منگل، 13 اکتوبر، 2026
اردوहिन्दीEnglish
آواز ای بہار

آواز ای بہار

ای پیپر
اہم خبریںقومیسیاستکھیلبہارقومیسیاستکھیلمضامینعالمی خبریںمزید
  • اہم خبریں
  • قومی
  • سیاست
  • کھیل
  • بہار
  • قومی
  • سیاست
  • کھیل
  • مضامین
  • عالمی خبریں
  • اہم
  • قومی
  • سیاست
  • کھیل
  • بہار
  • قومی
  • سیاست
  • کھیل
  • مضامین
آواز ای بہار
  • ہوم
  • قومی
  • سیاست
  • کھیل
  • بہار
  • قومی
  • سیاست
  • کھیل
  • مضامین
  • عالمی خبریں
  • ای پیپر
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ کریں
  • پرائیویسی پالیسی
  • شرائط و ضوابط
اردوहिन्दीEnglish

آواز ای بہار

بہار کی آواز — اردو، ہندی اور انگریزی میں تازہ ترین خبریں

زمرے

  • مقامی
  • قومی
  • سیاست
  • کاروبار
  • ٹیکنالوجی
  • کھیل
  • صحت
  • تعلیم

فوری لنکس

  • ہوم
  • ای پیپر
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ کریں
  • پرائیویسی پالیسی
  • شرائط و ضوابط

نیوز روم

  • ادارتی پالیسی
  • تصحیح و شکایات
  • اشتہارات
  • نیوز روم رابطہ

زبانیں

  • اردو (Urdu)
  • हिन्दी (Hindi)
  • English

ہمیں فالو کریں

سبسکرائب

Email: awazebihar@gmail.com|Phone: +91-9473486854

© 2026 Awaz E Bihar Publications. جملہ حقوق محفوظ ہیں

Designed and Developed byZeloiteZeloite
اسرائیلی فوج کا گلوبل صمود فلوٹیلا پر چھاپہ، متعدد کشتیاں قبضے میں لے لیں
  1. ہوم
  2. عالمی خبریں
عالمی خبریں

اسرائیلی فوج کا گلوبل صمود فلوٹیلا پر چھاپہ، متعدد کشتیاں قبضے میں لے لیں

Awaz E Bihar•30 اپریل، 2026 کو 02:29 PM•3 ویوز•3 منٹ پڑھیں

اسرائیلی فوج نے گلوبل صمود فلوٹیلا کے تحت سفر کرنے والی امدادی کشتیوں کو بحیرۂ روم کے بین الاقوامی پانیوں میں روکنے کے لیے کارروائی کی ہے۔
چھاپے میں ڈرونز، کمیونیکیشن جامنگ ٹیکنالوجی اور مسلح اہلکاروں کا استعمال کیا گیا ہے، منتظمین اور اسرائیلی میڈیا کے مطابق اس کارروائی کے دوران امدادی بیڑے کو گھیرے میں لے لیا۔
فلوٹیلا مشن کے مطابق اسرائیلی تیز رفتار فوجی کشتیوں نے قریب آ کر خود کو اسرائیل کے طور پر متعارف کرایا، لیزرز اور نیم خودکار ہتھیاروں کا نشانہ بنایا اور شرکاء کو کشتیوں کے اگلے حصے میں آ کر ہاتھ اوپر کرنے اور گھٹنوں کے بل بیٹھنے کے احکامات دیے۔
فلوٹیلا کے سوشل میڈیا بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلی فوجی کشتیوں نے بین الاقوامی پانیوں میں غیر قانونی طور پر محاصرہ کیا اور اغواء و تشدد کی دھمکیاں دیں، جبکہ 11 کشتیوں سے رابطہ منقطع ہو گیا۔
اسرائیلی میڈیا کے مطابق 58 میں سے 7 کشتیوں کو یونان کے جزیرے کریٹ کے قریب قبضے میں لے لیا گیا ہے۔اقوامِ متحدہ میں اسرائیل کے سفیر ڈینی ڈینن نے دعویٰ کیا ہے کہ فلوٹیلا کو ہمارے علاقے تک پہنچنے سے پہلے روک دیا گیا اور فوج پْرعزم انداز میں کارروائی کر رہی ہے۔
گلوبل صمود فلوٹیلا کے ترجمان گْر تسبر نے اس کارروائی کو بین الاقوامی پانیوں میں غیر مسلح شہری کشتیوں پر کھلا حملہ قرار دیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق فلوٹیلا میں موجود کارکن طارق رؤف کے مطابق بڑے اسرائیلی جنگی جہازوں سے چھوٹی فوجی کشتیاں اتاری گئیں جنہوں نے بیڑے کو گھیر لیا، جبکہ ڈرونز مسلسل نگرانی کرتے ہوئے روشنی ڈال رہے تھے اور ریڈیو کے ذریعے پیغامات دیے جا رہے تھے کہ فلوٹیلا بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی کر رہا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ اسرائیلی فوج نے ریڈیو چینلز پر موسیقی چلا کر رابطہ نظام کو جام کیا، جسے انہوں نے نفسیاتی حربہ قرار دیا ہے۔
رپورٹس کے مطابق یہ کارروائی غزہ سے تقریباً 600 ناٹیکل میل دور کی گئی، جو اس سے قبل کسی بھی امدادی بیڑے پر اسرائیلی کارروائی کے مقابلے میں کہیں زیادہ فاصلے پر ہے۔
واضح رہے کہ یہ فلوٹیلا 50 سے زائد کشتیوں پر مشتمل ہے جو مختلف ممالک کے کارکنوں کو لے کر اٹلی سے غزہ کے لیے روانہ ہوا تھا، جسے منتظمین نے اب تک کا سب سے بڑا انسانی امدادی مشن قرار دیا ہے۔
گزشتہ برس بھی اسرائیلی فوج نے اسی فلوٹیلا کی تقریباً 40 کشتیوں کو روک کر 450 سے زائد افراد کو گرفتار کیا تھا، جنہیں بعد ازاں ملک بدر کر دیا گیا، جبکہ کچھ کارکنوں نے حراست کے دوران جسمانی اور ذہنی تشدد کے الزامات بھی عائد کیے تھے۔

شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

سوڈان میں سونے کی کان پر فضائی حملہ، کم از کم 72 کان کن ہلاک
عالمی خبریں

سوڈان میں سونے کی کان پر فضائی حملہ، کم از کم 72 کان کن ہلاک

Awaz E Bihar•12 اکتوبر، 2026•13 ویوز
آپریشن ’’فجر الیمن‘‘ جاری، حوثیوں کے ٹھکانوں اور اسلحہ گوداموں پر حملے جاری
عالمی خبریں

آپریشن ’’فجر الیمن‘‘ جاری، حوثیوں کے ٹھکانوں اور اسلحہ گوداموں پر حملے جاری

Awaz E Bihar•11 اکتوبر، 2026•6 ویوز
یمن میں لڑائی تیز، انسانی بحران سنگین ہونے کا خدشہ
عالمی خبریں

یمن میں لڑائی تیز، انسانی بحران سنگین ہونے کا خدشہ

Awaz E Bihar•7 اکتوبر، 2026•9 ویوز