منگل، 13 اکتوبر، 2026
اردوहिन्दीEnglish
آواز ای بہار

آواز ای بہار

ای پیپر
اہم خبریںقومیسیاستکھیلبہارقومیسیاستکھیلمضامینعالمی خبریںمزید
  • اہم خبریں
  • قومی
  • سیاست
  • کھیل
  • بہار
  • قومی
  • سیاست
  • کھیل
  • مضامین
  • عالمی خبریں
  • اہم
  • قومی
  • سیاست
  • کھیل
  • بہار
  • قومی
  • سیاست
  • کھیل
  • مضامین
آواز ای بہار
  • ہوم
  • قومی
  • سیاست
  • کھیل
  • بہار
  • قومی
  • سیاست
  • کھیل
  • مضامین
  • عالمی خبریں
  • ای پیپر
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ کریں
  • پرائیویسی پالیسی
  • شرائط و ضوابط
اردوहिन्दीEnglish

آواز ای بہار

بہار کی آواز — اردو، ہندی اور انگریزی میں تازہ ترین خبریں

زمرے

  • مقامی
  • قومی
  • سیاست
  • کاروبار
  • ٹیکنالوجی
  • کھیل
  • صحت
  • تعلیم

فوری لنکس

  • ہوم
  • ای پیپر
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ کریں
  • پرائیویسی پالیسی
  • شرائط و ضوابط

نیوز روم

  • ادارتی پالیسی
  • تصحیح و شکایات
  • اشتہارات
  • نیوز روم رابطہ

زبانیں

  • اردو (Urdu)
  • हिन्दी (Hindi)
  • English

ہمیں فالو کریں

سبسکرائب

Email: awazebihar@gmail.com|Phone: +91-9473486854

© 2026 Awaz E Bihar Publications. جملہ حقوق محفوظ ہیں

Designed and Developed byZeloiteZeloite
قوم وسماج کے سچے خادم تھے ڈاکٹر محمد حسین انصاری: وزیر سنجے سنگھ
  1. ہوم
  2. بہار
بہار

قوم وسماج کے سچے خادم تھے ڈاکٹر محمد حسین انصاری: وزیر سنجے سنگھ

Awaz E Bihar•8 دسمبر، 2025 کو 05:30 PM•6 ویوز•5 منٹ پڑھیں

ضلع کے مہوا بلاک حلقہ کے ڈوگرا گاوں باشندہ راجد لیڈر و قوم و ملت کے ہمدرد الحاج ڈاکٹر محمد حسین انصاری مرحوم کے انتقال کے بعد گزشتہ روز ایصال ثواب کیلئے چالیسواں کے موقع پر تعزیتی اجلاس کا اہتمام ان کی رہائش گاہ پر کیا گیا۔ڈاکٹر محمد حسین انصاری مرحوم کے فرزند سماجی خادم جناب محمد انجم انصاری،ماسٹر جناب محمد ارشاد انصاری،داماد جناب محمد نسیم انصاری، بھتیجہ جناب عبدالمنان انصاری،پوتا ماسٹر جناب محمد امتیاز انصاری،جناب محمد احتشام احمد،جناب محمد توصیف احمد وغیرہ نے اس موقع پر شریک مہمانوں کا والہانہ استقبال کیا اور مغفرت کے لئے دعا کی درخواست کی۔اس موقع پر سیاسی،سماجی،تعلیمی،صحافتی میدان کے علاوہ دیگر کئی سرکردہ شخصیات نے شرکت کی اور ڈاکٹر محمد حسین صاحب مرحوم کے درجات بلندی کے لئے اللہ تعالٰی سے دعائیں کیں۔اس موقع پر وزیر جناب سنجے سنگھ نے شرکت کی اور انہوں نے اپنی پرخلوص خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر محمد حسین انصاری مرحوم قوم و ملت کے ہمدرد تھے۔انسانیت کے علمبردار اور سماج کے سچے خادم تھے۔انکا چلے جانا سماج کے لئے سب سے بڑا خسارہ ہے۔اس اجلاس میں بہار اسٹیٹ مدرسہ ایجوکیشن بورڈ پٹنہ کے سکریٹری جناب عبدالسلام انصاری،اردو ایکشن کمیٹی ویشالی کے صدر جناب محمد عظیم الدین انصاری،حاجی عظمت انصاری،حاجی طفیل احمد خاکی،طفیل احمد،محفوظ احمد،ایڈوکیٹ اقبال انصاری،اردو ایکشن کمیٹی ویشالی کے نائب صدر حافظ سعید تیغی،مدرسہ احمدیہ ابا بکر پور کے پرنسپل جناب شمیم احمد شمشی،ڈاکٹر عبد القیوم انصاری کیلا،صحافی و شاعر اعجاز عادل شاہ پوری،حسان عادل شاہ پوری، محمد دلشاد،محمد جابر علی،راجد لیڈر عبد القدوس انصاری،محمد شاداب، ماسٹر محمد فاروق،محمد توصیف،حاجی شمس الحق،راجد لیڈر محمد ارشد انصاری،منا انصاری،اردو ایکشن کمیٹی ویشالی کے سکریٹری جناب توقیر سیفی،حضرت مولانا ممتاز اشرفی اما جامع مسجد ڈوگرا،فضل الرحمان،بہار راجیہ پرارمبھک شکچھک سنگھ ویشالی کے ضلع سکریٹری پنکج کشواہا و دیگر ممبران،مرزانگر پنچایت کے گنور مکھیاوغیرہ ہم سمیت دیگر معززین نے شرکت کی۔یاد رہے کہ ڈاکٹر محمد حسین انصاری مرحوم کا انتقال گزرے اکتوبر ماہ میں ہو گیا تھا۔جن کے نماز جنازہ میں شرکت کرنے سابق وزیر و راجد پارٹی کے سپریمو جناب لالو پرساد یادو کے بیٹے جناب تیج پرتاپ یادو پہونچے تھے۔اس دوران انہوں نے ڈاکٹر محمد حسین انصاری مرحوم کے جسد خاکی کو کاندھا بھی دیا اور نماز جنازہ بھی پڑھا تھا جس کا فوٹو میڈیا میں کافی چرچا میں رہا تھا اور سوشل میڈیا پر بھی خوب وائرل ہوا تھا۔اس دوران بہار کے سابق وزیر جناب شیو چندر رام،مہوا اسمبلی حلقہ کے سابق ایم ایل اے جناب ڈاکٹر مکیش روشن و دیگر معززین نے شرکت کی تھی۔جبکہ ڈاکٹر محمد حسین انصاری مرحوم اپنے حیات میں راجد پارٹی کے مہوا بلاک حلقہ کے بلاک صدر رہ چکے تھے اور سابق وزیر جناب تلسی داس مہتا،سابق ایم ایل اے جناب منشی لال پاسوان،سابق وزیر جناب شیو چندر رام،سابق وزیر جناب تیج پرتاپ یادو،سابق وزیر جناب آلوک مہتا کے الیکشن انچارج بھی رہے۔وہیں ڈاکٹر محمد حسین انصاری نے سماجی طور پر بھی بڑی خدمات انجام دیں ہیں۔جن میں ڈوگرا چوک پر ماڈرن پبلک اسکول سال 1963 میں شروع کیا جو آج بھی چل رہا ہے۔غریب بچیوں کی شادی کے لئے امی ویلفیئر فاونڈیشن کا قیام عمل میں لائے اور کئ غریب بچیوں کی شادی کرایا۔جبکہ سال 2015 میں مظفرپور ضلع کے عزیز پور گاوں میں ہوئے فساد کے بعد وہاں کے لوگوں کی مدد کے لئے مہوا علاقہ کے لوگوں کے تعاون سے ایک بس سامان لیکر عزیز پور پہونچے اور سبھی متاثرین کو ضروری سامان اور نقد رقم بھی دیا تھا۔آل انڈیا مومن کانفرنس کے ویشالی ضلع صدر بھی رہ چکے تھے اور اس برادری کے علاوہ بھی دیگر پسماندہ طبقے کے لئے بھی متحرک رہے اور خوب مدد کی۔گنگا جمنی تہذیب کی مثال پیش کرتے ہوئے اپنی زمین میں یہاں کے ہندو بھائی کے لئے درگا مندر بنانے کے لئے زمین دے دیا جو آج بھی موجود ہے۔ڈاکٹر محمد حسین انصاری مرحوم ہر طبقے کے لوگوں کو ساتھ لیکر چلنے والے شخص تھے۔بہار کے سابق وزیر اعلٰی جناب لالو پرساد یادو،سابق وزیر اعلٰی محترمہ رابڑی دیوی،سابق مرکزی وزیر آنجہانی جناب رام ولاس پاسوان ان کے گھر پر آتے جاتے رہے ہیں۔کچھ دن قبل ان کی علالت کی خبر پر سابق مرکزی وزیر جناب اپیندر کشواہا،جدیو کے سنیئر لیڈر و قوم و ملت کے ہمدرد ایم ایل سی جناب پروفیسر غلام غوث بھی ان کی عیادت کرنے پہونچے تھے۔جبکہ ڈاکٹر محمد حسین انصاری کی انتقال کے ایک ماہ سے زیادہ گزرنے کے باوجود اب تک نہ تو لالو پرساد یادو پہونچے اور نہ ہی تیجسوی یادو۔ڈاکٹر محمد حسین انصاری کے گھر والے بتاتے ہیں کہ وہ ہمیشہ سماج کو جوڑنے کی کوشش کرتے رہے۔اسی وجہ سے وہ راجد پارٹی سے سال 1995 میں جڑے اور آخری سانس تک راجد کے ہی رہے۔ایک بار تو سابق وزیر آنجہانی جناب رام ولاس پاسوان نے انہیں اپنی لوجپا پارٹی سے دربھنگہ ضلع کے کیوٹی اسمبلی حلقہ سے انتخاب لڑنے کا آفر دیا تھا جسے وہ ٹھکرا دئے تھے۔انکے اندر انسانیت کا درد تھا مگر خود داری بھی تھی۔چاپلوسی کو کبھی اپنے اوپر حاوی نہیں ہونے دئے ورنہ آج ڈاکٹر محمد حسین انصاری بھی بہار اسمبلی کے ممبر رہے ہوتے؟
شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

گردنی باغ کے علاوہ کہیں بھی دھرنا دیا تو ہوگی قانونی کارروائی
بہار

گردنی باغ کے علاوہ کہیں بھی دھرنا دیا تو ہوگی قانونی کارروائی

Awaz E Bihar•12 اکتوبر، 2026•10 ویوز
 سمراٹ چودھری نے سیلاب سے متاثرہ خاندانوں کے بینک کھاتوں میں امدادی رقم منتقل کی
بہار

سمراٹ چودھری نے سیلاب سے متاثرہ خاندانوں کے بینک کھاتوں میں امدادی رقم منتقل کی

Awaz E Bihar•12 اکتوبر، 2026•21 ویوز
پی ایم سی ایچ میں اب ایک ساتھ 2500 بستروں پر مریضوں کا جدید طبی سہولتوں کے ساتھ علاج ہوگا: سمراٹ چودھری
بہار

پی ایم سی ایچ میں اب ایک ساتھ 2500 بستروں پر مریضوں کا جدید طبی سہولتوں کے ساتھ علاج ہوگا: سمراٹ چودھری

Awaz E Bihar•12 اکتوبر، 2026•9 ویوز