منگل، 13 اکتوبر، 2026
اردوहिन्दीEnglish
آواز ای بہار

آواز ای بہار

ای پیپر
اہم خبریںقومیسیاستکھیلبہارقومیسیاستکھیلمضامینعالمی خبریںمزید
  • اہم خبریں
  • قومی
  • سیاست
  • کھیل
  • بہار
  • قومی
  • سیاست
  • کھیل
  • مضامین
  • عالمی خبریں
  • اہم
  • قومی
  • سیاست
  • کھیل
  • بہار
  • قومی
  • سیاست
  • کھیل
  • مضامین
آواز ای بہار
  • ہوم
  • قومی
  • سیاست
  • کھیل
  • بہار
  • قومی
  • سیاست
  • کھیل
  • مضامین
  • عالمی خبریں
  • ای پیپر
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ کریں
  • پرائیویسی پالیسی
  • شرائط و ضوابط
اردوहिन्दीEnglish

آواز ای بہار

بہار کی آواز — اردو، ہندی اور انگریزی میں تازہ ترین خبریں

زمرے

  • مقامی
  • قومی
  • سیاست
  • کاروبار
  • ٹیکنالوجی
  • کھیل
  • صحت
  • تعلیم

فوری لنکس

  • ہوم
  • ای پیپر
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ کریں
  • پرائیویسی پالیسی
  • شرائط و ضوابط

نیوز روم

  • ادارتی پالیسی
  • تصحیح و شکایات
  • اشتہارات
  • نیوز روم رابطہ

زبانیں

  • اردو (Urdu)
  • हिन्दी (Hindi)
  • English

ہمیں فالو کریں

سبسکرائب

Email: awazebihar@gmail.com|Phone: +91-9473486854

© 2026 Awaz E Bihar Publications. جملہ حقوق محفوظ ہیں

Designed and Developed byZeloiteZeloite
مودی تین ملکوں کے دورے کے پہلے مرحلے میں اردن پہنچے
  1. ہوم
  2. عالمی خبریں
عالمی خبریں

مودی تین ملکوں کے دورے کے پہلے مرحلے میں اردن پہنچے

Awaz E Bihar•15 دسمبر، 2025 کو 01:51 PM•7 ویوز•2 منٹ پڑھیں

عمان، 15 دسمبر یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی اپنے تین ملکوں کے دورے کے پہلے مرحلے میں پیر کو اردن کی راجدھانی عمان پہنچے۔ ایئرپورٹ پر اردن کے وزیراعظم جعفر حسن نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔ مسٹر مودی کے اعزاز میں گارڈ آف آنر بھی پیش کیا گیا۔ وزیر اعظم مودی آج صبح نئی دہلی سے تین ملکوں اردن، ایتھوپیا اور عمان کے چار روزہ دورے پر روانہ ہوئے۔ اپنے روانگی کے وقت بیان میں، انہوں نے کہا کہ ہندوستان کے تینوں ممالک کے ساتھ قدیم تہذیبی اور وسیع عصری دو طرفہ تعلقات ہیں اور ان کے تاریخی دورے سے دونوں ممالک کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کے 75 سال مکمل ہوں گے۔ وزیراعظم یہاں اردن کے شاہ عبداللہ دوم ابن الحسین کی دعوت پر آئے ہیں۔ وہ ان کے اور مسٹر حسن کے ساتھ وسیع بات چیت کریں گے اور توقع ہے کہ وہ ولی عہد الحسین بن عبداللہ دوم سے بھی ملاقات کریں گے۔ مسٹر مودی اردن میں ہندوستانی کمیونٹی کے ارکان سے بھی ملاقات کریں گے۔ مسٹر مودی کل ایتھوپیا کے اپنے پہلے دورے پر روانہ ہوں گے۔ وہ ایتھوپیا کے وزیر اعظم کی دعوت پر وہاں کا سفر کر رہے ہیں۔ ایتھوپیا کا دارالحکومت عدیس ابابا افریقی یونین کا صدر دفتر بھی ہے۔ 2023 میں، ہندوستان کی جی 20 صدارت کے دوران، افریقی یونین کو جی20 کے مستقل رکن کے طور پر داخل کیا تھا۔ عدیس ابابا میں وہ وزیر اعظم ڈاکٹر ابی احمد علی کے ساتھ بات چیت کریں گے اور وہاں مقیم ہندوستانیوں سے ملاقات کریں گے۔ مسٹر مودی ایتھوپیا کی پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے بھی خطاب کریں گے۔ اپنے دورے کے آخری مرحلے میں مسٹر مودی عمان جائیں گے۔ یہ دورہ دونوں ملکوں کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کی 70ویں سالگرہ کے موقع پر ہوگا۔ وہ عمان کے سلطان کے ساتھ اسٹریٹجک اور اقتصادی شراکت داری کو مضبوط بنانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کریں گے۔ وہ عمان میں ہندوستانی برادری سے بھی خطاب کریں گے۔
شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

سوڈان میں سونے کی کان پر فضائی حملہ، کم از کم 72 کان کن ہلاک
عالمی خبریں

سوڈان میں سونے کی کان پر فضائی حملہ، کم از کم 72 کان کن ہلاک

Awaz E Bihar•12 اکتوبر، 2026•13 ویوز
آپریشن ’’فجر الیمن‘‘ جاری، حوثیوں کے ٹھکانوں اور اسلحہ گوداموں پر حملے جاری
عالمی خبریں

آپریشن ’’فجر الیمن‘‘ جاری، حوثیوں کے ٹھکانوں اور اسلحہ گوداموں پر حملے جاری

Awaz E Bihar•11 اکتوبر، 2026•6 ویوز
یمن میں لڑائی تیز، انسانی بحران سنگین ہونے کا خدشہ
عالمی خبریں

یمن میں لڑائی تیز، انسانی بحران سنگین ہونے کا خدشہ

Awaz E Bihar•7 اکتوبر، 2026•9 ویوز