منگل، 13 اکتوبر، 2026
اردوहिन्दीEnglish
آواز ای بہار

آواز ای بہار

ای پیپر
اہم خبریںقومیسیاستکھیلبہارقومیسیاستکھیلمضامینعالمی خبریںمزید
  • اہم خبریں
  • قومی
  • سیاست
  • کھیل
  • بہار
  • قومی
  • سیاست
  • کھیل
  • مضامین
  • عالمی خبریں
  • اہم
  • قومی
  • سیاست
  • کھیل
  • بہار
  • قومی
  • سیاست
  • کھیل
  • مضامین
آواز ای بہار
  • ہوم
  • قومی
  • سیاست
  • کھیل
  • بہار
  • قومی
  • سیاست
  • کھیل
  • مضامین
  • عالمی خبریں
  • ای پیپر
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ کریں
  • پرائیویسی پالیسی
  • شرائط و ضوابط
اردوहिन्दीEnglish

آواز ای بہار

بہار کی آواز — اردو، ہندی اور انگریزی میں تازہ ترین خبریں

زمرے

  • مقامی
  • قومی
  • سیاست
  • کاروبار
  • ٹیکنالوجی
  • کھیل
  • صحت
  • تعلیم

فوری لنکس

  • ہوم
  • ای پیپر
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ کریں
  • پرائیویسی پالیسی
  • شرائط و ضوابط

نیوز روم

  • ادارتی پالیسی
  • تصحیح و شکایات
  • اشتہارات
  • نیوز روم رابطہ

زبانیں

  • اردو (Urdu)
  • हिन्दी (Hindi)
  • English

ہمیں فالو کریں

سبسکرائب

Email: awazebihar@gmail.com|Phone: +91-9473486854

© 2026 Awaz E Bihar Publications. جملہ حقوق محفوظ ہیں

Designed and Developed byZeloiteZeloite
جھاجھامیں سردار پٹیل کے مجسمے کی نقاب کشائی، وزیر اعلیٰ سمراٹ چودھری نے کہا  ان کے خیالات ملک کی تعمیر کے لیے مشعل راہ
  1. ہوم
  2. بہار
بہار

جھاجھامیں سردار پٹیل کے مجسمے کی نقاب کشائی، وزیر اعلیٰ سمراٹ چودھری نے کہا ان کے خیالات ملک کی تعمیر کے لیے مشعل راہ

Awaz E Bihar•16 اگست، 2026 کو 03:38 PM•41 ویوز•3 منٹ پڑھیں

وزیر اعلی سمراٹ چودھری نے اتوار کے روز جموئی ضلع کے جھاجھابلاک میں نیو بودوا بس اسٹینڈ کے قریب سردار ولبھ بھائی پٹیل کے ا?دم قد مجسمے کی نقاب کشائی کی۔ سردار پٹیل کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ان کا مضبوط ارادہ، حب الوطنی، اور ملک کے اتحاد اور سالمیت کے لیے لگن ہمیشہ ہم وطنوں کے لیے تحریک کا باعث رہے گی۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ انہیں جھاجھاکی سرزمین سے خصوصی لگاو?ہے اور انہیں یہاں کے لوگوں سے لگاتار پیار اور محبت ملتی رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک کے اتحاد میں سردار ولبھ بھائی پٹیل کا تعاون بے مثال ہے۔ انہوں نے ایک متحدہ ہندوستان کا خواب دیکھا تھا، اور ان کے خیالات اور نظریات ا?ج بھی قوم کی تعمیر کی رہنمائی کرتے ہیں۔
سمراٹ چودھری نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے ترقی یافتہ ہندوستان کا خواب دیکھا، اور سابق وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے خوشحال بہار کا خواب دیکھا۔ ان اہداف کو پورا کرنا بہار حکومت کی ترجیح ہے۔ ریاست میں صنعتی ترقی کو تیز کرنے کے لیے مختلف شعبوں میں صنعتیں قائم کرنے کا کام شروع کیا گیا ہے۔وزیر اعلیٰ نے کہا کہ نقل و حمل کے نظام کو مضبوط بنانے کے لیے ریاست میں 100 سے زیادہ نئے بس اسٹینڈ بنائے جائیں گے۔ صحت کی خدمات کو بھی مسلسل بہتر بنایا جا رہا ہے۔ حکومت کا مقصد بہار کے لوگوں کو صحت مند، تعلیم یافتہ اور خوشحال بنانا ہے۔ ضلع اسپتالوں کو مضبوط بنایا جا رہا ہے اور اس وقت 36 قسم کی سرجری کی جاتی ہیں۔انہوں نے عہدیداروں کو واضح طور پر ہدایت دی کہ اگر کوئی ڈاکٹر بغیر کسی وجہ کے مریض کو ریفر کرتا ہے تو اس کا احتساب کیا جائے اور قواعد کے مطابق کارروائی کی جائے۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ سردار ولبھ بھائی پٹیل کے نظریہ اور قوم کی تعمیر کے ان کے نظریات کو فروغ دینا ہر ایک کا فرض ہے۔
وزیر صحت نشانت اور وزیر ٹرانسپورٹ دامودر نے بھی پروگرام سے خطاب کیا۔ اس موقع پر پبلک ہیلتھ انجینئرنگ کے وزیر اور جموئی ضلع کے وزیر انچارج سنجے کمار سنگھ، وزیر صنعت و کھیل وزیر شریاسی سنگھ، ایم ایل اے رامانند منڈل اور دیگر عوامی نمائندے موجود تھے۔ پروگرام میں وزیر اعلیٰ کے سکریٹری سنجے کمار سنگھ، مونگیر ڈویڑن کے کمشنر پریم سنگھ مینا، مونگیر رینج کے ڈپٹی انسپکٹر جنرل ا?ف پولیس راکیش کمار، ضلع مجسٹریٹ نوین، پولیس سپرنٹنڈنٹ وشواجیت دیال کے علاوہ دیگر سینئر افسران اور عام لوگوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔

شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

گردنی باغ کے علاوہ کہیں بھی دھرنا دیا تو ہوگی قانونی کارروائی
بہار

گردنی باغ کے علاوہ کہیں بھی دھرنا دیا تو ہوگی قانونی کارروائی

Awaz E Bihar•12 اکتوبر، 2026•9 ویوز
 سمراٹ چودھری نے سیلاب سے متاثرہ خاندانوں کے بینک کھاتوں میں امدادی رقم منتقل کی
بہار

سمراٹ چودھری نے سیلاب سے متاثرہ خاندانوں کے بینک کھاتوں میں امدادی رقم منتقل کی

Awaz E Bihar•12 اکتوبر، 2026•21 ویوز
پی ایم سی ایچ میں اب ایک ساتھ 2500 بستروں پر مریضوں کا جدید طبی سہولتوں کے ساتھ علاج ہوگا: سمراٹ چودھری
بہار

پی ایم سی ایچ میں اب ایک ساتھ 2500 بستروں پر مریضوں کا جدید طبی سہولتوں کے ساتھ علاج ہوگا: سمراٹ چودھری

Awaz E Bihar•12 اکتوبر، 2026•9 ویوز