منگل، 13 اکتوبر، 2026
اردوहिन्दीEnglish
آواز ای بہار

آواز ای بہار

ای پیپر
اہم خبریںقومیسیاستکھیلبہارقومیسیاستکھیلمضامینعالمی خبریںمزید
  • اہم خبریں
  • قومی
  • سیاست
  • کھیل
  • بہار
  • قومی
  • سیاست
  • کھیل
  • مضامین
  • عالمی خبریں
  • اہم
  • قومی
  • سیاست
  • کھیل
  • بہار
  • قومی
  • سیاست
  • کھیل
  • مضامین
آواز ای بہار
  • ہوم
  • قومی
  • سیاست
  • کھیل
  • بہار
  • قومی
  • سیاست
  • کھیل
  • مضامین
  • عالمی خبریں
  • ای پیپر
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ کریں
  • پرائیویسی پالیسی
  • شرائط و ضوابط
اردوहिन्दीEnglish

آواز ای بہار

بہار کی آواز — اردو، ہندی اور انگریزی میں تازہ ترین خبریں

زمرے

  • مقامی
  • قومی
  • سیاست
  • کاروبار
  • ٹیکنالوجی
  • کھیل
  • صحت
  • تعلیم

فوری لنکس

  • ہوم
  • ای پیپر
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ کریں
  • پرائیویسی پالیسی
  • شرائط و ضوابط

نیوز روم

  • ادارتی پالیسی
  • تصحیح و شکایات
  • اشتہارات
  • نیوز روم رابطہ

زبانیں

  • اردو (Urdu)
  • हिन्दी (Hindi)
  • English

ہمیں فالو کریں

سبسکرائب

Email: awazebihar@gmail.com|Phone: +91-9473486854

© 2026 Awaz E Bihar Publications. جملہ حقوق محفوظ ہیں

Designed and Developed byZeloiteZeloite
اسرائیل نے 2025 میں 8 خواتین 42 فلسطینی صحافیوں کو گرفتار کیا: رپورٹ
  1. ہوم
  2. عالمی خبریں
عالمی خبریں

اسرائیل نے 2025 میں 8 خواتین 42 فلسطینی صحافیوں کو گرفتار کیا: رپورٹ

Awaz E Bihar•2 جنوری، 2026 کو 02:04 PM•2 ویوز•3 منٹ پڑھیں

) جمیعت برائے فلسطینی صحافی کا کہنا ہے کہ اسرائیل نے 2025 میں 42 فلسطینی صحافیوں کو حراست میں لیا، جن میں آٹھ خواتین بھی شامل تھیں، اس طرح فلسطینی صحافیوں کو منظم طور پر نشانہ بنائے جانے کا سلسلہ جاری رہا۔
دستاویزات اور نگرانی عمل کے مطابق، جمیعت کی آزادی کمیٹی نے 2025 کے دوران مرد و خواتین فلسطینی صحافیوں کی 42 گرفتاریوں کے واقعات ریکارڈ کیے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق یہ گرفتاریاں مقبوضہ مغربی کنارے، القدس اور دیگر مقبوضہ علاقوں میں مختلف جگہوں پر، فوجی چیک پوسٹوں اور گزرگاہوں پر، کوریج کے دوران اور گھروں پر چھاپوں کے وقت ہوئیں۔
رپورٹ کے مطابق 2023 اور 2024 کے مقابلے میں گرفتاریوں میں کمی اس بات کی نشاندہی کرتی ہے کہ اسرائیل کی توجہ 'تعداد سے 'معیار کی طرف منتقل ہوئی ہے۔
رپورٹ کے مطابق یہ تبدیلی سب سے بااثر صحافیوں پر توجہ مرکوز کرنے، ایک ہی صحافی کی بار بار گرفتاری، بلا الزام یا مقدمے کے انتظامی حراست کے بڑھتے ہوئے استعمال، اور جسمانی و نفسیاتی تشدد کو روک تھام کے طریقہ کار کے طور پر استعمال کرنے سے ظاہر ہوتی ہے۔
جمیعت نے یہ بھی کہا کہ کمیٹی نے ایسے واقعات کی دستاویزات تیار کیں جن میں صحافی ، فوجی چھاپوں اور آبادکاروں کے حملوں کی کوریج کے دوران حراست میں لیے گئے۔
رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ "اس سے تصدیق ہوتی ہے کہ گرفتاریاں، گواہوں کے میدان کو خالی کرنے اور حقیقت کی ترسیل کو روکنے کا فوری ذریعہ بن چکی ہیں ۔"
رپورٹ میں کہا گیا کہ 2025 میں اسرائیل نے فلسطینی خواتین صحافیوں کو گرفتاریوں، تفتیشوں اور ملک بدر کرنے کے ذریعے خاص طور پر نشانہ بنانا شروع کر دیا، اور بعض خواتین کو دوبارہ گرفتار بھی کیا گیا۔
رپورٹ میں کمیٹی کی نشاندہی کا حوالہ دیتے ہوئے کہا گیا کہ یہ خلاف ورزیاں اُن غیر ملکی خواتین صحافیوں کے دستاویزی بیانات سے بھی جڑی ہیں جنہوں نے اسرائیلی اذیت رسانی کا اعتراف کیا ہے۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ"کمیٹی نے زور دیا ہے کہ یہ سنگین خلاف ورزیاں، غیرملکی خواتین صحافیوں کے دستاویزی بیانات سے ہم آہنگ ہیں جو جیلوں میں حبسِ بے جا کا نشانہ بن چکی ہیں، ان جرائم کو سنگین خلاف ورزیوں کی درجہ بندی میں رکھا جا سکتا ہے جو بین الاقوامی جرائم کے برابر ہوں گی۔"
فلسطینی صحافیوں کی جمیعت نے عالمی برادری، انسانی حقوق کی تنظیموں، اقوام متحدہ اور اظہارِ رائے کی آزادی کے خصوصی رپورٹرز سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اپنی قانونی اور اخلاقی ذمہ داریاں ادا کریں، فوری مداخلت کریں، اور فلسطینی صحافت کے خلاف اسرائیلی رہنماؤں کو ان کے جرائم کی ذمہ داری تک پہنچائیں۔
"آخر میں، آزادیوں کی کمیٹی نے اس بات کی دوبارہ تصدیق کی کہ فلسطینی صحافت اپنے پیشہ ورانہ اور قومی کردار کو تمام دباؤ اور گرفتاریوں کے باوجود جاری رکھے گی، اور صحافیوں کو نشانہ بنا کر سچ کو خاموش یا جرائم کو مٹایا نہیں جا سکتا۔"
شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

سوڈان میں سونے کی کان پر فضائی حملہ، کم از کم 72 کان کن ہلاک
عالمی خبریں

سوڈان میں سونے کی کان پر فضائی حملہ، کم از کم 72 کان کن ہلاک

Awaz E Bihar•12 اکتوبر، 2026•13 ویوز
آپریشن ’’فجر الیمن‘‘ جاری، حوثیوں کے ٹھکانوں اور اسلحہ گوداموں پر حملے جاری
عالمی خبریں

آپریشن ’’فجر الیمن‘‘ جاری، حوثیوں کے ٹھکانوں اور اسلحہ گوداموں پر حملے جاری

Awaz E Bihar•11 اکتوبر، 2026•6 ویوز
یمن میں لڑائی تیز، انسانی بحران سنگین ہونے کا خدشہ
عالمی خبریں

یمن میں لڑائی تیز، انسانی بحران سنگین ہونے کا خدشہ

Awaz E Bihar•7 اکتوبر، 2026•9 ویوز