منگل، 13 اکتوبر، 2026
اردوहिन्दीEnglish
آواز ای بہار

آواز ای بہار

ای پیپر
اہم خبریںقومیسیاستکھیلبہارقومیسیاستکھیلمضامینعالمی خبریںمزید
  • اہم خبریں
  • قومی
  • سیاست
  • کھیل
  • بہار
  • قومی
  • سیاست
  • کھیل
  • مضامین
  • عالمی خبریں
  • اہم
  • قومی
  • سیاست
  • کھیل
  • بہار
  • قومی
  • سیاست
  • کھیل
  • مضامین
آواز ای بہار
  • ہوم
  • قومی
  • سیاست
  • کھیل
  • بہار
  • قومی
  • سیاست
  • کھیل
  • مضامین
  • عالمی خبریں
  • ای پیپر
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ کریں
  • پرائیویسی پالیسی
  • شرائط و ضوابط
اردوहिन्दीEnglish

آواز ای بہار

بہار کی آواز — اردو، ہندی اور انگریزی میں تازہ ترین خبریں

زمرے

  • مقامی
  • قومی
  • سیاست
  • کاروبار
  • ٹیکنالوجی
  • کھیل
  • صحت
  • تعلیم

فوری لنکس

  • ہوم
  • ای پیپر
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ کریں
  • پرائیویسی پالیسی
  • شرائط و ضوابط

نیوز روم

  • ادارتی پالیسی
  • تصحیح و شکایات
  • اشتہارات
  • نیوز روم رابطہ

زبانیں

  • اردو (Urdu)
  • हिन्दी (Hindi)
  • English

ہمیں فالو کریں

سبسکرائب

Email: awazebihar@gmail.com|Phone: +91-9473486854

© 2026 Awaz E Bihar Publications. جملہ حقوق محفوظ ہیں

Designed and Developed byZeloiteZeloite
تیزی سے بڑھتی ہوئی آبادی کے پیش نظر شہروں کی توسیع ضروری : وزیر
  1. ہوم
  2. بہار
بہار

تیزی سے بڑھتی ہوئی آبادی کے پیش نظر شہروں کی توسیع ضروری : وزیر

Awaz E Bihar•22 اگست، 2026 کو 04:03 PM•50 ویوز•3 منٹ پڑھیں

عوامی مفاد پر مبنی شہر ی ترقی کیلئے پاٹلی پترا ٹائون شپ کے اسٹیک ہولڈروں سے تبادلہ خیال

پٹنہ، 22 اگست2026پاٹلی پترا گرین فیلڈ سیٹلائٹ ٹاؤن شپ کے تعلق سے اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ میٹنگ ہفتہ کو انرجی آڈیٹوریم میں شہری ترقیات و رہائش محکمہ کے زیراہتمام منعقد ہوئی۔ اس میٹنگ کی صدارت شہری ترقیات اور رہائش محکمہِ کے وزیر جناب نتیش مشرا نے کی۔
اس موقع پر شہری ترقیات اور رہائش کے وزیر مسٹر مشرا نے کہا کہ ہمارے ملک میں شہروں کی ترقی نہیں ہوئی۔ آبادی بڑھی تو شہر ترقی کرنے لگے۔ تیزی سے بڑھتی ہوئی آبادی کے پیش نظر شہروں کووسیع کر نا ضروری ہو گیا ہے۔ آج شہروں کوسیع کر نے کی ضرورت ہے۔ تب ہی آنے والی نسلوں کو ریاست میں روزگار کے مواقع میسر ہوں گے اور وہ دوسری ریاستوں کو ہجرت کرنے پر مجبور نہیں ہوں گے۔ اس مقصد کے لیے ریاست میں 12 نئی گرین فیلڈ سیٹلائٹ ٹاؤن شپ قائم کرنے کا منصوبہ بنایا گیا ہے۔
انہوں نے کسانوں کو یقین دلایا کہ ان کی رضامندی کے بغیر کوئی زمین حاصل نہیں کی جائے گی۔ وقتاً فوقتاً ہم لوگوں کے درمیان جا کر اپنا منصوبہ بیان کریں گے۔ اگر کوئی کوشش ہو رہی ہے تو سب کا تعاون درکار ہے۔شہری ترقیات کے وزیر نے کہا کہ ہر کسی کو آنے والی نسلوں کے بارے میں سوچنا چاہیے۔ تمام کسانوں سے اپیل کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آئیں مل کر ایک ایسا بہار بنائیں جو دوسری ریاستوں سے بہتر ہو۔
دریں اثنا، شہری ترقیات و رہائش محکمہ کے سکریٹری مسٹر ونے کمار نے کہا کہ گرین فیلڈ سیٹلائٹ ٹاؤن شپ صرف ایک نیا شہر بنانے کا منصوبہ نہیں ہے۔ یہ بہار کے شہروں کے لیے آج سے بہتر انداز میں مستقبل کی منصوبہ بندی کی کوشش ہے۔ زمین کے مالکان، مقامی لوگ، حکومت، اور دیگر اسٹیک ہولڈرز اس مستقبل کی تعمیر میں سبھی اہم شراکت دار ہیں۔اس کو ذہن میں رکھتے ہوئے، محکمہ شہری ترقیات و رہاش نے عوام اور مختلف اسٹیک ہولڈرز سے تجاویز اور اعتراضات طلب کرنے کے لیے "پاٹلی پترا گرین فیلڈ سیٹلائٹ ٹاؤن شپ ڈیولپمنٹ پلان 2047" کا مسودہ شائع کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ بڑھتی ہوئی آبادی اور اقتصادی سرگرمیوں کی وجہ سے بہار کے موجودہ شہر مسلسل دباؤ میں ہیں۔ گرین فیلڈ ٹاؤن شپ اس دباؤ کو متوازن کرنے میں اہم کردار ادا کر سکتی ہیں، ساتھ ہی نئی رہائش، روزگار، سرمایہ کاری اور کاروبار کے مواقع بھی فراہم ہو سکتے ہیں۔ پاٹلی پترا ٹاؤن شپ جیسے منصوبہ بند شہری علاقوں میں پٹنہ کی ترقی اور علاقائی اقتصادی سرگرمیوں کو فروغ دینے کی صلاحیت ہے۔
پاٹلی پترا ٹاؤن شپ کا مجوزہ علاقہ نو بلاکوں کے 273 گاؤں پر پھیلا ہوا ہے۔ اس میں پن پن، نوبت پور، مسوڑھی، فتوحا، سپتچک، پٹنہ دیہی، دھنروا، دنیاواں اور پھلواری بلاک کے علاقے شامل ہیں۔ خصوصی زون میں دو شہری علاقے بھی شامل ہیں: نوبت پور نگر پنچایت (جزوی) اور پنپن نگر پنچایت (مکمل)۔ پاٹلی پترا ٹاؤن شپ کا کل مجوزہ رقبہ تقریباً 81,730 ایکڑ ہے۔ اس میں 3,008 ایکڑ کا بنیادی رقبہ شامل ہے، جس میں پنپن بلاک کے 19 گاؤں شامل ہیں۔تفصیلات بتاتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ترقیاتی منصوبہ، زمین کے استعمال کا منصوبہ، اور ٹاؤن پلاننگ اسکیم ٹاؤن شپ کی ترقی کے لیے اہم ہوں گی۔ لینڈ پولنگ، زمینی مصالحت، یا دیگر قابل اطلاق زمینی انتظامات کے ذریعے زمینداروں کو ترقیاتی عمل میں شامل کرنے کی کوشش کی جا سکتی ہے۔ چھوٹے زمینداروں، کسانوں اور مقامی لوگوں کے مفادات کو مدنظر رکھتے ہوئے شراکتی اور مساوی ترقی کو یقینی بنانا اہم ہوگا۔ جہاں ضروری ہو، رضامندی پر مبنی انتظامات یا قابل اطلاق قانون کے مطابق زمین کے حصول کے طریقہ کار کو اپنایا جا سکتا ہے۔
شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

گردنی باغ کے علاوہ کہیں بھی دھرنا دیا تو ہوگی قانونی کارروائی
بہار

گردنی باغ کے علاوہ کہیں بھی دھرنا دیا تو ہوگی قانونی کارروائی

Awaz E Bihar•12 اکتوبر، 2026•10 ویوز
 سمراٹ چودھری نے سیلاب سے متاثرہ خاندانوں کے بینک کھاتوں میں امدادی رقم منتقل کی
بہار

سمراٹ چودھری نے سیلاب سے متاثرہ خاندانوں کے بینک کھاتوں میں امدادی رقم منتقل کی

Awaz E Bihar•12 اکتوبر، 2026•21 ویوز
پی ایم سی ایچ میں اب ایک ساتھ 2500 بستروں پر مریضوں کا جدید طبی سہولتوں کے ساتھ علاج ہوگا: سمراٹ چودھری
بہار

پی ایم سی ایچ میں اب ایک ساتھ 2500 بستروں پر مریضوں کا جدید طبی سہولتوں کے ساتھ علاج ہوگا: سمراٹ چودھری

Awaz E Bihar•12 اکتوبر، 2026•9 ویوز