منگل، 13 اکتوبر، 2026
اردوहिन्दीEnglish
آواز ای بہار

آواز ای بہار

ای پیپر
اہم خبریںقومیسیاستکھیلبہارقومیسیاستکھیلمضامینعالمی خبریںمزید
  • اہم خبریں
  • قومی
  • سیاست
  • کھیل
  • بہار
  • قومی
  • سیاست
  • کھیل
  • مضامین
  • عالمی خبریں
  • اہم
  • قومی
  • سیاست
  • کھیل
  • بہار
  • قومی
  • سیاست
  • کھیل
  • مضامین
آواز ای بہار
  • ہوم
  • قومی
  • سیاست
  • کھیل
  • بہار
  • قومی
  • سیاست
  • کھیل
  • مضامین
  • عالمی خبریں
  • ای پیپر
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ کریں
  • پرائیویسی پالیسی
  • شرائط و ضوابط
اردوहिन्दीEnglish

آواز ای بہار

بہار کی آواز — اردو، ہندی اور انگریزی میں تازہ ترین خبریں

زمرے

  • مقامی
  • قومی
  • سیاست
  • کاروبار
  • ٹیکنالوجی
  • کھیل
  • صحت
  • تعلیم

فوری لنکس

  • ہوم
  • ای پیپر
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ کریں
  • پرائیویسی پالیسی
  • شرائط و ضوابط

نیوز روم

  • ادارتی پالیسی
  • تصحیح و شکایات
  • اشتہارات
  • نیوز روم رابطہ

زبانیں

  • اردو (Urdu)
  • हिन्दी (Hindi)
  • English

ہمیں فالو کریں

سبسکرائب

Email: awazebihar@gmail.com|Phone: +91-9473486854

© 2026 Awaz E Bihar Publications. جملہ حقوق محفوظ ہیں

Designed and Developed byZeloiteZeloite
جویکا کی محنت سے بہار کی معیشت میں بہتر ی آئی
  1. ہوم
  2. بہار
بہار

جویکا کی محنت سے بہار کی معیشت میں بہتر ی آئی

Awaz E Bihar•12 دسمبر، 2025 کو 07:27 PM•0 ویوز•7 منٹ پڑھیں

پٹنہ(اے بی این)وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے نوادہ ضلع کے راجولی بلاک کے تحت ہردیا پنچایت کے چریلا گاؤں میں اپ گریڈ شدہ ہائر سیکنڈری (+2) اسکول کیمپس کا دورہ کر کے وہاں چل ر ہے نیتا جی سبھاش چندر بوس بوائز ہاسٹل کے بارے میں معلومات حاصل کی۔ دورے کے دوران وزیر اعلیٰ نے نیتا جی سبھاش چندر بوس ہاسٹل کے طلباء سے بات کی اور وہاں دستیاب تعلیم اور سہولیات کے بارے میں معلومات حاصل کی۔ وزیراعلیٰ نے اسکول کے احاطے میں کراٹے کی تربیت حاصل کرنے والی طالبات سے بھی بات کی۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ آپ سب تندہی سے مطالعہ کریں۔ آپ سبھی ہندوستان کا مستقبل ہیں۔ حکومت آپ کی تمام ضروریات پوری کرے گی۔ آپ لوگوں کو بہت بہت مبارکباد اور نیک خواہشات۔ دل لگا کر پڑھیں اور آگے بڑھیں۔ طلباء نے تالیوں سے وزیر اعلیٰ کا استقبال کیا۔وزیر اعلیٰ نے اپ گریڈ شدہ ہائر سیکنڈری (+2) اسکول کے احاطے میں محکمہ سماجی فلاح، محکمہ تعلیم، جیویکا دیدی، طلباء وغیرہ کے ذریعہ لگائے گئے اسٹالز کا معائنہ کیا۔ معائنہ کے دوران، وزیر اعلیٰ نے 137 جیویکا سیلف ہیلپ گروپس کو متعدد بینکوں سے ملنے والے قرض سے متعلق1کروڑ 29 لاکھ روپے کا علامتی چیک دیا، وزیر اعلیٰ نے جیویکا دیدسے بات کے دوران،کہاکہ آپ سبھی اچھا کام کررہی ہیں۔ اس سے بہار کی معاشی صورتحال میں تیزی سے بہتری آ رہی ہے۔ آپ سبھی ہر شعبے میں آپ سبھی جیویکا دیدیاں پوری محنت اور لگن کے سے کام کررہی ہیں۔ حکومت آپ کی ضروریات کو وقت پر پورا کرنے کی ہر ممکن کوشش کرتی ہے۔ مستقبل میں جو بھی ضرورتیں پیش آئیں گی، انہیں بھی پورا کیا جائے گا۔ جیویکا دیدیوں نے وزیر اعلیٰ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ جیویکا سیلف ہیلپ گروپس سے ہم سب کا حوصلہ بہت بلند ہوا ہے۔ اب ہم سب خواتین کو پیسے کے لیے اپنے خاندانوں پرمنحصر نہیں ہو ناپڑتاہے۔ آپ نے وزیر اعلیٰ خواتین روزگا اسکیم شروع کی ہے۔ یہ ہم سب کے لیے بہت بڑا تحفہ ثابت ہو رہا ہے۔ اس کے لیے ہم سب آپ کے مشکور ہیں۔ براہِ کرم اپنی عنایات جاری رکھیں۔ استفادہ کنندگان نے سماجی تحفظ پنشن اسکیم کے تحت ضعیفی، معذوروں اور بیوہ پنشن کی رقم کو 400روپے سے بڑھا کر 1100روپے کیے جانے ، تمام گھریلو صارفین کو ماہانہ 125 یونٹ بجلی مفت فراہم کرنے، ہر گھر صاف پینے کے پانی کی شکل میںگنگا کا پانی گھر گھر تک پہنچانے ، آنگن واڑی کارکنوں، معاونین اور آشا کارکنوں کے اعزازیہ میں نمایاں اضافہ کیے جانے پر مستفدین نے وزیر ا علیٰ کا شکریہ ادا کیا۔اس کے بعد وزیر اعلیٰ نے ہیلتھ سب سنٹر-کم-ہیلتھ اینڈ ویلنس سنٹر، ہردیہ کے احاطے کا دورہ کیا اور مریضوں کو فراہم کی جانے والی طبی سہولیات، ادویات کی دستیابی اور ڈاکٹروں کی تعیناتی کے بارے میں افسران سے تفصیلی جانکاری حاصل کی۔ دورے کے دوران وزیراعلیٰ نے محکمہ صحت کی جانب سے لگائے گئے اسٹالوں کا معائنہ کیا۔ معائنہ کے دوران افسران نے وزیر اعلیٰ کو بتایا کہ ٹیلی میڈیسن بھی دستیاب ہے۔ میٹرنٹی پروٹیکشن مہم کے تحت، حاملہ خواتین کو ان کی صحت کے بارے میں آگاہی دی جاتی ہے اور انہیں متوازن خوراک سمیت تمام ضروری مشورے فراہم کیے جاتے ہیں۔ استفادہ کنندگان نے فزیکل ایجوکیشن اور ہیلتھ انسٹرکٹرز کے اعزازیہ کو 8 ہزارروپے سے بڑھا کر 16 ہزارروپے کرنے پر وزیراعلیٰ کا شکریہ ادا کیا۔اس کے بعدوزیر اعلیٰ نے پھلوریا آبی ذخائر ،رجولی میں’اوپر بجلی نیچے مچھلی ‘کے طرز پر لگا ئے جارہے 10 میگاواٹ کے فلوٹنگ سولر پلانٹ کی پیشرفت کا جائزہ لیا۔ افسران نے وزیر ا علیٰ کو بتایا کہ یہ پھلوریا ریزروائر 30 ایکڑ میں پھیلا ہوا ہے۔ رجولی ملٹی ولیج واٹر سپلائی اسکیم کے تحت، پبلک ہیلتھ ڈویژن یہاں سے پانی کو فلٹر کرتا ہے اور اسے قرب و جوار کے 90 گائوں کے گھروں کو فراہم کرتا ہے، کیونکہ یہاں کا زیر زمین پانی فلورائیڈ سے بھرپور ہے، جو مختلف بیماریوں کا سبب بن سکتا ہے۔ وزیر اعلیٰ نے پھلوریا آبی ذخائر پر 182 فش کیج والے جدید فش فارمنگ ماڈل کا بھی معائنہ کیا۔ وزیر اعلیٰ نے نوادہ ضلع کے رجولی علاقہ میں پھلواریا آبی ذخائر کے قریب مجوزہ صنعتی ترقی کے علاقے کے لیے نشاندہی کی گئی زمین کا بھی معائنہ کیا۔ افسران نے بتایا کہ یہاں صنعتی ترقی کے لئے 220 ایکڑ اراضی دستیاب ہے۔ یہاں آمدورفت بھی کافی آسان ہو سکے گی۔واضح رہے کہ پھلوریا آبی ذخائر تیلیا ندی پر نوادہ ضلع کے رجولی بلاک میں ہردیہ گاؤں کے قرب واقع ہے۔ ضلع ہیڈ کوارٹر سے تقریباً 38 کلومیٹر کے فاصلے پر ہے۔پھلواریا آبی ذخائر کی تعمیر سال 1979 میں شروع ہوئی ،جسے 1988 میں مکمل کر لیا گیا۔ آبی ذخائر کا رقبہ(کیچ منٹ ایریا) 181.30 مربع کلومیٹر ہے۔ آبی ذخائر 6.38 مربع کلومیٹر پر پھیلا ہوا ہے اور اس کے آٹھ سپل وے گیٹس ہیں۔ آبی ذخائر کا مجموعی کلچرل کمانڈ ایریا 17,625 ہیکٹرہے اور کلچرل کمانڈ ایریا 9,508 ہیکٹر ہے۔ آبی ذخائر کی کل لمبائی 1135.00 میٹر اور زیادہ سے زیادہ اونچائی 25.80 میٹر ہے۔ آبی ذخائر میں دو آؤٹ لیٹس دائیں اور دوسرا بائیں طرف ہے جنکی صلاحیت بالترتیب 2.35 کیوسک اور 11.35 کیوسک ہے ،ذخائر سے دائین مین نہر اور بائے مین نہر اور چھوٹی نہروں کے ذریعہ نوادہ ضلع کے رجولی ، سردلااور نر ہٹ بلاک میںآبپاشی کی سہولت مہیا کرائی جاتی ہے ۔ ذخائر کا ذخیرہ شدہ پانی ایک بڑے علاقے کو سیراب کرتا ہے۔ پھلواریہ آبی ذخائر تین اطراف سے پہاڑیوں سے گھرا ہوا ہے، جو اسے ایک اہم سیاحتی مقام بناتا ہے، جو سیاحوں کو اپنی طرف متوجہ اور دلکش بناتا ہے۔رجولی ملٹی ولیج واٹر سپلائی اسکیم سال 2020 سے 109.987 کروڑ روپے کی لاگت سے کام کر رہی ہے۔ یہ اسکیم فلورائیڈ سے متاثرہ علاقوں کو پینے کا صاف پانی فراہم کرتی ہے۔ اس اسکیم کے تحت، پھلوریا آبی ذخائر کے پانی کو فلٹر کیا گیا ہے اور اسے چھ زونوں میں تقسیم کر کے جولی بلاک کے تحت 10 گرام پنچایتوں کے 89 وارڈوں کو پینے کا صاف پانی فراہم کیا رہا ہے، جس کے تحت 9,191 گھروں کے خاندانوں کو فائدہ ہو رہا ہے ۔پھلوریا آبی ذخائر میںریاستی اور مرکزی حکومتوں کے ذریعہ ماہی پروری سے متعلق مختلف اسکیمیں نافذ کی جا رہی ہیں، جس کی وجہ سے مچھلی کی پیداوار میں بے مثال اضافہ ہوا ہے۔ پہلے،بہار کے آبی ذخائر سے مچھلی کی اوسط پیداوار 1 کلوگرام فی ہیکٹر فی سال تھی۔ آج، پھلوریا کے ذخائر میں مچھلی کی پیداوار تقریباً 100 کلوگرام فی ہیکٹر سالانہ ہے، جو کہ قومی پیداوار 20 کلوگرام فی ہیکٹر سالانہ سے زیادہ ہے۔ پھلوریا کے ذخائر میں مچھلی کی پیداوار جدید آبی زراعت پر مبنی کیج اور پین کلچر کے ذریعے کی جا رہی ہے۔
پھلواریا ڈیم پر میسرز سوریام انٹرنیشنل پرائیویٹ لمیٹڈ کے ذریعہ 10 میگاواٹ کا تیرتا ہوا سولر پاور پلانٹ نصب کیا جا رہا ہے۔ ایجنسی سولر پینلز کی تنصیب کے لیے آبی ذخائر کی سطح کا صرف 30 ایکڑ رقبہ استعمال کر رہی ہے، اور بقیہ رقبہ ماہی پروری اور دیگر مقاصد کے لیے استعمال کیا جائے گا۔ مکمل طور پر کام کرنے پر، یہ بہار کا سب سے بڑا تیرتا ہوا پاور پلانٹ ہوگا۔رجولی خطہ میں صنعتی ترقی کے لیے کل 220.48 ایکڑ کے رقبے کی نشاندہی کی گئی ہے۔ جس میں 81 ایکڑ سرکاری اراضی کی نشاندہی کی گئی ہے اور بقیہ 139.48 ایکڑ رعیت کی اراضی ایکوائر کرانے کا عمل شروع کر دیا گیا ہے۔اس موقع پر نائب وزیر اعلیٰ مسٹر سمراٹ چودھری، آبی وسائل اور پارلیمانی امور کے وزیرمسٹر وجے کمار چودھری، رکن اسمبلی مسز ویبھا دیوی، ایم ایل اے جناب ومل راجونشی، رکن اسمبلی مسز ونیتا مہتا، وزیر اعلیٰ کے سکریٹری مسٹر انوپم کمار، سڑک تعمیر محکمہ کے سکریٹری پنکج کمار پال، وزیر اعلیٰ کے اوایس ڈی مسٹر گوپال سنگھ، مگدھ ڈویژن کی کمشنر ڈاکٹر سفینہ اے این، مگدھ رینج کے انسپکٹر جنرل آف پولیس مسٹر چھترنیل سنگھ، نوادہ کے ڈی ایم مسٹر روی پرکاش اور دیگر سینئر افسران کے علاوہ دیگر افسران موجود تھے۔
شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

گردنی باغ کے علاوہ کہیں بھی دھرنا دیا تو ہوگی قانونی کارروائی
بہار

گردنی باغ کے علاوہ کہیں بھی دھرنا دیا تو ہوگی قانونی کارروائی

Awaz E Bihar•12 اکتوبر، 2026•10 ویوز
 سمراٹ چودھری نے سیلاب سے متاثرہ خاندانوں کے بینک کھاتوں میں امدادی رقم منتقل کی
بہار

سمراٹ چودھری نے سیلاب سے متاثرہ خاندانوں کے بینک کھاتوں میں امدادی رقم منتقل کی

Awaz E Bihar•12 اکتوبر، 2026•21 ویوز
پی ایم سی ایچ میں اب ایک ساتھ 2500 بستروں پر مریضوں کا جدید طبی سہولتوں کے ساتھ علاج ہوگا: سمراٹ چودھری
بہار

پی ایم سی ایچ میں اب ایک ساتھ 2500 بستروں پر مریضوں کا جدید طبی سہولتوں کے ساتھ علاج ہوگا: سمراٹ چودھری

Awaz E Bihar•12 اکتوبر، 2026•9 ویوز