منگل، 13 اکتوبر، 2026
اردوहिन्दीEnglish
آواز ای بہار

آواز ای بہار

ای پیپر
اہم خبریںقومیسیاستکھیلبہارقومیسیاستکھیلمضامینعالمی خبریںمزید
  • اہم خبریں
  • قومی
  • سیاست
  • کھیل
  • بہار
  • قومی
  • سیاست
  • کھیل
  • مضامین
  • عالمی خبریں
  • اہم
  • قومی
  • سیاست
  • کھیل
  • بہار
  • قومی
  • سیاست
  • کھیل
  • مضامین
آواز ای بہار
  • ہوم
  • قومی
  • سیاست
  • کھیل
  • بہار
  • قومی
  • سیاست
  • کھیل
  • مضامین
  • عالمی خبریں
  • ای پیپر
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ کریں
  • پرائیویسی پالیسی
  • شرائط و ضوابط
اردوहिन्दीEnglish

آواز ای بہار

بہار کی آواز — اردو، ہندی اور انگریزی میں تازہ ترین خبریں

زمرے

  • مقامی
  • قومی
  • سیاست
  • کاروبار
  • ٹیکنالوجی
  • کھیل
  • صحت
  • تعلیم

فوری لنکس

  • ہوم
  • ای پیپر
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ کریں
  • پرائیویسی پالیسی
  • شرائط و ضوابط

نیوز روم

  • ادارتی پالیسی
  • تصحیح و شکایات
  • اشتہارات
  • نیوز روم رابطہ

زبانیں

  • اردو (Urdu)
  • हिन्दी (Hindi)
  • English

ہمیں فالو کریں

سبسکرائب

Email: awazebihar@gmail.com|Phone: +91-9473486854

© 2026 Awaz E Bihar Publications. جملہ حقوق محفوظ ہیں

Designed and Developed byZeloiteZeloite
ضرورت مند بزرگ شہریوں کو ان کے گھروں پر صحت کی ضروری خدمات حاصل ہوں گی: نتیش
  1. ہوم
  2. بہار
بہار

ضرورت مند بزرگ شہریوں کو ان کے گھروں پر صحت کی ضروری خدمات حاصل ہوں گی: نتیش

Awaz E Bihar•3 جنوری، 2026 کو 07:11 PM•1 ویوز•2 منٹ پڑھیں

پٹنہ، 3 جنوری (اے بی این) وزیر اعلی نتیش کمار نے فیصلہ کیا ہے کہ "سب کا سمان-زندگی آسان" کے "سات نشچے پارٹ 3" کے تحت ضرورت مند بزرگ شہریوں کو ان کے گھروں پر صحت کی ضروری خدمات فراہم کی جائیں گی۔ وزیراعلی کمار نے ہفتہ کو ایک سوشل میڈیا پوسٹ کے ذریعے اعلان کیاکہ بہار میں بزرگوں کو اب گھر بیٹھے علاج تک رسائی حاصل ہوگی۔ لوگ اب اپنے گھروں میں رہتے ہوئے آسانی سے پیتھالوجی، بلڈ پریشر ٹیسٹنگ اور ای سی جی خدمات تک رسائی حاصل کر سکیں گے۔ ایمرجنسی کی صورت میں ڈاکٹر گھر پر علاج فراہم کریں گے اور نرسنگ کی مدد بھی دستیاب ہوگی۔
مسٹر کمار نے ایکس پر لکھاکہ "جب سے ہماری حکومت 24 نومبر 2005 کو ریاست میں برسراقتدار آئی ہے، انصاف کے ساتھ ترقی کے اصول پر چلتے ہوئے، ہم نے سماج کے تمام طبقات کی بہتری اور ہر شعبے میں ترقی کے لیے کام کیا ہے۔"
مسٹر کمار نے لکھاکہ "ہم نے پورے بہار کو اپنا خاندان سمجھا ہے اور ہر ایک کی عزت اور وقار کا پورا خیال رکھا ہے۔ اب ہم نے اس بات کو یقینی بنانے کے لیے سنجیدہ کام شروع کر دیا ہے کہ ریاست میں سماج کے ہر طبقے کے لوگ وقار اور آسانی کی زندگی گزار سکیں۔
مسٹر کمار نے کہاکہ "ہم نے ریاست کو ملک کی سب سے ترقی یافتہ ریاستوں میں سے ایک بنانے کے لیے سال 2025 سے 2030 کے لیے 'سات نشچے پارٹ 3' کے پروگراموں کو لاگو کیا ہے۔ 'سب کا سمان-زندگی آسان‘ کی ساتویں قرارداد کا مقصد ریاست کو درپیش مشکلات کو کم کرنا اور تمام شہریوں کی زندگیوں کو آسان بنانا ہے۔"
مسٹر کمار نے کہا کہ حکومت کی بنیادی توجہ اس بات کو یقینی بنانا ہے کہ ضرورت مند بزرگ شہریوں کو ان کے گھروں پر ضروری صحت کی دیکھ بھال کی خدمات بشمول نرسنگ امداد، ہوم پیتھالوجی ٹیسٹنگ، بلڈ پریشر اور ای سی جی ٹیسٹنگ، فزیوتھراپی اور ہنگامی صورت حال میں ہر قسم کی طبی امداد تک رسائی حاصل ہو۔
مسٹر کمار نے کہا کہ محکمہ صحت کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ اس بات کو یقینی بنانے کے لیے کام کو تیز کرے کہ ریاست کے بزرگ شہریوں کو ان کے گھروں پر مذکورہ بالا تمام صحت کی دیکھ بھال کی خدمات تک رسائی حاصل ہو۔
شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

گردنی باغ کے علاوہ کہیں بھی دھرنا دیا تو ہوگی قانونی کارروائی
بہار

گردنی باغ کے علاوہ کہیں بھی دھرنا دیا تو ہوگی قانونی کارروائی

Awaz E Bihar•12 اکتوبر، 2026•13 ویوز
 سمراٹ چودھری نے سیلاب سے متاثرہ خاندانوں کے بینک کھاتوں میں امدادی رقم منتقل کی
بہار

سمراٹ چودھری نے سیلاب سے متاثرہ خاندانوں کے بینک کھاتوں میں امدادی رقم منتقل کی

Awaz E Bihar•12 اکتوبر، 2026•27 ویوز
پی ایم سی ایچ میں اب ایک ساتھ 2500 بستروں پر مریضوں کا جدید طبی سہولتوں کے ساتھ علاج ہوگا: سمراٹ چودھری
بہار

پی ایم سی ایچ میں اب ایک ساتھ 2500 بستروں پر مریضوں کا جدید طبی سہولتوں کے ساتھ علاج ہوگا: سمراٹ چودھری

Awaz E Bihar•12 اکتوبر، 2026•9 ویوز