منگل، 13 اکتوبر، 2026
اردوहिन्दीEnglish
آواز ای بہار

آواز ای بہار

ای پیپر
اہم خبریںقومیسیاستکھیلبہارقومیسیاستکھیلمضامینعالمی خبریںمزید
  • اہم خبریں
  • قومی
  • سیاست
  • کھیل
  • بہار
  • قومی
  • سیاست
  • کھیل
  • مضامین
  • عالمی خبریں
  • اہم
  • قومی
  • سیاست
  • کھیل
  • بہار
  • قومی
  • سیاست
  • کھیل
  • مضامین
آواز ای بہار
  • ہوم
  • قومی
  • سیاست
  • کھیل
  • بہار
  • قومی
  • سیاست
  • کھیل
  • مضامین
  • عالمی خبریں
  • ای پیپر
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ کریں
  • پرائیویسی پالیسی
  • شرائط و ضوابط
اردوहिन्दीEnglish

آواز ای بہار

بہار کی آواز — اردو، ہندی اور انگریزی میں تازہ ترین خبریں

زمرے

  • مقامی
  • قومی
  • سیاست
  • کاروبار
  • ٹیکنالوجی
  • کھیل
  • صحت
  • تعلیم

فوری لنکس

  • ہوم
  • ای پیپر
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ کریں
  • پرائیویسی پالیسی
  • شرائط و ضوابط

نیوز روم

  • ادارتی پالیسی
  • تصحیح و شکایات
  • اشتہارات
  • نیوز روم رابطہ

زبانیں

  • اردو (Urdu)
  • हिन्दी (Hindi)
  • English

ہمیں فالو کریں

سبسکرائب

Email: awazebihar@gmail.com|Phone: +91-9473486854

© 2026 Awaz E Bihar Publications. جملہ حقوق محفوظ ہیں

Designed and Developed byZeloiteZeloite
تعلیم یافتہ و خود کفیل خواتین خوشحال بہار کی مضبوط بنیاد ہیں: وزیراعلیٰ
  1. ہوم
  2. بہار
بہار

تعلیم یافتہ و خود کفیل خواتین خوشحال بہار کی مضبوط بنیاد ہیں: وزیراعلیٰ

Awaz E Bihar•27 اگست، 2026 کو 05:29 PM•39 ویوز•4 منٹ پڑھیں

پٹنہ، 27 اگست :(اے بی این ) وزیراعلیٰ سمراٹ چودھری نے آج پٹنہ واقع مگدھ مہیلا کالج کے احاطے میں G+6 سائنس بلاک اور آڈیٹوریم کے تعمیراتی کام کا بھومی پوجن کرکے آغاز کیا۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ نے مگدھ مہیلا کالج کی طالبات سے گفتگو بھی کی اور ان کی تعلیمی خواہشات اور مستقبل کے منصوبوں کے بارے میں معلومات حاصل کیں۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ ’خواتین کی ترقی، بہار کی پیش رفت‘ ریاستی حکومت کی ترجیح ہے۔ بہار کی بیٹیوں اور بہنوں کو معیاری تعلیم، جدید سہولیات اور آگے بڑھنے کے مناسب مواقع فراہم کرنا ترقی یافتہ اور خوشحال بہار کی تعمیر کے لیے انتہائی ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ اعلیٰ تعلیم کے شعبے میں بنیادی ڈھانچے کو مضبوط بنایا جا رہا ہے۔ سائنس بلاک کی تعمیر سے مگدھ مہیلا کالج کی طالبات کو سائنس کے مضامین کی تعلیم کے لیے بہتر اور جدید تعلیمی ماحول ملے گا۔ اس سے طالبات کو اعلیٰ تعلیم، تحقیق اور روزگار کے نئے مواقع کے لیے تیار کرنے میں مدد ملے گی۔
طالبات سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے کہا کہ آج کی بیٹیاں تعلیم کے ہر شعبے میں اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کر رہی ہیں۔ حکومت کی کوشش ہے کہ انہیں آگے بڑھنے کے لیے ضروری وسائل اور سہولیات فراہم کی جائیں۔ انہوں نے طالبات سے اپیل کی کہ وہ اپنے اہداف مقرر کریں اور محنت و خود اعتمادی کے ساتھ آگے بڑھیں۔
انہوں نے کہا کہ ’ترقی یافتہ ہندوستان اور خوشحال بہار‘ کے عزم کو پورا کرنے میں خواتین اور بیٹیوں کا اہم کردار ہے۔ ’بہنوں کا احترام، حکومت کی شناخت‘ کے مطابق ریاستی حکومت خواتین کی تعلیم، سلامتی، عزت اور خود کفالت کو مسلسل ترجیح دے رہی ہے۔ بہار کی بیٹیوں کو بہتر تعلیم اور مواقع فراہم کرکے ہی ریاست کی ترقی کے سفر کو نئی رفتار دی جا سکتی ہے۔ تعلیم یافتہ اور خود کفیل خواتین خوشحال بہار کی مضبوط بنیاد ہیں۔گفتگو کے دوران مگدھ مہیلا کالج کی طالبات نے اپنے مسائل اور تجاویز بھی وزیراعلیٰ کے ساتھ شیئر کیں۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ آپ بلا خوف اپنی تمام باتیں بتائیں۔ آپ کے کالج اور آپ کو تعلیمی میدان میں کن چیزوں کی ضرورت ہے اور مگدھ مہیلا کالج کو مزید بہتر کیسے بنایا جا سکتا ہے، اسی سلسلے میں ہم آپکے کے درمیان آئے ہیں۔
مگدھ مہیلا کالج کی ریسرچ اسکالر طالبات سے گفتگو کے دوران وزیراعلیٰ نے کہ وزیراعلیٰ بالیکا پی ایچ ڈی فیلوشپ اسکیم شروع کی گئی ہے، تاکہ زیادہ سے زیادہ طالبات تحقیق کر سکیں۔ تعلیمی اداروں میں تدریس کے اوقات کے دوران پولیس دیدی کی تعیناتی کی گئی ہے، تاکہ کوئی سماج دشمن سرگرمی نہ ہو سکے اور بہن بیٹیاں محفوظ ماحول میں تعلیم حاصل کر سکیں۔
انہوں نے کہا کہ اسٹوڈنٹ کریڈٹ کارڈ اسکیم کے تحت بہار کے بچوں کو اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے کے لیے حکومت تعاون فراہم کر رہی ہے۔ ایک ہی دن میں 211 ڈگری کالج کھولے گئے ہیں، تاکہ زیادہ سے زیادہ طلبہ بہتر طریقے سے تعلیم حاصل کر سکیں۔ 700 سرسوتی ودیا نیکیتن ماڈل اسکولوں کا آغاز کیا گیا ہے۔
وزیراعلیٰ نے کہا کہ ودیار تھی سہیوگ پورٹل کے ذریعے طالبات اپنے مسئل اور تجاویز آن لائن درج کرا سکتی ہیں۔ ان کے مسئل کا حل 30 دنوں کے اندر کیا جائے گا۔ ان کی تجاویز بھی حکومت کے لیے مفید ہوں گی۔ انہوں نے طالبات سے کہا کہ وہ تعلیم کے ساتھ کھیل کود، جم اور دیگر سرگرمیوں میں بھی حصہ لیں اور اپنی ہمہ جہت ترقی کریں۔
انہوں نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ بہار کی بیٹیاں ہنرمند ہوں اور اعلیٰ تعلیم حاصل کریں۔ ان میں ایسی قابلیت اور خود اعتمادی پیدا ہو کہ وہ صرف روزگار حاصل کرنے والی ہی نہیں بلکہ روزگار فراہم کرنے والی بھی بنیں۔
پروگرام کے دوران وزیراعلیٰ نے ’سور‘ رسالے کا اجرا کیا۔ این سی سی کی طالبات نے وزیراعلیٰ کو گارڈ آف آنر پیش کیا۔ وزیراعلیٰ نے مگدھ مہیلا کالج کے خواتین ہاسٹل کا بھی معائنہ کیا اور وہاں دستیاب سہولیات کے بارے میں معلومات حاصل کیں۔ اس دوران انہوں نے کہا کہ ہماری بچیوں کو کسی بھی قسم کی دشواری نہیں ہونی چاہیے۔
ریسرچ اسکالر طالبات نے وزیراعلیٰ کو تہنیتی مکتوب پیش کیا اور وزیراعلیٰ بالیکا پی ایچ ڈی فیلوشپ اسکیم کے لیے ان کا شکریہ ادا کیا۔ مگدھ مہیلا کالج کی طالبات نے وزیراعلیٰ کی کلائی پر حفاظتی دھاگا بھی باندھا۔پروگرام میں اعلیٰ تعلیم کے وزیر جناب سنجے سنگھ ٹائیگر، وزیراعلیٰ کے پرنسپل سیکریٹری مسٹر دیپک کمار، ڈی جی پی مسٹر ونئے کمار، وزیراعلیٰ کے سیکریٹری مسٹر سنجے کمار سنگھ، پٹنہ یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر اجے کمار سنگھ، مگدھ مہیلا کالج کے پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر این۔پی۔ ورما سمیت دیگر اساتذہ اور طالبات موجود تھیں۔

شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

گردنی باغ کے علاوہ کہیں بھی دھرنا دیا تو ہوگی قانونی کارروائی
بہار

گردنی باغ کے علاوہ کہیں بھی دھرنا دیا تو ہوگی قانونی کارروائی

Awaz E Bihar•12 اکتوبر، 2026•9 ویوز
 سمراٹ چودھری نے سیلاب سے متاثرہ خاندانوں کے بینک کھاتوں میں امدادی رقم منتقل کی
بہار

سمراٹ چودھری نے سیلاب سے متاثرہ خاندانوں کے بینک کھاتوں میں امدادی رقم منتقل کی

Awaz E Bihar•12 اکتوبر، 2026•21 ویوز
پی ایم سی ایچ میں اب ایک ساتھ 2500 بستروں پر مریضوں کا جدید طبی سہولتوں کے ساتھ علاج ہوگا: سمراٹ چودھری
بہار

پی ایم سی ایچ میں اب ایک ساتھ 2500 بستروں پر مریضوں کا جدید طبی سہولتوں کے ساتھ علاج ہوگا: سمراٹ چودھری

Awaz E Bihar•12 اکتوبر، 2026•9 ویوز