منگل، 13 اکتوبر، 2026
اردوहिन्दीEnglish
آواز ای بہار

آواز ای بہار

ای پیپر
اہم خبریںقومیسیاستکھیلبہارقومیسیاستکھیلمضامینعالمی خبریںمزید
  • اہم خبریں
  • قومی
  • سیاست
  • کھیل
  • بہار
  • قومی
  • سیاست
  • کھیل
  • مضامین
  • عالمی خبریں
  • اہم
  • قومی
  • سیاست
  • کھیل
  • بہار
  • قومی
  • سیاست
  • کھیل
  • مضامین
آواز ای بہار
  • ہوم
  • قومی
  • سیاست
  • کھیل
  • بہار
  • قومی
  • سیاست
  • کھیل
  • مضامین
  • عالمی خبریں
  • ای پیپر
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ کریں
  • پرائیویسی پالیسی
  • شرائط و ضوابط
اردوहिन्दीEnglish

آواز ای بہار

بہار کی آواز — اردو، ہندی اور انگریزی میں تازہ ترین خبریں

زمرے

  • مقامی
  • قومی
  • سیاست
  • کاروبار
  • ٹیکنالوجی
  • کھیل
  • صحت
  • تعلیم

فوری لنکس

  • ہوم
  • ای پیپر
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ کریں
  • پرائیویسی پالیسی
  • شرائط و ضوابط

نیوز روم

  • ادارتی پالیسی
  • تصحیح و شکایات
  • اشتہارات
  • نیوز روم رابطہ

زبانیں

  • اردو (Urdu)
  • हिन्दी (Hindi)
  • English

ہمیں فالو کریں

سبسکرائب

Email: awazebihar@gmail.com|Phone: +91-9473486854

© 2026 Awaz E Bihar Publications. جملہ حقوق محفوظ ہیں

Designed and Developed byZeloiteZeloite
کسان اور تاجر مل کر بہار کو خوشحال بنانے میں اپنا تعاون کریں : وزیر اعلیٰ
  1. ہوم
  2. بہار
بہار

کسان اور تاجر مل کر بہار کو خوشحال بنانے میں اپنا تعاون کریں : وزیر اعلیٰ

Awaz E Bihar•2 ستمبر، 2026 کو 02:39 PM•41 ویوز•3 منٹ پڑھیں

بہار اسٹیٹ فوڈ بزنس ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام غذائی اجناس اور اشیائے خوردنی کے تاجروں کی ریاستی سطح کی کانفرنس اور 101ویں رام لَکھن پرساد گپت کی یوم پیدائش تقریب کا انعقاد بہار چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز میںکیا گیا۔ پروگرام میں وزیر اعلیٰ جناب سمراٹ چودھری نے شرکت کی۔ وزیر اعلیٰ نے رام لَکھن پرساد گپت جی کو ان کے یوم پیدائش کے موقع پر خراجِ عقیدت پیش کیا اور ان کی خدمات کو یاد کرتے ہوئے غذائی اجناس اور اشیائے خوردنی کے تاجروں سے ریاست کی اقتصادی ترقی میں فعال کردار ادا کرنے کی اپیل کی۔
اس موقع پر وزیر اعلیٰ نے کہا کہ کاشت کاری کی محنت اور بازار کی طاقت جب ایک ساتھ آتی ہے تو خوشحالی کی راہ کھلتی ہے۔ بہار کی معیشت کو مضبوط بنانے میں کسانوں کے ساتھ تاجروں کا بھی اہم کردار ہے۔ کسان اور تاجر مل کر کام کریں اور بہار کو خوشحال بنانے میں اپنا تعاون کریں۔ انہوں نے کہا کہ ریاست میں تجارت اور صنعت کاری کو فروغ دینے کے لیے حکومت مسلسل کوششیں کر رہی ہے۔ بہار میں کاروبار اور صنعت کے لیے بے پناہ امکانات موجود ہیں۔ بہار کے جو لوگ باہر رہ رہے ہیں، وہ بہار واپس آئیں اور یہاں صنعت و کاروبار کریں۔ بہار اس کے لیے پوری طرح تیار ہے اور یہاں صنعت و تجارت کے لیے وسیع امکانات موجود ہیں۔
وزیر اعلیٰ نے کہا کہ بازار کمیٹیوں میں چھوٹی چھوٹی جگہیں دستیاب کرانے کے لیے محکمہ زراعت منصوبہ تیار کرے، تاکہ چھوٹے تاجروں اور غذائی اجناس کے کاروبار سے وابستہ افراد کو بھی اپنا کاروبار چلانے کے لیے مناسب جگہ مل سکے۔ اس سے مقامی سطح پر تجارت کو فروغ ملے گا اور کسانوں و تاجروں کے درمیان بہتر تال میل قائم ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ ملک کے وزیر اعظم محترم جناب نریندر مودی جی کے ترقی یافتہ ہندوستان کے عزم اور سابق وزیر اعلیٰ محترم جناب نتیش کمار جی کے خوشحال بہار کے خواب کو شرمندہ تعبیر کرنا ہے۔ اس کے لیے بہار کے کسان اور تاجر مل کر کام کریں۔ زرعی پیداوار کو بازار سے جوڑنے، تجارت کو آسان بنانے اور ریاست میں روزگار و صنعت کاری کے مواقع بڑھانے کے لیے سب کو مل کر آگے بڑھنا ہوگا۔
پروگرام میں ریوینو و اصلاح اراضی کے وزیر ڈاکٹر دلیپ جیسوال، سابق گورنر جناب گنگا پرساد، رکن اسمبلی و حکمراں جماعت کے چیف وہپ، بہار اسمبلی جناب سنجیو چورسیا، پٹنہ میونسپل کارپوریشن کی میئر محترمہ سیتا ساہو سمیت دیگر عوامی نمائندگان اور معزز شخصیات موجود تھیں۔
شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

گردنی باغ کے علاوہ کہیں بھی دھرنا دیا تو ہوگی قانونی کارروائی
بہار

گردنی باغ کے علاوہ کہیں بھی دھرنا دیا تو ہوگی قانونی کارروائی

Awaz E Bihar•12 اکتوبر، 2026•10 ویوز
 سمراٹ چودھری نے سیلاب سے متاثرہ خاندانوں کے بینک کھاتوں میں امدادی رقم منتقل کی
بہار

سمراٹ چودھری نے سیلاب سے متاثرہ خاندانوں کے بینک کھاتوں میں امدادی رقم منتقل کی

Awaz E Bihar•12 اکتوبر، 2026•21 ویوز
پی ایم سی ایچ میں اب ایک ساتھ 2500 بستروں پر مریضوں کا جدید طبی سہولتوں کے ساتھ علاج ہوگا: سمراٹ چودھری
بہار

پی ایم سی ایچ میں اب ایک ساتھ 2500 بستروں پر مریضوں کا جدید طبی سہولتوں کے ساتھ علاج ہوگا: سمراٹ چودھری

Awaz E Bihar•12 اکتوبر، 2026•9 ویوز