منگل، 13 اکتوبر، 2026
اردوहिन्दीEnglish
آواز ای بہار

آواز ای بہار

ای پیپر
اہم خبریںقومیسیاستکھیلبہارقومیسیاستکھیلمضامینعالمی خبریںمزید
  • اہم خبریں
  • قومی
  • سیاست
  • کھیل
  • بہار
  • قومی
  • سیاست
  • کھیل
  • مضامین
  • عالمی خبریں
  • اہم
  • قومی
  • سیاست
  • کھیل
  • بہار
  • قومی
  • سیاست
  • کھیل
  • مضامین
آواز ای بہار
  • ہوم
  • قومی
  • سیاست
  • کھیل
  • بہار
  • قومی
  • سیاست
  • کھیل
  • مضامین
  • عالمی خبریں
  • ای پیپر
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ کریں
  • پرائیویسی پالیسی
  • شرائط و ضوابط
اردوहिन्दीEnglish

آواز ای بہار

بہار کی آواز — اردو، ہندی اور انگریزی میں تازہ ترین خبریں

زمرے

  • مقامی
  • قومی
  • سیاست
  • کاروبار
  • ٹیکنالوجی
  • کھیل
  • صحت
  • تعلیم

فوری لنکس

  • ہوم
  • ای پیپر
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ کریں
  • پرائیویسی پالیسی
  • شرائط و ضوابط

نیوز روم

  • ادارتی پالیسی
  • تصحیح و شکایات
  • اشتہارات
  • نیوز روم رابطہ

زبانیں

  • اردو (Urdu)
  • हिन्दी (Hindi)
  • English

ہمیں فالو کریں

سبسکرائب

Email: awazebihar@gmail.com|Phone: +91-9473486854

© 2026 Awaz E Bihar Publications. جملہ حقوق محفوظ ہیں

Designed and Developed byZeloiteZeloite
گورنمنٹ طبی کالج  و اسپتال پٹنہ میں نئے طلباء و طالبات کے انڈکشن پروگرام اور ٹرانزیشنل کیوریکولم کی اختتامی تقریب منعقد
  1. ہوم
  2. بہار
بہار

گورنمنٹ طبی کالج و اسپتال پٹنہ میں نئے طلباء و طالبات کے انڈکشن پروگرام اور ٹرانزیشنل کیوریکولم کی اختتامی تقریب منعقد

Awaz E Bihar•16 دسمبر، 2025 کو 12:45 PM•0 ویوز•3 منٹ پڑھیں

پٹنہ (پریس ریلیز)
ڈاکٹر محمد شفاعت کریم، اسسٹنٹ پروفیسر، گورنمنٹ طبی کالج پٹنہ نے ایک پریس ریلیز جاری کرتے ہوئے بتایا کہ آج مورخہ ۱۶ دسمبر بروز منگل گورنمنٹ طبی کالج و اسپتال پٹنہ کے اجمل خاں آڈیٹوریم میں رواں سال کے سیشن میں داخلہ لینے والے طلباء و طالبات کے لئے اختتامی تقریب منعقد کی گئی۔ جس میں پری طب کے طلباء کے لئے ۶ روزہ انڈکشن پروگرام، اور یو جی اور پی جی کے طلباء کے لئے ۱۵ دنوں کا انڈکشن پروگرام اور ٹرانزیشنل کیوریکولم منعقد کیا گیا تھا جس کا آغاز ۲۵ نومبر کو ہوا تھا۔
اس موقع پر بہار اردو ایکشن کمیٹی کے صدر اور روز نامہ قومی تنظیم کے مدیر اعلی ڈاکٹر ایس ایم اشرف فرید مہمان خصوصی کے طور پر شامل ہوئے۔ مہمان اعزازی کے طور پر ڈاکٹر محمد امتیاز کریمی ، سابق چیرمین ، بی پی ایس سی بھی شامل ہوئے۔ اس کے علاوہ ارشد پرویز، سابق چیرمین گورنمنٹ اردو لائبریری، مولانا (ڈاکٹر) ابو الکلام قاسمی شمسی، سابق پرنسپل مدرسہ اسلامیہ شمس الہدی پٹنہ، انوا لہدٰی ، سکریٹری اردو ایکشن کمیٹی نےبھی خاص مہمان کی حیثیت سے شرکت کی۔ پروگرام کی صدارت کالج کے پرنسپل پروفیسر (ڈاکٹر) محمد محفوظ الرحمن نے کی، پروگرام کی نظامت پی جی اسکالر ڈاکٹر امین عبید اللہ نے کی اور ڈاکٹر محمد تنویر عالم صدر شعبہ کلیات نے جملہ تشکر پیش کیا۔پروگرام کا آغاز مصباح الدین ، پی جی اسکالر کی قرآن کی تلاوت سے ہوا۔
بتاتا چلوں کہ اس اختتامی پروگرام کے ساتھ ساتھ اردو زبان میں گورنمنٹ طبی کالج کے خدمات کے موضوع پر مہمانا ن نے اپنے تاثرات پیش کئے۔ ڈاکٹر محمد شمیم اختر، صدر شعبہ ماہیت الامراض نے اسی موضوع پر پر جوش اور مدلل تقریر دی۔ ڈاکٹر امتیاز کریمی صاحب نے طلباء سے خطاب میں کہا کہ اپنی تعلیم کے ساتھ ساتھ آپ سب کو مقابلہ جاتی امتحانات میں بھی حصہ لینا چاہئے۔ ارشد فیروز صاحب نے کہا کہ کالج کی ترقی طلباء کی ترقی کے ساتھ ہی وابستہ ہے۔ مولانا ابو الکلام قاسمی صاحب نے مدرسہ شمس الہدٰی پٹنہ اور گورنمنٹ طبی کالج پٹنہ کے باہم تعلقات کو تاریخی پس منظر میں پیش کیا۔ ڈاکٹر ایس ایم اشرف فرید نے مجلس سے خطاب میں حکیم عبد المجید اور حکیم اجمل خان صاحب کا ذکر کرتے ہوئے طب اور اردو کے حوالے سے بتایا کہ موجودہ وقت میں اردو ہی طب کی زبان ہے اور اسے یونانی طب میں خوب خوب فروغ حاصل ہوا ہے۔
شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

گردنی باغ کے علاوہ کہیں بھی دھرنا دیا تو ہوگی قانونی کارروائی
بہار

گردنی باغ کے علاوہ کہیں بھی دھرنا دیا تو ہوگی قانونی کارروائی

Awaz E Bihar•12 اکتوبر، 2026•10 ویوز
 سمراٹ چودھری نے سیلاب سے متاثرہ خاندانوں کے بینک کھاتوں میں امدادی رقم منتقل کی
بہار

سمراٹ چودھری نے سیلاب سے متاثرہ خاندانوں کے بینک کھاتوں میں امدادی رقم منتقل کی

Awaz E Bihar•12 اکتوبر، 2026•21 ویوز
پی ایم سی ایچ میں اب ایک ساتھ 2500 بستروں پر مریضوں کا جدید طبی سہولتوں کے ساتھ علاج ہوگا: سمراٹ چودھری
بہار

پی ایم سی ایچ میں اب ایک ساتھ 2500 بستروں پر مریضوں کا جدید طبی سہولتوں کے ساتھ علاج ہوگا: سمراٹ چودھری

Awaz E Bihar•12 اکتوبر، 2026•9 ویوز