منگل، 13 اکتوبر، 2026
اردوहिन्दीEnglish
آواز ای بہار

آواز ای بہار

ای پیپر
اہم خبریںقومیسیاستکھیلبہارقومیسیاستکھیلمضامینعالمی خبریںمزید
  • اہم خبریں
  • قومی
  • سیاست
  • کھیل
  • بہار
  • قومی
  • سیاست
  • کھیل
  • مضامین
  • عالمی خبریں
  • اہم
  • قومی
  • سیاست
  • کھیل
  • بہار
  • قومی
  • سیاست
  • کھیل
  • مضامین
آواز ای بہار
  • ہوم
  • قومی
  • سیاست
  • کھیل
  • بہار
  • قومی
  • سیاست
  • کھیل
  • مضامین
  • عالمی خبریں
  • ای پیپر
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ کریں
  • پرائیویسی پالیسی
  • شرائط و ضوابط
اردوहिन्दीEnglish

آواز ای بہار

بہار کی آواز — اردو، ہندی اور انگریزی میں تازہ ترین خبریں

زمرے

  • مقامی
  • قومی
  • سیاست
  • کاروبار
  • ٹیکنالوجی
  • کھیل
  • صحت
  • تعلیم

فوری لنکس

  • ہوم
  • ای پیپر
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ کریں
  • پرائیویسی پالیسی
  • شرائط و ضوابط

نیوز روم

  • ادارتی پالیسی
  • تصحیح و شکایات
  • اشتہارات
  • نیوز روم رابطہ

زبانیں

  • اردو (Urdu)
  • हिन्दी (Hindi)
  • English

ہمیں فالو کریں

سبسکرائب

Email: awazebihar@gmail.com|Phone: +91-9473486854

© 2026 Awaz E Bihar Publications. جملہ حقوق محفوظ ہیں

Designed and Developed byZeloiteZeloite
کرناٹک کے دو بندوں والے’وندے ماترم‘ حکم کو ہائی کورٹ میں چیلنج
  1. ہوم
  2. قومی
قومی

کرناٹک کے دو بندوں والے’وندے ماترم‘ حکم کو ہائی کورٹ میں چیلنج

Awaz E Bihar•15 ستمبر، 2026 کو 04:22 PM•16 ویوز•4 منٹ پڑھیں

'وندے ماترم‘ کی ادائیگی سے متعلق ایک نئی قانونی جنگ کرناٹک ہائی کورٹ پہنچ گئی ہے۔ ایک مفادِ عامہ کی عرضی (پی آئی ایل) میں ریاستی حکومت کے اس فیصلے کو چیلنج کیا گیا ہے، جس کے تحت سرکاری تقریبات میں قومی گیت کو صرف پہلے دو بندوں تک محدود کردیا گیا ہے۔ عرضی میں کہا گیا ہے کہ کرناٹک حکومت ایگزیکٹو حکم کے ذریعے مرکزی حکومت کے مقرر کردہ پروٹوکول کو تبدیل نہیں کرسکتی۔
یہ پی آئی ایل ایڈووکیٹ گریش بھاردواج نے ایڈووکیٹ انگد کامتھ کے ذریعے دائر کی ہے۔ اس میں یہ سوال اٹھایا گیا ہے کہ کیا ریاستی حکومت کسی قومی علامت کی شکل اور مواد کا تعین کرسکتی ہے۔ عرضی میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ جب بھی ریاستی تقریبات میں 'وندے ماترم' گایا جائے تو اسے مرکزی حکومت کی جانب سے مقرر کردہ سرکاری ورژن کے مطابق پیش کیا جائے۔ توقع ہے کہ منگل کو اس معاملے کو ہائی کورٹ میں سماعت کے لیے درج کرنے کی غرض سے پیش کیا جائے گا۔
یہ چیلنج 8 ستمبر کو محکمہ عملہ و انتظامی اصلاحات (سیاسی) کی جانب سے جاری کیے گئے حکم کے خلاف ہے۔ یہ حکم 3 ستمبر کو کابینہ کے فیصلے کے بعد جاری کیا گیا تھا۔ اس میں ریاستی حکومت کے پروگراموں میں 'وندے ماترم‘ کے صرف پہلے دو بند گانے کو لازمی قرار دیا گیا ہے، تاہم صدر، نائب صدر، وزیر اعظم یا گورنر کی شرکت والی تقریبات کو اس سے مستثنیٰ رکھا گیا ہے۔عرضی گزار نے دلیل دی ہے کہ ریاستی حکومت کا یہ حکم قومی گیت سے متعلق مرکزی حکومت کی ہدایات کے براہِ راست منافی ہے۔ وزارت داخلہ نے 9 جولائی کو ریاستوں کو بھیجے گئے ایک مراسلے میں ہدایت دی تھی کہ جب بھی قومی گیت گایا جائے تو اجتماعی گائیکی کے دوران اس کے سرکاری ورژن کی ادائیگی کی جائے۔پی آئی ایل میں وفاقی ڈھانچے سے متعلق ایک وسیع تر سوال بھی اٹھایا گیا ہے۔ عرضی میں کہا گیا ہے کہ ساتویں آئینی شیڈول کی ریاستی فہرست یا مشترکہ فہرست میں قومی گیت کا موضوع شامل نہیں ہے، اس لیے یہ آئین کے آرٹیکل 248 کے ساتھ پڑھے جانے والے مرکزی فہرست کے اندراج 97 کے تحت پارلیمنٹ کے باقی ماندہ قانون سازی کے اختیار میں آتا ہے۔عرضی گزار نے کہا ہےکہ ''ریاستی مقننہ جو کام قانون کے ذریعے نہیں کرسکتی، ریاستی حکومت وہ کام ایگزیکٹو حکم کے ذریعے بھی نہیں کرسکتی۔'' ان کا کہنا ہے کہ آئین کا آرٹیکل 162 ریاست کے ایگزیکٹو اختیار کو ان معاملات تک محدود کرتا ہے جو ریاست کی قانون سازی کی اہلیت کے دائرے میں آتے ہیں۔عرضی میں آئین کے آرٹیکل 256 اور 257 کا بھی حوالہ دیا گیا ہے اور کہا گیا ہے کہ ریاستی حکومت کی انتظامی کارروائی مرکزی حکومت کے اختیار کے خلاف نہیں ہوسکتی۔عرضی گزار نے مزید قومی اعزاز کی توہین کی روک تھام (ترمیمی) ایکٹ، 2026 کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ پارلیمنٹ نے قومی گیت کو قانونی تحفظ فراہم کردیا ہے اور اس کے نتیجے میں مرکزی حکومت کی جانب سے مقرر کردہ سرکاری ورژن میں ریاستی حکومت تبدیلی نہیں کرسکتی۔
پی آئی ایل میں کرناٹک کابینہ کی جانب سے اختیار کیے گئے طریقہ کار کو بھی چیلنج کیا گیا ہے۔ عرضی گزار کا الزام ہے کہ 19ویں کابینہ میٹنگ میں یہ فیصلہ ''غیر رسمی بحث'' کے طور پر کیا گیا، جبکہ متعلقہ محکمے کی جانب سے کابینہ نوٹ یا محکمہ قانون کی رائے موجود نہیں تھی۔ عرضی میں اسے کرناٹک حکومت (کاروبار کی انجام دہی) قواعد، 1977 کے منافی قرار دیا گیا ہے۔
عرضی گزار نے 'وندے ماترم سے متعلق سابقہ مقدمات سے موجودہ چیلنج کو الگ قرار دیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ موجودہ معاملہ افراد کو قومی گیت گانے پر مجبور کرنے سے متعلق نہیں، بلکہ اس بات سے متعلق ہے کہ کیا ریاستی حکومت مرکزی پروٹوکول کے مبینہ طور پر خلاف کوئی الگ ورژن مقرر کرسکتی ہے۔؎
عرضی میں آئین کے آرٹیکل 19(1)(اے) کا بھی حوالہ دیا گیا ہے۔ اس میں کہا گیا ہے کہ مرکزی حکومت کے مقرر کردہ طریقے کے مطابق قومی گیت گانا اظہارِ رائے کے آئینی تحفظ کے دائرے میں آتا ہے اور ایک ایگزیکٹو حکم آرٹیکل 19(2) کے تحت اس اظہار پر پابندی عائد نہیں کرسکتا۔
اس طرح یہ مقدمہ کرناٹک حکومت کے دو بندوں والے حکم کو صرف 'وندے ماترم کے معاملے تک محدود نہیں رکھے گا بلکہ قومی علامات سے متعلق مرکزی ہدایات کے مقابلے میں ریاستی حکومت کے انتظامی اختیارات کی حدود کے وسیع تر سوال کو بھی جانچ کے دائرے میں لاسکتا ہے۔
شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

سی جے پی نے قومی دارالحکومت کی صورت حال کو کھلی ایمرجنسی سے تعبیر کیا
قومی

سی جے پی نے قومی دارالحکومت کی صورت حال کو کھلی ایمرجنسی سے تعبیر کیا

Awaz E Bihar•11 اکتوبر، 2026•14 ویوز
وزیر اعظم مودی نے تمل ناڈو کے لیے 13 ہزار کروڑ روپے سے زائد کے ترقیاتی پیکیج کا اعلان کیا، میٹرو کی توسیع و صنعتی ترقی پر زور
قومی

وزیر اعظم مودی نے تمل ناڈو کے لیے 13 ہزار کروڑ روپے سے زائد کے ترقیاتی پیکیج کا اعلان کیا، میٹرو کی توسیع و صنعتی ترقی پر زور

Awaz E Bihar•11 اکتوبر، 2026•6 ویوز
الیکشن کمیشن کے خلاف سی جے پی کے احتجاج پر پولیس کی سخت کارروائی، کئی رہنما حراست میں
قومی

الیکشن کمیشن کے خلاف سی جے پی کے احتجاج پر پولیس کی سخت کارروائی، کئی رہنما حراست میں

Awaz E Bihar•10 اکتوبر، 2026•16 ویوز