منگل، 13 اکتوبر، 2026
اردوहिन्दीEnglish
آواز ای بہار

آواز ای بہار

ای پیپر
اہم خبریںقومیسیاستکھیلبہارقومیسیاستکھیلمضامینعالمی خبریںمزید
  • اہم خبریں
  • قومی
  • سیاست
  • کھیل
  • بہار
  • قومی
  • سیاست
  • کھیل
  • مضامین
  • عالمی خبریں
  • اہم
  • قومی
  • سیاست
  • کھیل
  • بہار
  • قومی
  • سیاست
  • کھیل
  • مضامین
آواز ای بہار
  • ہوم
  • قومی
  • سیاست
  • کھیل
  • بہار
  • قومی
  • سیاست
  • کھیل
  • مضامین
  • عالمی خبریں
  • ای پیپر
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ کریں
  • پرائیویسی پالیسی
  • شرائط و ضوابط
اردوहिन्दीEnglish

آواز ای بہار

بہار کی آواز — اردو، ہندی اور انگریزی میں تازہ ترین خبریں

زمرے

  • مقامی
  • قومی
  • سیاست
  • کاروبار
  • ٹیکنالوجی
  • کھیل
  • صحت
  • تعلیم

فوری لنکس

  • ہوم
  • ای پیپر
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ کریں
  • پرائیویسی پالیسی
  • شرائط و ضوابط

نیوز روم

  • ادارتی پالیسی
  • تصحیح و شکایات
  • اشتہارات
  • نیوز روم رابطہ

زبانیں

  • اردو (Urdu)
  • हिन्दी (Hindi)
  • English

ہمیں فالو کریں

سبسکرائب

Email: awazebihar@gmail.com|Phone: +91-9473486854

© 2026 Awaz E Bihar Publications. جملہ حقوق محفوظ ہیں

Designed and Developed byZeloiteZeloite
جاوید اختر کی فلمی دنیا میں واپسی: دو نئی فلموں کے اسکرپٹ مکمل، جلد شروع ہوگی پروڈکشن
  1. ہوم
  2. بہار
بہار

جاوید اختر کی فلمی دنیا میں واپسی: دو نئی فلموں کے اسکرپٹ مکمل، جلد شروع ہوگی پروڈکشن

Awaz E Bihar•8 اپریل، 2026 کو 07:15 PM•10 ویوز•2 منٹ پڑھیں

پٹنہ،8 اپریل (اے بی این) بالی ووڈ کے شہرہ آفاق نغمہ نگار اور اسکرپٹ رائٹر جاوید اختر نے طویل عرصے بعد فلمی کہانی کاری کی دنیا میں واپسی کا اعلان کر دیا ہے۔
پٹنہ میں منعقدہ 'کتاب اتسو کی اختتامی تقریب میں اپنی نئی کتاب 'سیپیاں‘ پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے انکشاف کیا کہ انہوں نے دو فلموں کے اسکرپٹ مکمل کر لیے ہیں، جن پر جلد ہی کام شروع کر دیا جائے گا۔جاوید اختر، جنہوں نے 70 اور 80 کی دہائی میں سلیم خان کے ساتھ مل کر 'شعلے، دیوار ، 'زنجیر اور 'ڈان جیسی بلاک بسٹر فلمیں تخلیق کیں، آخری بار 2004 میں اپنے بیٹے فرحان اختر کی فلم 'لکشیہ کا اسکرپٹ لکھا تھا۔ تقریب کے دوران انہوں نے بتایا"کرونا کے ایام میں، میں نے دوبارہ اسکرپٹ رائٹنگ کی طرف توجہ دی اور اب دو فلموں کی کہانیاں مکمل ہیں۔ میں یہ اسکرپٹ اپنے بچوں، فرحان اختر اور زویا اختر کو سناؤں گا۔ اگر انہیں پسند آئے تو ٹھیک، ورنہ میں دوسرے پروڈیوسرز کے پاس جاؤں گا۔"انہوں نے مزید کہا کہ 1981 میں ہدایت کار یش چوپڑا کی فلم "سلسلہ" سے انہوں نے بطور نغمہ نگار کام کا آغاز کیا۔ اس فلم کا گیت "دیکھا ایک خواب تو یہ سلسلے ہوئے..." بے حد مقبول ہوا، جس کے بعد انہوں نے متعدد یادگار گیت تحریر کیے۔ تاہم اب انہوں نے فلمی گیت کم لکھنے شروع کر دیے ہیں۔
جاوید اختر نے آج کل کے گانوں میں گہرائی کی کمی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ پیشہ ورانہ طور پر کافی کام کر چکے ہیں، لیکن موجودہ حالات ان کے
مزاج کے مطابق نہیں۔ انہوں نے 90 کی دہائی کے کچھ فحش گانوں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا انہوں نے بتایا کہ انہوں نے کئی بڑے بجٹ کی فلمیں صرف اس لیے ٹھکرا دیں کیونکہ ان میں غیر شائستہ زبان کے استعمال کا تقاضا کیا گیا تھا۔
جاوید اختر نے زور دے کر کہا کہ ان کے طویل کریئر میں ایک بھی ایسا نغمہ نہیں ہے جس میں فحش یا نازیبا الفاظ استعمال کیے گئے ہوں۔اپنی نئی کتاب 'سیپیاں‘ کے حوالے سے انہوں نے بتایا کہ اس میں انہوں نے کبیر، تلسی، رحیم اور ورند جیسے عظیم شعراء کے منتخب دوہوں کی سادہ زبان میں تشریح کی ہے، تاکہ نئی نسل اپنی تہذیبی جڑوں سے جڑی رہے۔

شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

گردنی باغ کے علاوہ کہیں بھی دھرنا دیا تو ہوگی قانونی کارروائی
بہار

گردنی باغ کے علاوہ کہیں بھی دھرنا دیا تو ہوگی قانونی کارروائی

Awaz E Bihar•12 اکتوبر، 2026•10 ویوز
 سمراٹ چودھری نے سیلاب سے متاثرہ خاندانوں کے بینک کھاتوں میں امدادی رقم منتقل کی
بہار

سمراٹ چودھری نے سیلاب سے متاثرہ خاندانوں کے بینک کھاتوں میں امدادی رقم منتقل کی

Awaz E Bihar•12 اکتوبر، 2026•21 ویوز
پی ایم سی ایچ میں اب ایک ساتھ 2500 بستروں پر مریضوں کا جدید طبی سہولتوں کے ساتھ علاج ہوگا: سمراٹ چودھری
بہار

پی ایم سی ایچ میں اب ایک ساتھ 2500 بستروں پر مریضوں کا جدید طبی سہولتوں کے ساتھ علاج ہوگا: سمراٹ چودھری

Awaz E Bihar•12 اکتوبر، 2026•9 ویوز