منگل، 13 اکتوبر، 2026
اردوहिन्दीEnglish
آواز ای بہار

آواز ای بہار

ای پیپر
اہم خبریںقومیسیاستکھیلبہارقومیسیاستکھیلمضامینعالمی خبریںمزید
  • اہم خبریں
  • قومی
  • سیاست
  • کھیل
  • بہار
  • قومی
  • سیاست
  • کھیل
  • مضامین
  • عالمی خبریں
  • اہم
  • قومی
  • سیاست
  • کھیل
  • بہار
  • قومی
  • سیاست
  • کھیل
  • مضامین
آواز ای بہار
  • ہوم
  • قومی
  • سیاست
  • کھیل
  • بہار
  • قومی
  • سیاست
  • کھیل
  • مضامین
  • عالمی خبریں
  • ای پیپر
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ کریں
  • پرائیویسی پالیسی
  • شرائط و ضوابط
اردوहिन्दीEnglish

آواز ای بہار

بہار کی آواز — اردو، ہندی اور انگریزی میں تازہ ترین خبریں

زمرے

  • مقامی
  • قومی
  • سیاست
  • کاروبار
  • ٹیکنالوجی
  • کھیل
  • صحت
  • تعلیم

فوری لنکس

  • ہوم
  • ای پیپر
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ کریں
  • پرائیویسی پالیسی
  • شرائط و ضوابط

نیوز روم

  • ادارتی پالیسی
  • تصحیح و شکایات
  • اشتہارات
  • نیوز روم رابطہ

زبانیں

  • اردو (Urdu)
  • हिन्दी (Hindi)
  • English

ہمیں فالو کریں

سبسکرائب

Email: awazebihar@gmail.com|Phone: +91-9473486854

© 2026 Awaz E Bihar Publications. جملہ حقوق محفوظ ہیں

Designed and Developed byZeloiteZeloite
بہار میں ہی آرتھوپیڈک مریضوں کو اعلیٰ معیار کا علاج ہوگا
  1. ہوم
  2. بہار
بہار

بہار میں ہی آرتھوپیڈک مریضوں کو اعلیٰ معیار کا علاج ہوگا

Awaz E Bihar•25 جولائی، 2026 کو 07:32 PM•26 ویوز•2 منٹ پڑھیں

پٹنہ، 25 جولائی:(اے بی این ) وزیر اعلیٰ سمراٹ چودھری نے آج راجونشی نگر میں لوک نائک جے پرکاش نارائن(ایل این جے پی) ہسپتال کیمپس میں 400 بیڈ پر مشتمل آرتھوپیڈک سپر اسپیشلٹی ہسپتال کی نئی عمارت کا افتتاح کیا۔ افتتاح کے بعد وزیراعلیٰ نے اسپٍتال کے مختلف شعبوں، جدید طبی آلات اور دستیاب صحت کی سہولیات کا تفصیلی معائنہ کیا۔ انہوں نے داخل مریضوں سے بھی بات کی تاکہ وہ حاصل کی جانے والی طبی خدمات اور علاج کے بارے میں جان سکیں۔ اس سپر اسپیشلٹی اسپتال میں تمام جدید سہولیات موجود ہیں جن میں عالمی معیار کا ماڈیولر آپریٹنگ تھیٹر، جدید ترین آئی سی یو، اسپورٹس انجری سنٹر، جدید ریڈیولاجی ڈیپارٹمنٹ، جدید فزیو تھراپی یونٹ، ٹراما اور ایمرجنسی سروسز،او پی ڈی، پلاسٹر روم، مائنر او ٹی ، ایم آر آئی ، تھراپی یونٹ روم ،پیشہ وارانہ علاج یونٹ جیسی تمام جدیدسہولتیں مہیا کرائی گئی ہیں۔
وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ریاستی حکومت کا مقصد بہار کے لوگوں کو ان کی اپنی ریاست میں عالمی معیار اور معیاری طبی خدمات فراہم کرنا ہے۔ اس جدید اسپتال کے شروع ہونے سے اب مریضوں کو سنگین آرتھوپیڈک بیماریوں کے علاج کے لیے دوسری ریاستوں پر انحصار نہیں کرنا پڑے گا۔ انہوں نے کہا کہ ایل این جے پی اسپتال میں اس سپر اسپیشلٹی ہسپتال کا افتتاح اس عزم کا ایک اہم کڑی ہے۔ جہاں علاج اور صحت یاب ہوجانے تک کی جامع خدمات ایک ہی چھت کے نیچے مہیا ہو نے سے مریضوں کو بہتر ، فوری اور جامع طبی سہولیات فراہم ہوں گی۔
پروگرام میںنائب وزیر اعلیٰ وجے کمار چودھری، وزیر صحت جناب نشانت، رکن پارلیمنٹ جناب روی شنکر پرساد،رکن اسمبلی جناب سنجیو چورسیا، رکن قانون ساز کونسل جناب نول کشور یادو، وزیراعلیٰ کے پرنسپل سکریٹری مسٹر دیپک کمار، چیف سکریٹری مسٹر پرتیئے امرت، ڈیولپمنٹ کمشنر مسٹر مہیر کمار سنگھ، وزیر اعلیٰ کے سکریٹری مسٹر لوکیش کمار سنگھ اور دیگر متعلقہ افسران سمیت محکمہ صحت کے سینئر افسران اور دیگر افسران بھی موجود تھے۔ پروگرام میں لوک نائک جئے پرکاش نارائن اسپتال سے منسلک ڈاکٹر موجود تھے۔
شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

گردنی باغ کے علاوہ کہیں بھی دھرنا دیا تو ہوگی قانونی کارروائی
بہار

گردنی باغ کے علاوہ کہیں بھی دھرنا دیا تو ہوگی قانونی کارروائی

Awaz E Bihar•12 اکتوبر، 2026•10 ویوز
 سمراٹ چودھری نے سیلاب سے متاثرہ خاندانوں کے بینک کھاتوں میں امدادی رقم منتقل کی
بہار

سمراٹ چودھری نے سیلاب سے متاثرہ خاندانوں کے بینک کھاتوں میں امدادی رقم منتقل کی

Awaz E Bihar•12 اکتوبر، 2026•21 ویوز
پی ایم سی ایچ میں اب ایک ساتھ 2500 بستروں پر مریضوں کا جدید طبی سہولتوں کے ساتھ علاج ہوگا: سمراٹ چودھری
بہار

پی ایم سی ایچ میں اب ایک ساتھ 2500 بستروں پر مریضوں کا جدید طبی سہولتوں کے ساتھ علاج ہوگا: سمراٹ چودھری

Awaz E Bihar•12 اکتوبر، 2026•9 ویوز