منگل، 13 اکتوبر، 2026
اردوहिन्दीEnglish
آواز ای بہار

آواز ای بہار

ای پیپر
اہم خبریںقومیسیاستکھیلبہارقومیسیاستکھیلمضامینعالمی خبریںمزید
  • اہم خبریں
  • قومی
  • سیاست
  • کھیل
  • بہار
  • قومی
  • سیاست
  • کھیل
  • مضامین
  • عالمی خبریں
  • اہم
  • قومی
  • سیاست
  • کھیل
  • بہار
  • قومی
  • سیاست
  • کھیل
  • مضامین
آواز ای بہار
  • ہوم
  • قومی
  • سیاست
  • کھیل
  • بہار
  • قومی
  • سیاست
  • کھیل
  • مضامین
  • عالمی خبریں
  • ای پیپر
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ کریں
  • پرائیویسی پالیسی
  • شرائط و ضوابط
اردوहिन्दीEnglish

آواز ای بہار

بہار کی آواز — اردو، ہندی اور انگریزی میں تازہ ترین خبریں

زمرے

  • مقامی
  • قومی
  • سیاست
  • کاروبار
  • ٹیکنالوجی
  • کھیل
  • صحت
  • تعلیم

فوری لنکس

  • ہوم
  • ای پیپر
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ کریں
  • پرائیویسی پالیسی
  • شرائط و ضوابط

نیوز روم

  • ادارتی پالیسی
  • تصحیح و شکایات
  • اشتہارات
  • نیوز روم رابطہ

زبانیں

  • اردو (Urdu)
  • हिन्दी (Hindi)
  • English

ہمیں فالو کریں

سبسکرائب

Email: awazebihar@gmail.com|Phone: +91-9473486854

© 2026 Awaz E Bihar Publications. جملہ حقوق محفوظ ہیں

Designed and Developed byZeloiteZeloite
اسرائیلی آبادکاروں نے مقبوضہ مغربی کنارے کی مسجد کو نذرِ آتش کر دیا :فلسطینی حکام
  1. ہوم
  2. عالمی خبریں
عالمی خبریں

اسرائیلی آبادکاروں نے مقبوضہ مغربی کنارے کی مسجد کو نذرِ آتش کر دیا :فلسطینی حکام

Awaz E Bihar•19 جولائی، 2026 کو 03:01 PM•3 ویوز•2 منٹ پڑھیں

مقبوضہ مغربی کنارے کے ایک گاؤں میں اسرائیلی آبادکاروں نے رات کے وقت ایک مسجد کو آگ لگا دی، جبکہ دو گھروں اور ایک ڈیری فیکٹری کو بھی نقصان پہنچایا۔ فلسطینی حکام نے اس واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے منظم حملہ قرار دیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق گاؤں التوانی کی کونسل کے سربراہ محمد ربیع نے بتایا کہ دو درجن سے زائد، جن میں بعض نقاب پوش آبادکار بھی شامل تھے، رات کے وقت التقویٰ مسجد میں داخل ہوئے اور اسے نذرِ آتش کر دیا۔ حملہ آوروں نے دو رہائشی مکانات اور خواتین کے زیرِ انتظام چلنے والی ایک ڈیری فیکٹری کو بھی آگ لگا دی، جبکہ مسجد کی دیواروں پر عبرانی زبان میں نعرے بھی تحریر کیے۔انہوں نے کہا کہ گاؤں کے مکین گھروں سے باہر نکل آئے، جس پر آبادکار فرار ہو گئے، جبکہ مقامی رضاکاروں نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے آگ کو مزید پھیلنے سے پہلے بجھا دیا۔عینی شاہدین کے مطابق مسجد کے داخلی دروازے، کھڑکیاں اور نماز کی صفوں کا ایک حصہ آگ سے متاثر ہوا، جبکہ ڈیری فیکٹری کو بھی شدید نقصان پہنچا۔ محمد ربیع نے کہا کہ خوش قسمتی سے اس حملے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
دوسری جانب اسرائیلی پولیس نے بتایا کہ گاؤں میں ایک گاڑی، عبادت گاہ کے دروازے اور دیگر املاک کو نقصان پہنچانے اور دیواروں پر گرافٹی بنانے کی اطلاع ملنے کے بعد پولیس اہلکار موقع پر پہنچے اور واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔فلسطینی کارکن اسامہ المخامرہ نے الزام لگایا کہ حملہ اسرائیلی فوج کی موجودگی میں ہوا، جبکہ محمد ربیع کے مطابق اسرائیلی فوج، پولیس اور فائر بریگیڈ کے اہلکار تقریباً آدھے گھنٹے بعد گاؤں پہنچے اور نقصان کا جائزہ لیا۔فلسطینی وزارتِ مذہبی امور نے حملے کی مذمت کرتے ہوئے اسے "مکمل دہشت گرد کارروائی" قرار دیا اور الزام لگایا کہ اسرائیل کی انتہا پسند قابض حکومت آبادکاروں کے تشدد کی حوصلہ افزائی کر رہی ہے تاکہ فلسطینیوں کو مسافر یطا کے علاقے سے بے دخل کیا جا سکے۔
اقوام متحدہ کے رابطہ دفتر برائے انسانی امور (اوچا) کی حالیہ رپورٹ کے مطابق مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی آبادکاروں کے تشدد میں غیر معمولی اضافہ ہوا ہے اور اوسطاً روزانہ چھ حملے ایسے ہوتے ہیں جن سے جانی یا مالی نقصان پہنچتا ہے۔

شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

سوڈان میں سونے کی کان پر فضائی حملہ، کم از کم 72 کان کن ہلاک
عالمی خبریں

سوڈان میں سونے کی کان پر فضائی حملہ، کم از کم 72 کان کن ہلاک

Awaz E Bihar•12 اکتوبر، 2026•12 ویوز
آپریشن ’’فجر الیمن‘‘ جاری، حوثیوں کے ٹھکانوں اور اسلحہ گوداموں پر حملے جاری
عالمی خبریں

آپریشن ’’فجر الیمن‘‘ جاری، حوثیوں کے ٹھکانوں اور اسلحہ گوداموں پر حملے جاری

Awaz E Bihar•11 اکتوبر، 2026•6 ویوز
یمن میں لڑائی تیز، انسانی بحران سنگین ہونے کا خدشہ
عالمی خبریں

یمن میں لڑائی تیز، انسانی بحران سنگین ہونے کا خدشہ

Awaz E Bihar•7 اکتوبر، 2026•9 ویوز