طلبا وطالبات متعلقہ مدارس کے ذریعہ موصول کرائے گئے داخلہ کارڈ کی اصل کاپی ہی امتحانات مراکز پر لے کرجائیں :دلشاد مستقیم پٹنہ۔16دسمبر 2025 دلشاد مستقیم ،ناظم امتحانات ،بہار اسٹیٹ مدرسہ ایجوکیشن بورڈ، پٹنہ نے بحکم جناب سلیم پرویز ،چیئر مین مدرسہ بورڈ تمام نامزد مدارس کے پرنسپل / صدر مدرس/ گارجین اور طلباء و طالبات کو اطلاع دی ہے کہ سال2026کے وسطانیہ، فوقانیہ و مولوی امتحانات کا ڈمی داخلہ کارڈ بہاراسٹیٹ مدرسہ ایجوکیشن بورڈ پٹنہ کے ویب سائٹ۔www.bsmeb.org پر مورخہ۔19 دسمبر2025 کو آن لائن جاری کر دیا جائے گا۔ طلبا وطالبات داخلہ کارڈبہار اسٹیٹ مدرسہ ایجوکیشن بورڈ کے ویب سائٹ سے ڈائون لوڈ کر یں۔ دلشاد مستقیم ، ناظم امتحانات نے طلبا وطالبات کو بتایا ہے کہ آن لائن ڈائون لوڈ کئے گئے ڈمی داخلہ کارڈ(Dummy Admit Card) مرکز امتحانات پر قابل قبول نہیں ہوںگے اس لئے صرف متعلقہ مدارس کے ذریعہ موصول کرائے گئے داخلہ کارڈ کی اصل کاپی ہی امتحان مراکز پر لے کر جائیں گے۔ اگر کسی طرح کا کوئی نقص داخلہ کارڈ میں ہے تو اس کی عکسی کاپی متعلقہ ثبوت کے ساتھ مورخہ۔25 دسمبر2025 سے قبل دفتر مدرسہ بورڈ میں براہ راست جمع کردیں۔ اصلاح کی گنجائش ہونے پر نتائج سے قبل اصلاح کر دی جائے گی۔