منگل، 13 اکتوبر، 2026
اردوहिन्दीEnglish
آواز ای بہار

آواز ای بہار

ای پیپر
اہم خبریںقومیسیاستکھیلبہارقومیسیاستکھیلمضامینعالمی خبریںمزید
  • اہم خبریں
  • قومی
  • سیاست
  • کھیل
  • بہار
  • قومی
  • سیاست
  • کھیل
  • مضامین
  • عالمی خبریں
  • اہم
  • قومی
  • سیاست
  • کھیل
  • بہار
  • قومی
  • سیاست
  • کھیل
  • مضامین
آواز ای بہار
  • ہوم
  • قومی
  • سیاست
  • کھیل
  • بہار
  • قومی
  • سیاست
  • کھیل
  • مضامین
  • عالمی خبریں
  • ای پیپر
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ کریں
  • پرائیویسی پالیسی
  • شرائط و ضوابط
اردوहिन्दीEnglish

آواز ای بہار

بہار کی آواز — اردو، ہندی اور انگریزی میں تازہ ترین خبریں

زمرے

  • مقامی
  • قومی
  • سیاست
  • کاروبار
  • ٹیکنالوجی
  • کھیل
  • صحت
  • تعلیم

فوری لنکس

  • ہوم
  • ای پیپر
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ کریں
  • پرائیویسی پالیسی
  • شرائط و ضوابط

نیوز روم

  • ادارتی پالیسی
  • تصحیح و شکایات
  • اشتہارات
  • نیوز روم رابطہ

زبانیں

  • اردو (Urdu)
  • हिन्दी (Hindi)
  • English

ہمیں فالو کریں

سبسکرائب

Email: awazebihar@gmail.com|Phone: +91-9473486854

© 2026 Awaz E Bihar Publications. جملہ حقوق محفوظ ہیں

Designed and Developed byZeloiteZeloite
ایران کادشمن کے اڈّوں پر بڑے پیمانے پر میزائل اور ڈرون حملے
  1. ہوم
  2. عالمی خبریں
عالمی خبریں

ایران کادشمن کے اڈّوں پر بڑے پیمانے پر میزائل اور ڈرون حملے

Awaz E Bihar•13 جولائی، 2026 کو 04:01 PM•4 ویوز•5 منٹ پڑھیں

ایران مسلّح افواج اور اسلامی انقلابی گارڈ کور 'آئی آر جی سی ' نے وسیع پیمانے کا میزائل اور ڈرون آپریشن شروع کر دیا ہے۔
ایران سرکاری ذرائع ابلاغ کے مطابق ایرانی فوج اور اسلامی انقلابی گارڈ کور 'آئی آر جی سی نے وسیع پیمانے کا میزائل اور ڈرون آپریشن شروع کر دیا ہے ۔ ذرائع ابلاغ نے آپریشن کو خطّے بھر میں "دشمن کے اڈوں" کو نشانہ بنانے کی کارروائی قرار دیا اور اس کارروائی کے دوران اردن کے پرنس حسن ایئر بیس پرپیٹرول ٹینکوں اور اسلحہ گوداموں میں آگ لگنے کی اطلاع دی ہے۔
ایران پاسدارانِ انقلاب نے کہا ہے کہ اردن میں واقع اس اڈے پر حملہ، ایران کے ساحلی اڈوں پر امریکی حملوں کے جواب میں شروع کی گئی کارروائی کا پہلا مرحلہ ہے۔ پاسدارانِ انقلاب نے جوابی آپریشن کے ابھی جاری ہونے کے بارے میں خبردار کیا اور بحرین میں واقع شیخ عیسیٰ ایئر بیس کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ حملے میں اڈّے پر ہیلی کاپٹروں کی مرمت کی تنصیبات، ایک پی-8 طیارے والے ہینگر اور امریکی ڈرون کے کمانڈ اینڈ کنٹرول مرکز کو ہدف بنایا گیا ہے۔ ایرانی سرکاری ذرائع ابلاغ کے مطابق پاسدارانِ انقلاب نے کویت میں واقع دو فضائی اڈوں کو بھی نشانہ بنایا ہے۔ یہ دعوے ایران اور امریکہ کے درمیان خطے بھر میں بڑھتے ہوئے جوابی حملوں کے سلسلے کے دوران سامنے آئے ہیں۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ آپریشن گزشتہ 48 گھنٹوں کے دوران "دشمن کی نقل و حرکت" کی نگرانی کے بعد شناخت کیے گئے اہداف کے خلاف کیا گیا ہے۔ ایران پاسدارانِ انقلاب 'آئی آر جی سی نے ایک الگ بیان میں کہا ہے کہ آبنائے ہرمز میں اس کی بحری کارروائی کا مقصد دو ایسے جہاز تھے جن پر الزام تھا کہ انہوں نے اپنے ٹریکنگ سسٹم بند کر دیئے، بحری جہاز رانی کے قواعد کی خلاف ورزی کی اور بحری سلامتی کے لیے خطرہ پیدا کیا تھا۔ یہ بیان ایران کی اس وارننگ سے فوراً بعد سامنے آیا ہے جس میں کہا گیا تھا کہ پیر کے روز ایران پر ہونے والے حملوں کے لیے استعمال ہونے والی کسی بھی جگہ کو جوابی کارروائی کے لیے "جائز ہدف" سمجھا جائے گا۔
ایران وزارتِ خارجہ نے ایک بیان میں ہمسایہ ممالک کو خبردار کیا ہے کہ وہ اپنی سرزمین یا تنصیبات کو امریکہ یا کسی دوسرے فریق کی جانب سے ایران پر حملوں کے لیے استعمال کرنے کی اجازت نہ دیں۔ بیان میں کہا گیا کہ بین الاقوامی قانون کے تحت ہمسایہ ممالک کی ذمہ داری ہے کہ وہ اپنی سرزمین کو ایران کے خلاف فوجی کارروائیوں کے لیے استعمال ہونے سے روکیں اور خبردار کیا گیا ہے کہ کسی بھی حملے کے "منبع اور مقامِ پرواز" کو ایران مسلح افواج نشانہ بنائیں گی۔ یہ پیش رفت اس اعلان کے چند گھنٹوں بعد سامنے آئی ہے کہ امریکی فوج نے ایران کے خلاف حملوں کی ایک نئی لہر شروع کی ہے۔
امریکہ کا کہنا تھا کہ اس کارروائی کا مقصد آبنائے ہرمز میں تہران کی تجارتی جہازوں کو نشانہ بنانے کی صلاحیت کو کمزور کرنا ہے۔ وزارتِ خارجہ نے گزشتہ 22 گھنٹوں کے دوران ہونے والے امریکی حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ اقوام متحدہ کے چارٹر کی سنگین خلاف ورزی ہیں۔ وزارت نے واشنگٹن پر یہ الزام بھی عائد کیا ہے کہ اس نے 25 روز قبل دستخط کردہ مفاہمتی یادداشت کی تقریباً تمام شقوں کی خلاف ورزی کی ہے اور نقل و حمل کے بنیادی ڈھانچے، ماہی گیری کی کشتیوں، مال بردار جہازوں اور موسمیاتی تنصیبات کو نشانہ بنا کر "جنگی جرم" کا ارتکاب کیا ہے۔
مزید برآں، امریکہ پر آبنائے ہرمز سے متعلق ضوابط میں مداخلت کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا گیا کہ اس اقدام سے اس اہم آبی گزرگاہ پر عدم اعتماد پیدا ہوا ہے اور بین الاقوامی تجارتی بحری نقل و حمل متاثر ہوئی ہے۔کپلر بحری ٹریفک کے اعداد و شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ جہازوں کی نگرانی کے اعداد و شمار کے مطابق اتوار کے روز صرف چھ جہاز آبنائے ہرمز سے گزرے ہیں۔ آبنائے ہرمز سے نکلنے والے جہازوں میں 'ہیومینٹی' نامی انتہائی بڑا خام تیل بردار ٹینکر 'وی ایل سی سی' بھی شامل تھا جو ایران کا 20 لاکھ بیرل خام تیل لے جا رہا تھا۔ایک اور ' کیپیٹن آندریاس نامی ٹینکر تقریباً 5 لاکھ بیرل کویتی پیٹرولیم مصنوعات لے کر روانہ ہوا ہے۔ اعداد و شمار کے مطابق خام تیل کی بھرائی کے لیے تین خالی ٹینکر خلیج میں داخل ہوئے۔ تاہم زیادہ تر جہازوں نے آبنائے ہرمز سے گزرتے وقت اپنے ٹرانسپونڈر بند کر دیئے۔ جہازوں کی نگرانی کے اعداد و شمار کے مطابق ہفتے کے اختتام پر آبنائے ہرمز میں کسی بھی مائع قدرتی گیس 'ایل این جی بردار جہاز کی آمد ریکارڈ نہیں کی گئی۔
کپلر کے اعداد و شمار کے مطابق 10 جولائی سے 12 جولائی کے درمیان ابو ظہبی نیشنل آئل کمپنی 'اے ڈی این او سی کے زیرِ انتظام صرف ایک ٹینکر آبنائے ہرمز سے نکلا جو اس وقت ہندوستان کی داہیج بندرگاہ کی جانب روانہ ہے۔ امریکی سینٹرل کمانڈ 'سینٹ کوم' نے جاری کردہ بیان میں امریکہ مسلّح افواج کے بروز اتوار ایران کے خلاف حملوں کی ایک اور لہر میں درجنوں اہداف کو انتہائی حساس ہتھیاروں سے نشانہ بنانے کا اعلان کیا ہے۔
شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

سوڈان میں سونے کی کان پر فضائی حملہ، کم از کم 72 کان کن ہلاک
عالمی خبریں

سوڈان میں سونے کی کان پر فضائی حملہ، کم از کم 72 کان کن ہلاک

Awaz E Bihar•12 اکتوبر، 2026•12 ویوز
آپریشن ’’فجر الیمن‘‘ جاری، حوثیوں کے ٹھکانوں اور اسلحہ گوداموں پر حملے جاری
عالمی خبریں

آپریشن ’’فجر الیمن‘‘ جاری، حوثیوں کے ٹھکانوں اور اسلحہ گوداموں پر حملے جاری

Awaz E Bihar•11 اکتوبر، 2026•6 ویوز
یمن میں لڑائی تیز، انسانی بحران سنگین ہونے کا خدشہ
عالمی خبریں

یمن میں لڑائی تیز، انسانی بحران سنگین ہونے کا خدشہ

Awaz E Bihar•7 اکتوبر، 2026•9 ویوز