منگل، 13 اکتوبر، 2026
اردوहिन्दीEnglish
آواز ای بہار

آواز ای بہار

ای پیپر
اہم خبریںقومیسیاستکھیلبہارقومیسیاستکھیلمضامینعالمی خبریںمزید
  • اہم خبریں
  • قومی
  • سیاست
  • کھیل
  • بہار
  • قومی
  • سیاست
  • کھیل
  • مضامین
  • عالمی خبریں
  • اہم
  • قومی
  • سیاست
  • کھیل
  • بہار
  • قومی
  • سیاست
  • کھیل
  • مضامین
آواز ای بہار
  • ہوم
  • قومی
  • سیاست
  • کھیل
  • بہار
  • قومی
  • سیاست
  • کھیل
  • مضامین
  • عالمی خبریں
  • ای پیپر
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ کریں
  • پرائیویسی پالیسی
  • شرائط و ضوابط
اردوहिन्दीEnglish

آواز ای بہار

بہار کی آواز — اردو، ہندی اور انگریزی میں تازہ ترین خبریں

زمرے

  • مقامی
  • قومی
  • سیاست
  • کاروبار
  • ٹیکنالوجی
  • کھیل
  • صحت
  • تعلیم

فوری لنکس

  • ہوم
  • ای پیپر
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ کریں
  • پرائیویسی پالیسی
  • شرائط و ضوابط

نیوز روم

  • ادارتی پالیسی
  • تصحیح و شکایات
  • اشتہارات
  • نیوز روم رابطہ

زبانیں

  • اردو (Urdu)
  • हिन्दी (Hindi)
  • English

ہمیں فالو کریں

سبسکرائب

Email: awazebihar@gmail.com|Phone: +91-9473486854

© 2026 Awaz E Bihar Publications. جملہ حقوق محفوظ ہیں

Designed and Developed byZeloiteZeloite
’’ہر پارٹی ورکر کو زمین پر اترنا چاہیے آپ ہماری طاقت ہیں‘‘
  1. ہوم
  2. بہار
بہار

’’ہر پارٹی ورکر کو زمین پر اترنا چاہیے آپ ہماری طاقت ہیں‘‘

Awaz E Bihar•15 مئی، 2026 کو 07:15 PM•22 ویوز•2 منٹ پڑھیں

پٹنہ : (اے بی این ) جے ڈی (یو) کے قومی صدر نتیش کمار نے آج پارٹی کے ریاستی ہیڈکوارٹر کا اچانک دورہ کیا۔ وہاں انہوں نے نہ صرف پارٹی کارکنوں کے حوصلے بلند کیے بلکہ یہ واضح اشارہ بھی دیا کہ آنے والے چیلنجوں کا مقابلہ کرنے کے لیے پارٹی کو نچلی سطح پر مضبوط کرنا ان کی اولین ترجیح ہے۔ جمعہ کو جیسے ہی نتیش کمار کا قافلہ ویر چند پٹیل پاتھ پر واقع جے ڈی (یو) کے ریاستی دفتر پر پہنچا تو وہاں پہلے سے موجود کارکنوں نے ’’نتیش کمار زندہ باد‘‘ کے نعرے لگانے شروع کردیئے۔ انہوں نے نتیش کمار کا شاندار استقبال کیا۔ نتیش کمار نے تنظیم کی مضبوطی کے سلسلے میں کارکنوں کو کئی ہدایات جاری کیں۔
دفتر میں داخل ہوتے ہی نتیش کمار نے سب سے پہلے احاطے کا مکمل معائنہ کیا۔ اس کے بعد انہوں نے دفتر کے کام کاج اور وہاں دستیاب سہولیات کا جائزہ لیا۔ انتظامات کا جائیزہ لیتے ہوئے انہوں نے متعلقہ عہدیداروں کو دفتر کی دیکھ بھال اور پارٹی کارکنوں کی سہولت کے حوالے سے ضروری ہدایات جاری کیں۔ انہوں نے واضح طور پر کہا کہ دفتر کو محض لیڈروں کے بیٹھنے کی جگہ کے طور پر کام نہیں کرنا چاہئے بلکہ عام پارٹی کارکنوں کو درپیش مسائل کو حل کرنے کا مرکز بننا چاہئے۔سیاسی مبصرین کا خیال ہے کہ حکمرانی کی ذمہ داریوں سے فارغ ہونے کے بعد، نتیش کمار کی پوری توجہ اب جے ڈی (یو) کو ریاست کی سب سے بااثر قوت میں تبدیل کرنے پر ہے۔ سینئر رہنماؤں کی موجودگی میں ہونے والے اس اجلاس کو آئندہ انتخابات کی تیاریوں اور تنظیمی ردوبدل کے تناظر میں دیکھا جا رہا ہے۔ اس موقع پر سابق وزیر اعلیٰ اور جے ڈی (یو) کے قومی صدر نتیش کمار نے کہا کہ پارٹی کا ہر کارکن ان کی طاقت ہے۔ "ہمارا مقصد تنظیم کو اس حد تک مضبوط کرنا ہے کہ ہر ایک بوتھ پر جے ڈی (یو) کی گونج سنائی دے،" انہوں نے پارٹی کارکنوں سے نچلی سطح تک پہنچنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا۔آپ زمینی سطح پر کام کریں آپ ہماری طاقت ہیں۔
شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

گردنی باغ کے علاوہ کہیں بھی دھرنا دیا تو ہوگی قانونی کارروائی
بہار

گردنی باغ کے علاوہ کہیں بھی دھرنا دیا تو ہوگی قانونی کارروائی

Awaz E Bihar•12 اکتوبر، 2026•9 ویوز
 سمراٹ چودھری نے سیلاب سے متاثرہ خاندانوں کے بینک کھاتوں میں امدادی رقم منتقل کی
بہار

سمراٹ چودھری نے سیلاب سے متاثرہ خاندانوں کے بینک کھاتوں میں امدادی رقم منتقل کی

Awaz E Bihar•12 اکتوبر، 2026•21 ویوز
پی ایم سی ایچ میں اب ایک ساتھ 2500 بستروں پر مریضوں کا جدید طبی سہولتوں کے ساتھ علاج ہوگا: سمراٹ چودھری
بہار

پی ایم سی ایچ میں اب ایک ساتھ 2500 بستروں پر مریضوں کا جدید طبی سہولتوں کے ساتھ علاج ہوگا: سمراٹ چودھری

Awaz E Bihar•12 اکتوبر، 2026•9 ویوز