منگل، 13 اکتوبر، 2026
اردوहिन्दीEnglish
آواز ای بہار

آواز ای بہار

ای پیپر
اہم خبریںقومیسیاستکھیلبہارقومیسیاستکھیلمضامینعالمی خبریںمزید
  • اہم خبریں
  • قومی
  • سیاست
  • کھیل
  • بہار
  • قومی
  • سیاست
  • کھیل
  • مضامین
  • عالمی خبریں
  • اہم
  • قومی
  • سیاست
  • کھیل
  • بہار
  • قومی
  • سیاست
  • کھیل
  • مضامین
آواز ای بہار
  • ہوم
  • قومی
  • سیاست
  • کھیل
  • بہار
  • قومی
  • سیاست
  • کھیل
  • مضامین
  • عالمی خبریں
  • ای پیپر
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ کریں
  • پرائیویسی پالیسی
  • شرائط و ضوابط
اردوहिन्दीEnglish

آواز ای بہار

بہار کی آواز — اردو، ہندی اور انگریزی میں تازہ ترین خبریں

زمرے

  • مقامی
  • قومی
  • سیاست
  • کاروبار
  • ٹیکنالوجی
  • کھیل
  • صحت
  • تعلیم

فوری لنکس

  • ہوم
  • ای پیپر
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ کریں
  • پرائیویسی پالیسی
  • شرائط و ضوابط

نیوز روم

  • ادارتی پالیسی
  • تصحیح و شکایات
  • اشتہارات
  • نیوز روم رابطہ

زبانیں

  • اردو (Urdu)
  • हिन्दी (Hindi)
  • English

ہمیں فالو کریں

سبسکرائب

Email: awazebihar@gmail.com|Phone: +91-9473486854

© 2026 Awaz E Bihar Publications. جملہ حقوق محفوظ ہیں

Designed and Developed byZeloiteZeloite
بی ایس ای بی: بہار اہلیتی ٹیسٹ 2025 کے چوتھے مرحلہ کے نتائج کا اعلان، صرف 33 فیصد امیدوار ہوئے کامیاب
  1. ہوم
  2. بہار
بہار

بی ایس ای بی: بہار اہلیتی ٹیسٹ 2025 کے چوتھے مرحلہ کے نتائج کا اعلان، صرف 33 فیصد امیدوار ہوئے کامیاب

Awaz E Bihar•20 دسمبر، 2025 کو 07:23 PM•0 ویوز•2 منٹ پڑھیں

پٹنہ : (اے بی این ) بہار اسکول ایگزامینیشن بورڈ (بی ایس ای بی) نے لوکل باڈی اساتذہ کے لیے اہلیتی ٹیسٹ (کمپیٹنسی ٹیسٹ) 2025 کے چوتھے مرحلہ کے نتائج کا اعلان کر دیا ہے۔ امتحان دینے والے امیدوار بی ایس ای بی کی آفیشیل ویب سائٹ sakshamtabihar.com پر جا کر اپنے نتائج چیک کر سکتے ہیں۔ ریزلٹ دیکھنے کے لیے امیدوار کو اپنی لاگ اِن آئی ڈی اور پاس ورڈ کا استعمال کرنا ہوگا۔ نتائج بہار بورڈ کے چیئرمین آنند کشور نے جاری کیے ہیں۔
بہار اہلیتی ٹیسٹ 2025 کے چوتھے مرحلہ کا انعقاد پوری ریاست میں مقرر کردہ مختلف مراکز پر 24 سے 27 ستمبر 2025 تک کیا گیا تھا۔ یہ امتحان کلاس 1 سے 5، کلاس 6 سے 8، کلاس 9 سے 10 اور کلاس 11 سے 12 میں پڑھانے والے اساتذہ کے لیے منعقد کیا گیا تھا۔ پروویزنل جوابی شیٹ اور رسپانس شیٹ 15 نومبر کو جاری کی گئی تھیں اور اس پر اعتراض درج کرانے کے لیے امیدواروں کو 18 نومبر کا وقت دیا گیا تھا۔
اہلیتی ٹیسٹ کے چوتھے مرحلہ میں کل 14936 امیدوار شامل ہوئے، جن میں سے 4932 پاس ہوئے ہیں۔ کل شرحِ کامیابی 33.02 فیصد درج کی گئی ہے۔ کلاس 1 سے 5 تک کے امتحان میں 13726 امیدوار شامل ہوئے تھے، جن میں سے 4182 (30.47 فیصد) پاس ہوئے ہیں۔ جبکہ کلاس 6 سے 8 کے لیے امتحان میں 387 امیدوار شامل ہوئے تھے، جن میں سے 266 (68.73 فیصد) پاس ہوئے ہیں۔ کلاس 9 سے 10 کے لیے 592 امیدواروں نے امتحان دیا تھا اور 354 (59.80 فیصد) پاس ہوئے ہیں۔ اسی طرح کلاس 11 سے 12 کے لیے 231 امیدواروں نے امتحان دیا تھا، جس میں سے 130 (56.28 فیصد) پاس ہوئے ہیں۔ مجموعی امیدوار میں سے 8501 خاتون اساتذہ اور 6435 مرد اساتذہ تھے۔ ان میں سے 2725 خاتون اور 2207 مرد امیدوار کامیاب ہوئے ہیں۔قابل ذکر ہے کہ بہار بورڑ نے واضح کیا ہے ہے کہ جاری کیا گیا رزلٹ پروویزنل (عارضی) ہے۔ نتائج کے اعلان کے بعد محکمہ تعلیم تمام کامیاب امیدواروں کے لیے کاؤنلسنگ منعقد کرے گا۔ مزید معلومات کے لیے امیدوار بہار بورڈ کی آفیشیل ویب سائٹ پر جا سکتے ہیں۔


شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

گردنی باغ کے علاوہ کہیں بھی دھرنا دیا تو ہوگی قانونی کارروائی
بہار

گردنی باغ کے علاوہ کہیں بھی دھرنا دیا تو ہوگی قانونی کارروائی

Awaz E Bihar•12 اکتوبر، 2026•10 ویوز
 سمراٹ چودھری نے سیلاب سے متاثرہ خاندانوں کے بینک کھاتوں میں امدادی رقم منتقل کی
بہار

سمراٹ چودھری نے سیلاب سے متاثرہ خاندانوں کے بینک کھاتوں میں امدادی رقم منتقل کی

Awaz E Bihar•12 اکتوبر، 2026•21 ویوز
پی ایم سی ایچ میں اب ایک ساتھ 2500 بستروں پر مریضوں کا جدید طبی سہولتوں کے ساتھ علاج ہوگا: سمراٹ چودھری
بہار

پی ایم سی ایچ میں اب ایک ساتھ 2500 بستروں پر مریضوں کا جدید طبی سہولتوں کے ساتھ علاج ہوگا: سمراٹ چودھری

Awaz E Bihar•12 اکتوبر، 2026•9 ویوز