منگل، 13 اکتوبر، 2026
اردوहिन्दीEnglish
آواز ای بہار

آواز ای بہار

ای پیپر
اہم خبریںقومیسیاستکھیلبہارقومیسیاستکھیلمضامینعالمی خبریںمزید
  • اہم خبریں
  • قومی
  • سیاست
  • کھیل
  • بہار
  • قومی
  • سیاست
  • کھیل
  • مضامین
  • عالمی خبریں
  • اہم
  • قومی
  • سیاست
  • کھیل
  • بہار
  • قومی
  • سیاست
  • کھیل
  • مضامین
آواز ای بہار
  • ہوم
  • قومی
  • سیاست
  • کھیل
  • بہار
  • قومی
  • سیاست
  • کھیل
  • مضامین
  • عالمی خبریں
  • ای پیپر
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ کریں
  • پرائیویسی پالیسی
  • شرائط و ضوابط
اردوहिन्दीEnglish

آواز ای بہار

بہار کی آواز — اردو، ہندی اور انگریزی میں تازہ ترین خبریں

زمرے

  • مقامی
  • قومی
  • سیاست
  • کاروبار
  • ٹیکنالوجی
  • کھیل
  • صحت
  • تعلیم

فوری لنکس

  • ہوم
  • ای پیپر
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ کریں
  • پرائیویسی پالیسی
  • شرائط و ضوابط

نیوز روم

  • ادارتی پالیسی
  • تصحیح و شکایات
  • اشتہارات
  • نیوز روم رابطہ

زبانیں

  • اردو (Urdu)
  • हिन्दी (Hindi)
  • English

ہمیں فالو کریں

سبسکرائب

Email: awazebihar@gmail.com|Phone: +91-9473486854

© 2026 Awaz E Bihar Publications. جملہ حقوق محفوظ ہیں

Designed and Developed byZeloiteZeloite
بہار: والمیکی نگر بیراج پر گنڈک ندی کی آبی سطح میں اضافہ، 5 لاکھ کیوسک تک پہنچنے کا امکان
  1. ہوم
  2. بہار
بہار

بہار: والمیکی نگر بیراج پر گنڈک ندی کی آبی سطح میں اضافہ، 5 لاکھ کیوسک تک پہنچنے کا امکان

Awaz E Bihar•27 ستمبر، 2026 کو 06:23 PM•31 ویوز•4 منٹ پڑھیں

پٹنہ، 27 ستمبر (اے بی این) بہار میں مسلسل بارش اور نیپال کے آبی علاقوں سے پانی آنے کے درمیان گنڈک، کوسی اور باگمتی دریاؤں کی کئی جگہوں پر پانی کی سطح خطرے کے نشان سے اوپر ہے۔بہار حکومت کے آبی وسائل محکمہ کے 27 ستمبر کی صبح 6 بجے کے اعداد و شمار کے مطابق گنڈک اور کوسی کے علاوہ باگمتی کے کچھ نگرانی مقامات پر بھی دریا کا پانی خطرے کے نشان کو پار کرگیا ہے، جبکہ بڑے بیراجوں سے چھوڑے جارہے پانی کی محکمہ مسلسل نگرانی کررہا ہے۔
محکمہ کے مطابق گوپال گنج-سدھولیا کے ڈمریا گھاٹ میں گنڈک ندی کی پانی کی سطح 63.00 میٹر درج کی گئی، جو خطرے کے نشان 62.22 میٹر سے 0.78 میٹر اوپر ہے۔ یہاں پانی کی سطح میں اضافے کا رجحان برقرار ہے۔ اسی طرح کھگڑیا کے بلتارا میں کوسی ندی کی پانی کی سطح 34.92 میٹر تک پہنچ گئی ہے، جو خطرے کے نشان 33.85 میٹر سے 1.07 میٹر زیادہ ہے۔ یہاں بھی پانی کی سطح بڑھ رہی ہے۔
باگمتی ندی کی کئی جگہوں پر بھی صورت حال حساس بنی ہوئی ہے۔ سیتامڑھی کے سوناکھان میں ندی کی پانی کی سطح 68.60 میٹر ہے، جو خطرے کے نشان 68.30 میٹر سے 0.30 میٹر اوپر ہے۔ مظفرپور کے کٹونجھا میں پانی کی سطح 55.70 میٹر درج کی گئی، جو خطرے کے نشان 55.00 میٹر سے 0.70 میٹر زیادہ ہے۔ وہیں مظفرپور کے بینی آباد میں پانی کی سطح 49.72 میٹر ہے، جو 48.68 میٹر کے خطرے کے نشان سے 1.04 میٹر اوپر ہے۔ ان تمام مقامات پر پانی کی سطح میں اضافے کا رجحان درج کیا گیا ہے۔
سیتامڑھی کے ڈھینگ اور شیوہر کے ڈبّادھار اور کیسریا کے آس پاس پانی کی سطح میں اضافہ درج ہونے کے باوجود وہاں پانی خطرے کے نشان کے آس پاس یا اس سے نیچے ہے۔
نائب وزیر اعلیٰ اور آبی وسائل کے وزیر جناب وجے کمار چودھری نے اتوار کو محکمہ آبی وسائل کے میٹنگ ہال میں منعقدہ ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ والمیکی نگر بیراج سے تقریبا 80 کیلو مٹر اور پرنیپال میں دیوگھاٹ گیج سائٹ پر ریکارڈ کی گئی پانی کی سطح کی بنیاد پر شام تک بیراج پر تقریبا 5لاکھ کیوسک یا اس سے زیادہ ہونے کی امید ہے۔ تاہم، یہ 2024 میں ریکارڈ کیے گئے زیادہ سے زیادہ 5.62 لاکھ کیوسک پانی کی آمد سے کم ہونے کی توقع ہے۔انہوں نے کہا کہ پانی کے بڑھتے ہوئے بہاؤ کے پیش نظر گنڈک ندی سے وابستہ تمام علاقائی افسران اور انجینئروں کو 24 گھنٹے الرٹ موڈ پر رہنے کی ہدایت دی گئی ہے۔ پشتوں کی نگرانی اور دیکھ ریکھ کو مضبوط بنانے کے لیے گندک کے دونوں پشتوں پر اضافی انجینئرز تعینات کیے گئے ہیں۔
نائب وزیر اعلیٰ نے کہا کہ انجینئروں کو چوکس رہنے اور پشتوں کی حالت پر گہری نظر رکھنے کی ہدایت دی گئی ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ مانیٹرنگ میں کسی کوتاہی کو سنجیدگی سے لیا جائے گا اور سخت کارروائی کی جائے گی۔
نائب وزیر اعلیٰ اور آبی وسائل کے وزیر مسٹر چودھری نے کہاکہ گنگا ندی کے پانی کی سطح فی الحال کم ہے۔ نتیجتاً گنڈک سے گنگا میں پانی کا ہموار بہاؤ قابل حصول ہے۔ یہ وسیع پیمانے پر پانی جمع ہونے یا شدید سیلاب کے خطرے کو کم کرنے کے امکان کودیکھاتا ہے۔ تاہم محکمہ نے یہ بھی واضح کیا کہ قدرتی حالات کی 100 فیصد پیش گوئی کرنا ممکن نہیں ہے۔ موجودہ صورتحال کو کنٹرول میں بتاتے ہوئے افسران کو مسلسل نگرانی رکھنے کی ہدایت دی گئی ہے۔ انہوں نے عوام سے گھبرانے کی نہیں بلکہ چوکس اور چوچکنا رہنے کی اپیل کی۔ ا
نتظامیہ اور محکمہ آبی وسائل کی ٹیمیں مسلسل صورتحال پر نظر رکھے ہوئی ہے۔

شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

گردنی باغ کے علاوہ کہیں بھی دھرنا دیا تو ہوگی قانونی کارروائی
بہار

گردنی باغ کے علاوہ کہیں بھی دھرنا دیا تو ہوگی قانونی کارروائی

Awaz E Bihar•12 اکتوبر، 2026•9 ویوز
 سمراٹ چودھری نے سیلاب سے متاثرہ خاندانوں کے بینک کھاتوں میں امدادی رقم منتقل کی
بہار

سمراٹ چودھری نے سیلاب سے متاثرہ خاندانوں کے بینک کھاتوں میں امدادی رقم منتقل کی

Awaz E Bihar•12 اکتوبر، 2026•21 ویوز
پی ایم سی ایچ میں اب ایک ساتھ 2500 بستروں پر مریضوں کا جدید طبی سہولتوں کے ساتھ علاج ہوگا: سمراٹ چودھری
بہار

پی ایم سی ایچ میں اب ایک ساتھ 2500 بستروں پر مریضوں کا جدید طبی سہولتوں کے ساتھ علاج ہوگا: سمراٹ چودھری

Awaz E Bihar•12 اکتوبر، 2026•9 ویوز