منگل، 13 اکتوبر، 2026
اردوहिन्दीEnglish
آواز ای بہار

آواز ای بہار

ای پیپر
اہم خبریںقومیسیاستکھیلبہارقومیسیاستکھیلمضامینعالمی خبریںمزید
  • اہم خبریں
  • قومی
  • سیاست
  • کھیل
  • بہار
  • قومی
  • سیاست
  • کھیل
  • مضامین
  • عالمی خبریں
  • اہم
  • قومی
  • سیاست
  • کھیل
  • بہار
  • قومی
  • سیاست
  • کھیل
  • مضامین
آواز ای بہار
  • ہوم
  • قومی
  • سیاست
  • کھیل
  • بہار
  • قومی
  • سیاست
  • کھیل
  • مضامین
  • عالمی خبریں
  • ای پیپر
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ کریں
  • پرائیویسی پالیسی
  • شرائط و ضوابط
اردوहिन्दीEnglish

آواز ای بہار

بہار کی آواز — اردو، ہندی اور انگریزی میں تازہ ترین خبریں

زمرے

  • مقامی
  • قومی
  • سیاست
  • کاروبار
  • ٹیکنالوجی
  • کھیل
  • صحت
  • تعلیم

فوری لنکس

  • ہوم
  • ای پیپر
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ کریں
  • پرائیویسی پالیسی
  • شرائط و ضوابط

نیوز روم

  • ادارتی پالیسی
  • تصحیح و شکایات
  • اشتہارات
  • نیوز روم رابطہ

زبانیں

  • اردو (Urdu)
  • हिन्दी (Hindi)
  • English

ہمیں فالو کریں

سبسکرائب

Email: awazebihar@gmail.com|Phone: +91-9473486854

© 2026 Awaz E Bihar Publications. جملہ حقوق محفوظ ہیں

Designed and Developed byZeloiteZeloite
پٹنہ میں3 گنگا گھاٹوں کے ترقیاتی پروجیکٹوں کا افتتاح
  1. ہوم
  2. بہار
بہار

پٹنہ میں3 گنگا گھاٹوں کے ترقیاتی پروجیکٹوں کا افتتاح

Awaz E Bihar•22 جولائی، 2026 کو 07:48 PM•46 ویوز•3 منٹ پڑھیں

پٹنہ (ف ن س): وزیر اعلیٰ سمراٹ چودھری نے آج پٹنہ کے بھدر گھاٹ، مہاویر گھاٹ، اور نوجر گھاٹ کی خوبصورتی اور ترقیاتی پروجیکٹ کے نام کی تختی کی نقاب کشائی کرکے افتتاح کیا۔ بہارشہری بنیادی انفراسٹرکچر ڈیولپمنٹ کارپوریشن (بڈکو) کے ذریعہ 46.26 کروڑ روپے کی لاگت سے ڈیولپ،ان تینوں گنگا گھاٹوں کو جدید سہولیات سے آراستہ کیا گیا ہے، جس سے راجدھانی کے لوگوں کو اور عقیدت مندوں کو محفوظ، صاف اور بہتر عوامی سہولیات فراہم ہوں گی۔افتتاح کے بعد وزیر اعلیٰ نے تین گنگا گھاٹوں پر کئے گئے ترقیاتی کاموں کا معائنہ کیا۔ اس دوران افسران نے وزیر اعلیٰ کو سائٹ پلان کے ذریعہ تفصیلی جانکاری دی گئی۔ اس موقع پر وزیر اعلیٰ نے گنگا کے پانی کو چھو کر گنگا کوسلام کیا اور ریاست کے لوگوں کی خوشحالی، امن اور بھلائی کے لیے دعا کی۔مقامی عوامی نمائندوں، لیڈران اور محکمہ شہری ترقیات اوررہائش کے افسران نے وزیر اعلیٰ کا گلدستے اور شال پیش کر کے خیر مقدم کیا۔ مقامی شہریوں نے ان پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں۔یہ قابل ذکر ہے کہ شہری علاقوں میں بنیادی شہری سہولیات کو مضبوط بنانے، منصوبہ بند شہری ترقی، جدید انفراسٹرکچر کو وسعت عوامی استعمال کی خدمات کے معیار کی سمت میںبہار انفراسٹرکچر ڈیولپمنٹکارپوریشن لمیٹڈ (بڈکو) کے ذریعہ 46.26 کروڑ روپے کی لاگت سے پٹنہ کے 3 گنگا گھاٹ (بھدر گھاٹ، مہاویر گھاٹ) ریرور فرنٹ کی خوبصورتی کے منصوبے کو فروغ دیا گیا ہے۔ اس پروجیکٹ کے تحت بھدر گھاٹ، مہاویر گھاٹ، اور نوجر گھاٹ کو پختہ اور جدید سہولیات سے آراستہ کیا گیا ہے۔ پہلے یہ گھاٹ کچے تھے اب ان کی تعمیر سے لوگوں کے نہانے اورپوجا میں سہولت ہو گی۔ خوبصورت بنائے گئے گھاٹوں پر جدید واک -وے پختہ گھاٹ، مناسب روشنی(ہائی ماسٹ لائٹس)، حفاظتی رکاوٹیں، اور صفائی کے مکمل انتظامات شامل ہیں۔ ان نئے پختہ گھاٹوں کی تعمیر سے مقامی باشندوں اور عقیدت مندوں کو خاص طور پر چھٹھ کے تہوار کے دوران بہت سہولت ملے گی۔
اس موقع پررکن اسمبلی جناب رتنیش کشواہا، پٹنہ میونسپل کارپوریشن کی میئر مسزسیتا ساہو۔ پٹنہ میونسپل کارپوریشن کی ڈپٹی میئرمسز ریشمی کماری، وزیر اعلیٰ کے پرنسپل سکریٹری مسٹر دیپک کمار، چیف سکریٹری مسٹر پرتیئے امرت، شہری ترقیات و رہائش محکمہ کے پرنسپل سکریٹری مسٹر ونے کمار، وزیر اعلیٰ کے سکریٹری مسٹر سنجے کمار سنگھ، شہری ترقیات اور رہائش محکمہ کے سکریٹری مسٹر انیمیش کمار پراشر، پٹنہ میونسپل کارپوریشن کے کمشنر مسٹر یشپال مینا، بڈکو کے چیف مینیجر مسٹر سریندر کمار مہتا سمیت دیگر سینئر افسران اور مقامی لوگ موجود تھے۔

شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

گردنی باغ کے علاوہ کہیں بھی دھرنا دیا تو ہوگی قانونی کارروائی
بہار

گردنی باغ کے علاوہ کہیں بھی دھرنا دیا تو ہوگی قانونی کارروائی

Awaz E Bihar•12 اکتوبر، 2026•9 ویوز
 سمراٹ چودھری نے سیلاب سے متاثرہ خاندانوں کے بینک کھاتوں میں امدادی رقم منتقل کی
بہار

سمراٹ چودھری نے سیلاب سے متاثرہ خاندانوں کے بینک کھاتوں میں امدادی رقم منتقل کی

Awaz E Bihar•12 اکتوبر، 2026•21 ویوز
پی ایم سی ایچ میں اب ایک ساتھ 2500 بستروں پر مریضوں کا جدید طبی سہولتوں کے ساتھ علاج ہوگا: سمراٹ چودھری
بہار

پی ایم سی ایچ میں اب ایک ساتھ 2500 بستروں پر مریضوں کا جدید طبی سہولتوں کے ساتھ علاج ہوگا: سمراٹ چودھری

Awaz E Bihar•12 اکتوبر، 2026•9 ویوز