مولانا سجاد میموریل اسپتال کے ذریعہ لگائے گئے مفت ہیلتھ چیک اپ کیمپ سے سیکڑو ں لوگوںنے فائدہ اٹھایا
Awaz E Bihar••3 ویوز•4 منٹ پڑھیں
پٹنہ () امارت شرعیہ پھلواری شریف پٹنہ کے تحت چلنے والا طبی ادارہ مولانا سجاد میموریل اسپتال میں 21 دسمبر کو مفت ہیلتھ چیک اپ کیمپ لگا یا گیا جس میں سینکڑوں ضرورت مند لوگوںنے اپنا چیک اپ کرایا ۔ جنہیں یہاں کے ڈاکٹروں سے رابطہ اور تشخیص کے بعدمفت دوائیاں بھی د یں۔ اس مفت ہیلتھ چیک اپ کیمپ میں تمام ڈاکٹروں نے نہایت ہی دلچسپی اور توجہ کے ساتھ مریضوں کے لئے دوائیں تجویز کیں جس سے مریضوں نے اپنے اندر یک گونہ اطمینان و سکون محسوس کیا ۔ اور کئی لوگوں نے کہا کہ اس طرح کے کیمپ برابر لگا ئے جائیں تا کہ اسی طرح لوگ اس سے فائدہ اٹھا تے رہیں۔ اس موقع پر امارت ایجوکیشنل اینڈ ویلفیئر ٹرسٹ کے جنرل سکریٹری صدر قاضی شریعت مولانا مفتی محمد انظار عالم قاسمی صاحب نے کہا کہ ٹرسٹ کے سر پرست مخدوم و محترم حضرت امیر شریعت مولانا سید احمد ولی فیصل رحمانی صاحب دامت برکاتہم امیر شریعت بہار اڈیشہ ،جھارکھنڈ و مغربی بنگال اسپتال کے معیار کو بلند تر کر نے کے لئے ہمیشہ فکر مند رہتے ہیں اور برابر ڈاکٹر صاحبان سے مشورے بھی کرتے رہےہیں اور منصوبے بھی بنا تے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حضرت امیر شریعت کی خصوصی دلچسپی اور توجہ سے اسپتال ترقی کی شاہ راہ پر گامزن ہے یہاں انسانی جسم کے ہر شعبہ کے لئے علیحدہ علیحدہ ماہر اطباء اپنی خدمات انجام دے رہے ہیں اور بڑی تعداد میں لوگ ان سے استفادہ کر رہے ہیں۔ انہوں نے اسپتال کے ایکٹنگ سکریٹری ڈاکٹرسید یاسر حبیب، ڈاکٹر نظیر احمد خان، ڈاکٹر محمد تقی امام اور اسپتال کی مینیجر خور شید پروین ،آفس انچارج اعجاز احمد اور تمام ڈاکٹروں ، ملازمین اور معاونین کی تعریف کرتے ہوئے اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا اور کہا کہ امارت شرعیہ نے ہمیشہ انسانوں کی تمام ضرورتوں پر نظر رکھتے ہوئے اپنے طور پر اقدام کیاانسانی ضرورتوں میں ایک بڑی ضرورت ان کے لئے ایسا انتظام کر نا بھی ہے کہ جب وہ بیمار ہو جائیں تو وہ صحت پا سکیں۔ اس مقصد کے لئے امارت شرعیہ نے اسلامی ہدایت کے مطابق عوام میں ہمیشہ بیداری مہم چلائی ہے ۔یہ ہیلتھ کیمپ بھی گرچہ ماضی میں بھی لگائے جاتے رہے ہیں۔ مگر حضرت امیر شریعت مدظلہ نے اس کے رکھ رکھاؤ کو مزید بہتر اور بلند کر نے کے لئے مفت دوائیوں کے تقسیم کا بھی نظام بنایا ۔ڈاکٹر یاسر حبیب صاحب نے کیمپ کے انعقاد کیلئے بڑی جدو جہد کی اور دوائیاں فراہم کیں وہ ہماری طرف سے مبارکباد کے مستحق ہیں ۔ ڈاکٹر سید یاسر حبیب کارگزار جنرل سکریٹری مولاناسجاد میموریل اسپتال نے اس کیمپ کی اہمیت و افادیت پر تفصیل سے روشنی ڈالی ۔ انہوں نےکہا کہ جلد ہی ہم ایک اور کیمپ کا انعقاد کرنے والے ہیں جس میں ان تمام غریب اور ضرورت مند مریضوں کا مفت موتیا بند کا آپریشن کیا جائے گا جن کے پاس علاج کے لئے پیسے نہیں ہیں۔ اس مفت ہیلتھ چیک اپ کیمپ کی افتتاحی تقریب میں اسپتال کےڈاکٹر سید یاسر حبیب، ڈاکٹرایس نثار احمد، ڈاکٹر ایس جی ایم اشرفی، ڈاکٹر نظیر احمد خان،ڈاکٹر محمد تقی امام،ڈاکٹرمناظر حسنین،ڈاکٹرمحبوب عالم، ڈاکٹر ایس اے اے نوشاد، ڈاکٹر امتیاز محسن ، ڈاکٹر ابو بکر نجمی ، ڈاکٹر اجیت کمار، ڈاکٹرشمس الہدیٰ،ڈاکٹر فہد نسیم، ڈاکٹر رعنا شمیم ، ڈاکٹر ناہد فاطمہ ، ڈاکٹر رضیہ شاہین ڈاکٹر راکھی سنگھ، ڈاکٹر الپنا سنہا،ڈاکٹرہیرا افروز،ڈاکٹر سائمہ زبیں، ڈاکٹر شبیر کے علاوہ امارت شرعیہ کے متعدد علماء نے شرکت کی مولانا رضوان احمد ندوی معاون ناظم ، مولانا محمد ابوالکلام شمسی صاحب معاون ناظم ، مولانا محمد صابر حسین صاحب کے علاوہ کئی ذمہ دار اصحاب موجود رہے ۔ اوراس دعائیہ نشست میں شرکت کی ۔ ٹرسٹ کے جنرل سکریٹری جناب مولانا محمد انظار عالم قاسمی صاحب نے دعا کرائی ۔ وہیں اسپتال کی منیجرمحتر مہ خور شید پروین نے اس کیمپ کو کامیاب بنا نے میں تمام ڈاکٹرس و کارکنان کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا ۔اس کیمپ کو کامیاب بنا نے میںآفس و کیمپ انچارج جناب اعجاز احمد ، جناب اصغر علی ، جناب ہمایوں اشرف، جناب فرید اختر، جناب عادل طارق حسین ، جناب ایس ایم خبیب ، جناب ابو ظفر ،جناب نیاز احمد ، جناب منور ارشاد ، جناب عارف صدیقی ، محتر مہ افسانہ خاتون ، محتر مہ وندنا سنگھ، محترمہ ریشمہ پروین ،شیکھا کماری، جناب اختر عالم ، جناب توفیق احمد ، جناب دانش ،ثناء آفرین ، حما ناز ،فضاء رانی و جوہی پروین کے اسماء خصوصیت سے قابل ذکر ہیں۔