منگل، 13 اکتوبر، 2026
اردوहिन्दीEnglish
آواز ای بہار

آواز ای بہار

ای پیپر
اہم خبریںقومیسیاستکھیلبہارقومیسیاستکھیلمضامینعالمی خبریںمزید
  • اہم خبریں
  • قومی
  • سیاست
  • کھیل
  • بہار
  • قومی
  • سیاست
  • کھیل
  • مضامین
  • عالمی خبریں
  • اہم
  • قومی
  • سیاست
  • کھیل
  • بہار
  • قومی
  • سیاست
  • کھیل
  • مضامین
آواز ای بہار
  • ہوم
  • قومی
  • سیاست
  • کھیل
  • بہار
  • قومی
  • سیاست
  • کھیل
  • مضامین
  • عالمی خبریں
  • ای پیپر
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ کریں
  • پرائیویسی پالیسی
  • شرائط و ضوابط
اردوहिन्दीEnglish

آواز ای بہار

بہار کی آواز — اردو، ہندی اور انگریزی میں تازہ ترین خبریں

زمرے

  • مقامی
  • قومی
  • سیاست
  • کاروبار
  • ٹیکنالوجی
  • کھیل
  • صحت
  • تعلیم

فوری لنکس

  • ہوم
  • ای پیپر
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ کریں
  • پرائیویسی پالیسی
  • شرائط و ضوابط

نیوز روم

  • ادارتی پالیسی
  • تصحیح و شکایات
  • اشتہارات
  • نیوز روم رابطہ

زبانیں

  • اردو (Urdu)
  • हिन्दी (Hindi)
  • English

ہمیں فالو کریں

سبسکرائب

Email: awazebihar@gmail.com|Phone: +91-9473486854

© 2026 Awaz E Bihar Publications. جملہ حقوق محفوظ ہیں

Designed and Developed byZeloiteZeloite
وزیر صحت نشانت کمار نے پارٹی دفتر کا کیا دورہ ، لیڈران نےشایان شان استقبال کیا
  1. ہوم
  2. بہار
بہار

وزیر صحت نشانت کمار نے پارٹی دفتر کا کیا دورہ ، لیڈران نےشایان شان استقبال کیا

Awaz E Bihar•9 مئی، 2026 کو 07:08 PM•12 ویوز•3 منٹ پڑھیں

پٹنہ (اے بی این)وزیر صحت نشانت کمار نے ہفتہ کو پارٹی دفتر کا دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے پارٹی کے سینئر رہنماؤں اور کارکنوں سے ملاقاتیں کیں اور ان کی خیریت دریافت کی۔ وزیر سے ملاقات کے لیے پارٹی کے کارکنان کی بڑی تعداد پارٹی دفتر میں موجود تھی۔ حاضرین نے نشانت کمار کو پھولوں کا گلدستہ پیش کیا اور انہیں دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کی اور ان کی نئی ذمہ داریوں کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ اس موقع پر معزز رکن قانون ساز کونسل سنجے کمار سنگھ عرف گاندھی جی سمیت کئی لیڈران موجود تھے۔دوسری جانب بھوجپوری فلموں کی اداکارہ اکشرا سنگھ نے وزیر صحت بننے کے بعد ہفتہ کو نتیش کمار کے بیٹے نشانت کمارسے ملاقات کی۔ نشانت نے خود ان کی ملاقات کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کی ہیں۔ انہوں نے لکھاکہ آج میں نے بہار کی بیٹی اور بھوجپوری سنیما کی معروف اداکارہ اکشرا سنگھ سے اپنی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔ ہم سب بہار کی ترقی چاہتے ہیں۔ ہم نے بہاری زبانوں میں فلموں کی تیاری سمیت کئی موضوعات پر ان کے ساتھ بامعنی بات چیت کی۔ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے اکشرا سنگھ نے کہا کہ انہوں نے نشانت سے ملاقات کی، انہیں وزیر بننے پر مبارکباد دی اور بہار پر تبادلہ خیال کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ مغربی بنگال میں بی جے پی طویل عرصے کے بعد جیتی ہے۔ اس کے لیے بی جے پی کو مبارکباد۔ اکشرا نے نشانت کے ساتھ اپنی ملاقات پر بہت خوشی کا اظہار کیا،ساتھ ہی بہار کو لے کر نشانت سے جو امید یں اسے پورا ہونے کی یقین ظاہر کی۔قابل ذکر ہے کہ نشانت وزیر صحت کا عہدہ سنبھالنے کے بعد سے پوری طرح سے کام کر رہے ہیں۔ چھٹی ہونے کے باوجود انہوں نے ہفتہ کو مسلسل دوسرے دن اپنے محکمہ کا معائنہ کیا اور عہدیداروں سے میٹنگ کی۔ نشانت نے محکمہ صحت کے افسران کے ساتھ مل کر پٹنہ میڈیکل کالج اور بہار کے تمام بڑے اسپتالوں کے بارے میں تفصیلی معلومات حاصل کیں۔ انہوں نےاسپتالوں میں علاج معالجے کی سہولیات کے بارے میں دریافت کیا۔ نشانت نے افسران کو ہدایت کی کہ وہ غریبوں کے لیے ہر سطح پر مناسب طبی خدمات کو یقینی بنائیں۔محکمہ کا معائنہ کرنے کے بعد انہوں نے کہا کہ جو ذمہ داری مجھے سونپی گئی ہے اسے ایمانداری کے ساتھ نبھانے کی کوشش کر رہا ہوں۔ میں محکمہ صحت کو بہتر بنانے کی کوشش کروں گا، اس بات کو یقینی بناؤں گا کہ ہر شخص خواہ امیر ہو یا غریب، خواہ وہ کسی ذات سے تعلق رکھتا ہو، صحت کی بہتر سہولیات تک رسائی حاصل کر سکے۔ انہوں نے کہا کہ وہ ہر جگہ بہتر صحت کی خدمات فراہم کرنے کی کوشش کریں گے۔
شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

گردنی باغ کے علاوہ کہیں بھی دھرنا دیا تو ہوگی قانونی کارروائی
بہار

گردنی باغ کے علاوہ کہیں بھی دھرنا دیا تو ہوگی قانونی کارروائی

Awaz E Bihar•12 اکتوبر، 2026•10 ویوز
 سمراٹ چودھری نے سیلاب سے متاثرہ خاندانوں کے بینک کھاتوں میں امدادی رقم منتقل کی
بہار

سمراٹ چودھری نے سیلاب سے متاثرہ خاندانوں کے بینک کھاتوں میں امدادی رقم منتقل کی

Awaz E Bihar•12 اکتوبر، 2026•21 ویوز
پی ایم سی ایچ میں اب ایک ساتھ 2500 بستروں پر مریضوں کا جدید طبی سہولتوں کے ساتھ علاج ہوگا: سمراٹ چودھری
بہار

پی ایم سی ایچ میں اب ایک ساتھ 2500 بستروں پر مریضوں کا جدید طبی سہولتوں کے ساتھ علاج ہوگا: سمراٹ چودھری

Awaz E Bihar•12 اکتوبر، 2026•9 ویوز