  • مضامین
  • عالمی خبریں
  • ای پیپر
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ کریں
  • پرائیویسی پالیسی
  • شرائط و ضوابط
اردوहिन्दीEnglish

آواز ای بہار

بہار کی آواز — اردو، ہندی اور انگریزی میں تازہ ترین خبریں

زمرے

  • مقامی
  • قومی
  • سیاست
  • کاروبار
  • ٹیکنالوجی
  • کھیل
  • صحت
  • تعلیم

فوری لنکس

  • ہوم
  • ای پیپر
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ کریں
  • پرائیویسی پالیسی
  • شرائط و ضوابط

نیوز روم

  • ادارتی پالیسی
  • تصحیح و شکایات
  • اشتہارات
  • نیوز روم رابطہ

زبانیں

  • اردو (Urdu)
  • हिन्दी (Hindi)
  • English

ہمیں فالو کریں

سبسکرائب

Email: awazebihar@gmail.com|Phone: +91-9473486854

© 2026 Awaz E Bihar Publications. جملہ حقوق محفوظ ہیں

Designed and Developed byZeloiteZeloite
کولمبیا میں فوجی طیارے کے حادثے میں کم از کم 66 افراد ہلاک
  1. ہوم
  2. عالمی خبریں
عالمی خبریں

کولمبیا میں فوجی طیارے کے حادثے میں کم از کم 66 افراد ہلاک

Awaz E Bihar•24 مارچ، 2026 کو 01:25 PM•3 ویوز•2 منٹ پڑھیں

جنوبی امریکی ملک کولمبیا میں ایک فوجی طیارے کے حادثے میں کم از کم 66 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ کولمبیا کی مسلح افواج کے سربراہ نے یہ اطلاع دی ہے۔ کولمبیا کی فضائیہ کے کمانڈر فرنینڈو سلوا نے ایکس پر ایک پوسٹ میں اشتراک کی گئی ایک ویڈیو میں کہا کہ لاک ہیڈ مارٹن ہرکولیس سی -130 طیارے میں 114 مسافر اور عملے کے 11 ارکان سوار تھے۔ حادثے کی وجہ کی تفتیش جاری ہے۔ وزیر دفاع پیڈرو انلفو سانچیز نے حادثے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔
یہ معلومات اسکائی نیوز کی ایک رپورٹ میں دی گئی۔ رپورٹ کے مطابق وزیر دفاع پیڈرو انولفو سانچیز نے متاثرہ خاندانوں سے گہری تعزیت کا اظہار کیا اور لوگوں پر زور دیا کہ وہ سرکاری معلومات کے دستیاب ہونے تک کسی قسم کی قیاس آرائیوں سے گریز کریں۔ بتایا جاتا ہے کہ کولمبیا نے سی -130 طیاروں کی خریداری 1960 کی دہائی میں شروع کی تھی۔
صدر گستاو پیٹرو نے ان لوگوں پر تنقید کی جو فوج کو جدید بنانے کے ان کے منصوبوں میں رکاوٹ ڈال رہے تھے۔ پیٹرو نے ایکس پر کہا کہ’’ اب میں مزید تاخیر برداشت نہیں کروں گا۔ہمارے نوجوانوں کی زندگیاں داؤ پر لگی ہوئی ہیں۔ اگر شہری یا فوجی اہلکار اس چیلنج کو پورا کرنے میں ناکام ہیں تو انہیں ان کے عہدوں سے ہٹا دیا جانا چاہیے۔‘‘
حکام نے بتایا کہ طیارے نے کولمبیا کے جنوبی امیزن علاقے کے اندرونی حصے میں واقع ایک ہوائی اڈے سے اڑان بھری۔ یہ ہوائی اڈہ پیرو کی سرحد پر واقع ہے ۔ مقامی بلو ریڈیو کے مطابق یہ حادثہ ایک مصروف شہری مرکز سے صرف دو میل کے فاصلے پر پیش آیا۔
یہ طیارہ دنیا بھر کی فوجیں استعمال کرتی ہیں۔ اسے پہلی بار 1950 کی دہائی میں متعارف کرایا گیا تھا۔ کولمبیا نے اپنا پہلا ورژن 1960 کی دہائی کے آخر میں حاصل کیا۔ گزشتہ ماہ بولیوین ایئر فورس کا ایک سی -130 طیارہ آلٹو شہر میں گر کر تباہ ہو گیا تھا جس میں 20 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔ اس سال کولمبیا میں یہ دوسرا طیارہ حادثہ ہے۔ جنوری میں ملک کے شمالی حصے میں ایک چھوٹا مسافر طیارہ گر کر تباہ ہو گیا تھا جس میں سوار تمام 15 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔
شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

سوڈان میں سونے کی کان پر فضائی حملہ، کم از کم 72 کان کن ہلاک
عالمی خبریں

سوڈان میں سونے کی کان پر فضائی حملہ، کم از کم 72 کان کن ہلاک

Awaz E Bihar•12 اکتوبر، 2026•13 ویوز
آپریشن ’’فجر الیمن‘‘ جاری، حوثیوں کے ٹھکانوں اور اسلحہ گوداموں پر حملے جاری
عالمی خبریں

آپریشن ’’فجر الیمن‘‘ جاری، حوثیوں کے ٹھکانوں اور اسلحہ گوداموں پر حملے جاری

Awaz E Bihar•11 اکتوبر، 2026•6 ویوز
یمن میں لڑائی تیز، انسانی بحران سنگین ہونے کا خدشہ
عالمی خبریں

یمن میں لڑائی تیز، انسانی بحران سنگین ہونے کا خدشہ

Awaz E Bihar•7 اکتوبر، 2026•10 ویوز