منگل، 13 اکتوبر، 2026
اردوहिन्दीEnglish
آواز ای بہار

آواز ای بہار

ای پیپر
اہم خبریںقومیسیاستکھیلبہارقومیسیاستکھیلمضامینعالمی خبریںمزید
  • اہم خبریں
  • قومی
  • سیاست
  • کھیل
  • بہار
  • قومی
  • سیاست
  • کھیل
  • مضامین
  • عالمی خبریں
  • اہم
  • قومی
  • سیاست
  • کھیل
  • بہار
  • قومی
  • سیاست
  • کھیل
  • مضامین
آواز ای بہار
  • ہوم
  • قومی
  • سیاست
  • کھیل
  • بہار
  • قومی
  • سیاست
  • کھیل
  • مضامین
  • عالمی خبریں
  • ای پیپر
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ کریں
  • پرائیویسی پالیسی
  • شرائط و ضوابط
اردوहिन्दीEnglish

آواز ای بہار

بہار کی آواز — اردو، ہندی اور انگریزی میں تازہ ترین خبریں

زمرے

  • مقامی
  • قومی
  • سیاست
  • کاروبار
  • ٹیکنالوجی
  • کھیل
  • صحت
  • تعلیم

فوری لنکس

  • ہوم
  • ای پیپر
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ کریں
  • پرائیویسی پالیسی
  • شرائط و ضوابط

نیوز روم

  • ادارتی پالیسی
  • تصحیح و شکایات
  • اشتہارات
  • نیوز روم رابطہ

زبانیں

  • اردو (Urdu)
  • हिन्दी (Hindi)
  • English

ہمیں فالو کریں

سبسکرائب

Email: awazebihar@gmail.com|Phone: +91-9473486854

© 2026 Awaz E Bihar Publications. جملہ حقوق محفوظ ہیں

Designed and Developed byZeloiteZeloite
کابینہ توسیع آج، گاندھی میدان دلہن کی طرح سج دھج کر تیار
  1. ہوم
  2. بہار
بہار

کابینہ توسیع آج، گاندھی میدان دلہن کی طرح سج دھج کر تیار

Awaz E Bihar•6 مئی، 2026 کو 07:21 PM•10 ویوز•3 منٹ پڑھیں

پٹنہ (اے بی این) بہار کی سیاست میں بڑی ہلچل کے درمیان سمراٹ چودھری کابینہ کی توسیع کی تیاریاں آخری مراحل میں داخل ہو گئی ہیں۔ اس پروقار تقریب کے لیے دارالحکومت پٹنہ کا تاریخی گاندھی میدان کسی دلہن کی طرح سجایا جا رہا ہے ، جہاں بی جے پی اور جے ڈی یو کے اعلیٰ قائدین کی آمد متوقع ہے ۔
ذرائع کے مطابق، اس تقریب میں وزیر اعظم نریندر مودی سمیت ملک کی کئی اہم شخصیات شرکت کریں گی۔ اعلیٰ حکام کی بڑی تعداد گاندھی میدان میں ڈیرہ ڈالے ہوئے ہے تاکہ سیکیورٹی اور دیگر انتظامات کا باریک بینی سے جائزہ لیا جا سکے ۔میدان کے مغربی حصے میں ایک عالیشان اسٹیج تیار کیا گیا ہے ، جس کے سامنے تین بڑے واٹر پروف پنڈال بنائے گئے ہیں۔ سب سے سامنے اراکین اسمبلی اور سینئر لیڈروں کے لیے نشستیں مختص کی گئی ہیں۔ معزز مہمانوں اور صحافیوں کے لیے الگ گیلریوں کی تعمیر مکمل ہو چکی ہے ۔عام شہریوں کی بڑی تعداد کے پیشِ نظر ایک وسیع رقبے کو بانسوں اور لکڑیوں سے گھیر کر محفوظ بنایا گیا ہے ، جہاں مزدور رنگ و روغن کے کام میں مصروف ہیں۔گرد و غبار سے بچنے کے لیے واٹر ٹینکرز کے ذریعے پورے میدان میں پانی کا چھڑکاؤ کیا جا رہا ہے اور صفائی عملہ دن رات کچرا ہٹانے میں مصروف ہے ۔ وہاں موجود ایک ملازم نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا، "ایسا لگ رہا ہے جیسے گاندھی میدان کے دن پھر گئے ہیں۔گاندھی میدان کی طرف آنے والی تمام شاہراہیں سیاسی رنگ میں رنگ چکی ہیں۔ ہر طرف بڑے بڑے ہورڈنگز اور بینرز آویزاں ہیں جن پر وزیر اعظم نریندر مودی، وزیر داخلہ امت شاہ، بی جے پی کے قومی صدر نتن نبین، وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ اورسابق وزیر اعلیٰ نتیش کمار کی تصاویر نمایاں ہیں۔قابل ذکر ہے کہ سمراٹ کابینہ میں نئے چہرے کے طور پر نتیش کمار کے صاحبزادے نشانت کمار کی شمولیت طے مانی جارہی ہے۔ حلف برداری تقریب میں شرکت کےلئے مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ بدھ کی شام پٹنہ پہنچے، جہاں ان کا والہانہ استقبال کیاگیا۔
دوسری جانب سے ریاست میں لگاتار دو دنوں سے بارش کی وجہ سے گاندھی میدان میں پانی جمع ہوگیا ہے انتظامیہ اسے نکالنے کیلئے کافی کوشش کررہی ہے ۔ ٹھہر ٹھہر کر بارش ہونے کی وجہ سے مزید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔ ایک طرف انتظامیہ پانی ختم کرنے کیلئے انتھک کوشش کررہا ہے وہیں دوسری جانب بارش نے بھی انتظامیہ کے چہرے پر شکن لادیا ہے دیکھنا ہے کہ صبح موسم کا حال کیسا رہتا ہے ۔
شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

گردنی باغ کے علاوہ کہیں بھی دھرنا دیا تو ہوگی قانونی کارروائی
بہار

گردنی باغ کے علاوہ کہیں بھی دھرنا دیا تو ہوگی قانونی کارروائی

Awaz E Bihar•12 اکتوبر، 2026•9 ویوز
 سمراٹ چودھری نے سیلاب سے متاثرہ خاندانوں کے بینک کھاتوں میں امدادی رقم منتقل کی
بہار

سمراٹ چودھری نے سیلاب سے متاثرہ خاندانوں کے بینک کھاتوں میں امدادی رقم منتقل کی

Awaz E Bihar•12 اکتوبر، 2026•21 ویوز
پی ایم سی ایچ میں اب ایک ساتھ 2500 بستروں پر مریضوں کا جدید طبی سہولتوں کے ساتھ علاج ہوگا: سمراٹ چودھری
بہار

پی ایم سی ایچ میں اب ایک ساتھ 2500 بستروں پر مریضوں کا جدید طبی سہولتوں کے ساتھ علاج ہوگا: سمراٹ چودھری

Awaz E Bihar•12 اکتوبر، 2026•9 ویوز