منگل، 13 اکتوبر، 2026
اردوहिन्दीEnglish
آواز ای بہار

آواز ای بہار

ای پیپر
اہم خبریںقومیسیاستکھیلبہارقومیسیاستکھیلمضامینعالمی خبریںمزید
  • اہم خبریں
  • قومی
  • سیاست
  • کھیل
  • بہار
  • قومی
  • سیاست
  • کھیل
  • مضامین
  • عالمی خبریں
  • اہم
  • قومی
  • سیاست
  • کھیل
  • بہار
  • قومی
  • سیاست
  • کھیل
  • مضامین
آواز ای بہار
  • ہوم
  • قومی
  • سیاست
  • کھیل
  • بہار
  • قومی
  • سیاست
  • کھیل
  • مضامین
  • عالمی خبریں
  • ای پیپر
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ کریں
  • پرائیویسی پالیسی
  • شرائط و ضوابط
اردوहिन्दीEnglish

آواز ای بہار

بہار کی آواز — اردو، ہندی اور انگریزی میں تازہ ترین خبریں

زمرے

  • مقامی
  • قومی
  • سیاست
  • کاروبار
  • ٹیکنالوجی
  • کھیل
  • صحت
  • تعلیم

فوری لنکس

  • ہوم
  • ای پیپر
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ کریں
  • پرائیویسی پالیسی
  • شرائط و ضوابط

نیوز روم

  • ادارتی پالیسی
  • تصحیح و شکایات
  • اشتہارات
  • نیوز روم رابطہ

زبانیں

  • اردو (Urdu)
  • हिन्दी (Hindi)
  • English

ہمیں فالو کریں

سبسکرائب

Email: awazebihar@gmail.com|Phone: +91-9473486854

© 2026 Awaz E Bihar Publications. جملہ حقوق محفوظ ہیں

Designed and Developed byZeloiteZeloite
سابق وزیرِاعظم خالدہ ضیا کے بیٹے طارق رحمان کی 17سال بعد بنگلہ دیش واپسی
  1. ہوم
  2. عالمی خبریں
عالمی خبریں

سابق وزیرِاعظم خالدہ ضیا کے بیٹے طارق رحمان کی 17سال بعد بنگلہ دیش واپسی

Awaz E Bihar•23 دسمبر، 2025 کو 02:14 PM•4 ویوز•2 منٹ پڑھیں

ڈھاکہ :سابق وزیرِاعظم خالدہ ضیا کے صاحبزادے، بنگلادیش نیشنلسٹ پارٹی (بی این پی) کے قائم مقام چیئرمین اور اہم سیاسی رہنما طارق رحمان 17 سال بعد جمعرات کو بنگلادیش واپس پہنچ رہے ہیں۔ سیاسی رہنما طارق رحمان کی واپسی کو فروری 2026ء میں متوقع عام انتخابات سے قبل ملکی سیاست کا ایک بڑا واقعہ قرار دیا جا رہا ہے، بی این پی نے ان کے استقبال کے لیے ڈھاکا میں عوامی اجتماع کی اجازت حاصل کر لی ہے۔ ڈھاکہ، 23 دسمبر (یو این آئی) طارق رحمان ایسے وقت میں بنگلہ دیش واپس آ رہے ہیں جب ملک سیاسی بے چینی، تشدد اور شدت پسند عناصر کی سرگرمیوں کے باعث ایک نازک دور سے گزر رہا ہے۔ سیاسی مبصرین کے مطابق بی این پی اس وقت انتخابات میں سب سے مضبوط جماعت کے طور پر ابھر رہی ہے اور کسی بڑی غیر متوقع صورتحال کے بغیر اس کی کامیابی کے امکانات زیادہ ہیں۔ طارق رحمان نے حالیہ مہینوں میں واضح کیا ہے کہ بی این پی کی حکومت بننے کی صورت میں بنگلہ دیش کی خارجہ پالیسی 'بنگلہ دیش فرسٹ' ہوگی۔ ان کے مطابق ملک کے فیصلے کسی بیرونی دباؤ کے بغیر قومی مفاد میں کیے جائیں گے۔ یہ مؤقف عبوری حکومت کے سربراہ محمد یونس کی خارجہ پالیسی سے مختلف ہے، جن پر بی این پی نے الزام عائد کیا ہے کہ وہ منتخب مینڈیٹ کے بغیر طویل المدتی فیصلے کر رہے ہیں۔ بی این پی نے سابق وزیرِاعظم شیخ حسینہ اور ان کی جماعت عوامی لیگ پر آمریت اور جمہوریت کو کمزور کرنے کے بھی الزامات لگائے ہیں جبکہ عبوری حکومت سے بھی انتخابات کے انعقاد کے معاملے پر اختلافات سامنے آئے ہیں۔ اس دوران جماعتِ اسلامی بنگلہ دیش کی سیاست میں واپسی اور انتخابات میں اس کے کردار پر بھی بحث جاری ہے، جماعتِ اسلامی نے روایتی سیاسی اتحاد سے الگ رہنے کا اعلان کیا ہے جس سے انتخابی مقابلہ مزید پیچیدہ ہو سکتا ہے۔ واضح رہے کہ طارق رحمان 2008ء میں 18 ماہ قید کے بعد علاج اور دیگر وجوہات کی بنا پر برطانیہ چلے گئے تھے۔
شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

سوڈان میں سونے کی کان پر فضائی حملہ، کم از کم 72 کان کن ہلاک
عالمی خبریں

سوڈان میں سونے کی کان پر فضائی حملہ، کم از کم 72 کان کن ہلاک

Awaz E Bihar•12 اکتوبر، 2026•13 ویوز
آپریشن ’’فجر الیمن‘‘ جاری، حوثیوں کے ٹھکانوں اور اسلحہ گوداموں پر حملے جاری
عالمی خبریں

آپریشن ’’فجر الیمن‘‘ جاری، حوثیوں کے ٹھکانوں اور اسلحہ گوداموں پر حملے جاری

Awaz E Bihar•11 اکتوبر، 2026•6 ویوز
یمن میں لڑائی تیز، انسانی بحران سنگین ہونے کا خدشہ
عالمی خبریں

یمن میں لڑائی تیز، انسانی بحران سنگین ہونے کا خدشہ

Awaz E Bihar•7 اکتوبر، 2026•9 ویوز