منگل، 13 اکتوبر، 2026
اردوहिन्दीEnglish
آواز ای بہار

آواز ای بہار

ای پیپر
اہم خبریںقومیسیاستکھیلبہارقومیسیاستکھیلمضامینعالمی خبریںمزید
  • اہم خبریں
  • قومی
  • سیاست
  • کھیل
  • بہار
  • قومی
  • سیاست
  • کھیل
  • مضامین
  • عالمی خبریں
  • اہم
  • قومی
  • سیاست
  • کھیل
  • بہار
  • قومی
  • سیاست
  • کھیل
  • مضامین
آواز ای بہار
  • ہوم
  • قومی
  • سیاست
  • کھیل
  • بہار
  • قومی
  • سیاست
  • کھیل
  • مضامین
  • عالمی خبریں
  • ای پیپر
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ کریں
  • پرائیویسی پالیسی
  • شرائط و ضوابط
اردوहिन्दीEnglish

آواز ای بہار

بہار کی آواز — اردو، ہندی اور انگریزی میں تازہ ترین خبریں

زمرے

  • مقامی
  • قومی
  • سیاست
  • کاروبار
  • ٹیکنالوجی
  • کھیل
  • صحت
  • تعلیم

فوری لنکس

  • ہوم
  • ای پیپر
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ کریں
  • پرائیویسی پالیسی
  • شرائط و ضوابط

نیوز روم

  • ادارتی پالیسی
  • تصحیح و شکایات
  • اشتہارات
  • نیوز روم رابطہ

زبانیں

  • اردو (Urdu)
  • हिन्दी (Hindi)
  • English

ہمیں فالو کریں

سبسکرائب

Email: awazebihar@gmail.com|Phone: +91-9473486854

© 2026 Awaz E Bihar Publications. جملہ حقوق محفوظ ہیں

Designed and Developed byZeloiteZeloite
 پرسکون معاشرے کی تعمیر کے لئے پیغمبر محمد ؐ کی تعلیمات کو عام کرنا ضروری: مولانا رضوان احمد
  1. ہوم
  2. بہار
بہار

پرسکون معاشرے کی تعمیر کے لئے پیغمبر محمد ؐ کی تعلیمات کو عام کرنا ضروری: مولانا رضوان احمد

Awaz E Bihar•5 ستمبر، 2026 کو 01:45 PM•12 ویوز•3 منٹ پڑھیں

پٹنہ :’ملک اور معاشرے میں پیدا ہوئیں تمام تر برائیوں کو دور کرنے اور ظلم و زیادتی کے ماحول کو ختم کرنے کے لئے پیغمبر محمد ؐ کی تعلیمات کو عام کرناضروری ہے۔‘ جماعت اسلامی ہند، بہار کے امیر حلقہ مولانا رضوان احمد اصلاحی نے جلسہ سیرت النبی ؐ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حضرت محمد ﷺ کسی ایک ایک خطے یا کمیونیٹی کے لئے نہیں، بلکہ سارے انسانوں کے لئے بھیجے گئے تھے اس لئے آپ ؐ کی زندگی پوری دنیا کے لئے رول ماڈل ہے۔
جماعت اسلامی، پٹنہ سنٹرل کی جانب سے جمعہ کو منعقد اس جلسے میں مرد و خواتین سمیت کثیر تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔
مولانا رضوان احمد نے کہا کہ عام طور سے ربیع الاول کے مہینے میں مختلف پروگراموں کا انعقاد کرکے پیغمبر محمد ؐ کے تئیں عقیدت و محبت کا اظہار کیا جاتا ہے لیکن افسوس کا مقام ہے کہ باقی گیارہ مہینوں میں آپ ؐ کی تعلیمات کو یکسر فراموش کر دیا جاتا ہے۔ دور حاضر میں جس طرح کا بگاڑ پیدا ہو گیا ہے، اس کے ازالے کے لئے پوری دنیا کو ایک اسوہئ نمونہ کی ضرورت ہے اور سیرت النبی ؐ کی صورت میں وہ ہمارے پاس موجود ہے۔ ضروت ہے اس کا مطالعہ کرنے اور اس پر عمل کرنے اور اسے عام کرنے کی ہے۔
امیر حلقہ نے کہا کہ ہماری زندگی کا ایسا کوئی شعبہ نہیں ہے جس میں سیرت النبیؐ سے رہنمائی نہ ملتی ہو،خواہ وہ سیاست ہو یا تجارت، نجی زندگی ہو یا اجتماعی زندگی،ملکی امور ہو یا بین الاقوامی امور، اخلاقی معاملہ ہو یا شرعی معاملہ۔ ہر شعبہ حیات میں صرف مسلمانوں کے لئے نہیں، بلکہ سارے انسانوں کے لئے وافر رہنمائی موجود ہے۔
انہوں نے کہا کہ حضرت محمدؐ نے فرمایا کہ ’جو ظالم کے ساتھ چند قدم بھی چلتا ہے وہ ہم سے نہیں ہے‘، ’جو تجارت میں دھوکہ دے وہ ہم سے نہیں‘،’جس شخص کا پڑوسی اس کے شر سے محفوظ نہیں وہ مومن نہیں‘، ’ظالم کا ہاتھ پکڑ کر ظلم کے خاتمہ میں ظالم کی مدد کرو‘، ’حکمرانوں کو گالی نہ دو، ان کی اصلاح کرو۔ اگر وہ سدھر جائیں گے تو تمہارے معاملات سدھر جائیں گے‘۔
مولانا رضوان احمد نے کہا کہ پیغمبر محمد ؐنے سب سے زیادہ خواتین کے ساتھ احسان فرمایا۔ مردوں کے مقابلے میں ان کو بلند مقام عطا فرمایا۔ بد قسمتی کی بات ہے کہ آج خواتین کے سلسلے میں اسلام کی بدنام کیا جاتا ہے۔ آپ ؐ نے سود کو ختم کردیا۔ آپ ؐ کے وقت میں مردم شماری ہوئی، فور لین کاتصور آپ ؐ کے دور میں پیدا ہوا، تعلیمی بیداری چلاکر رہائشی اسکول قائم کرکے عملی نمونہ پیش کیا۔
امیر حلقہ نے کہا کہ مسلمانوں کی ذمہ دار ی ہے کہ وہ نہ صرف نبی ؐ کی سیرت کا مطالعہ کریں، ان کے اسوہ کو اپنی زندگی میں اختیار کریں بلکہ برادران وطن کو بھی آپ ؐ کی زندگی کے مختلف گوشوں سے واقف کرائیں تاکہ جو غلط فہمیاں پیدا کر دی گئی ہیں، وہ دور ہوں گی۔
جلسہ کی نظامت مولانا غلام سرورندوی نے کی۔

شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

گردنی باغ کے علاوہ کہیں بھی دھرنا دیا تو ہوگی قانونی کارروائی
بہار

گردنی باغ کے علاوہ کہیں بھی دھرنا دیا تو ہوگی قانونی کارروائی

Awaz E Bihar•12 اکتوبر، 2026•10 ویوز
 سمراٹ چودھری نے سیلاب سے متاثرہ خاندانوں کے بینک کھاتوں میں امدادی رقم منتقل کی
بہار

سمراٹ چودھری نے سیلاب سے متاثرہ خاندانوں کے بینک کھاتوں میں امدادی رقم منتقل کی

Awaz E Bihar•12 اکتوبر، 2026•21 ویوز
پی ایم سی ایچ میں اب ایک ساتھ 2500 بستروں پر مریضوں کا جدید طبی سہولتوں کے ساتھ علاج ہوگا: سمراٹ چودھری
بہار

پی ایم سی ایچ میں اب ایک ساتھ 2500 بستروں پر مریضوں کا جدید طبی سہولتوں کے ساتھ علاج ہوگا: سمراٹ چودھری

Awaz E Bihar•12 اکتوبر، 2026•9 ویوز