منگل، 13 اکتوبر، 2026
اردوहिन्दीEnglish
آواز ای بہار

آواز ای بہار

ای پیپر
اہم خبریںقومیسیاستکھیلبہارقومیسیاستکھیلمضامینعالمی خبریںمزید
  • اہم خبریں
  • قومی
  • سیاست
  • کھیل
  • بہار
  • قومی
  • سیاست
  • کھیل
  • مضامین
  • عالمی خبریں
  • اہم
  • قومی
  • سیاست
  • کھیل
  • بہار
  • قومی
  • سیاست
  • کھیل
  • مضامین
آواز ای بہار
  • ہوم
  • قومی
  • سیاست
  • کھیل
  • بہار
  • قومی
  • سیاست
  • کھیل
  • مضامین
  • عالمی خبریں
  • ای پیپر
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ کریں
  • پرائیویسی پالیسی
  • شرائط و ضوابط
اردوहिन्दीEnglish

آواز ای بہار

بہار کی آواز — اردو، ہندی اور انگریزی میں تازہ ترین خبریں

زمرے

  • مقامی
  • قومی
  • سیاست
  • کاروبار
  • ٹیکنالوجی
  • کھیل
  • صحت
  • تعلیم

فوری لنکس

  • ہوم
  • ای پیپر
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ کریں
  • پرائیویسی پالیسی
  • شرائط و ضوابط

نیوز روم

  • ادارتی پالیسی
  • تصحیح و شکایات
  • اشتہارات
  • نیوز روم رابطہ

زبانیں

  • اردو (Urdu)
  • हिन्दी (Hindi)
  • English

ہمیں فالو کریں

سبسکرائب

Email: awazebihar@gmail.com|Phone: +91-9473486854

© 2026 Awaz E Bihar Publications. جملہ حقوق محفوظ ہیں

Designed and Developed byZeloiteZeloite
ناشاد اورنگ آبادی کے آبائی وطن شمشیر نگر میں آثارِ قدیمہ کے زیرِ نگرانی شمشیر خاں کے مقبرے کو شدید نقصان
  1. ہوم
  2. بہار
بہار

ناشاد اورنگ آبادی کے آبائی وطن شمشیر نگر میں آثارِ قدیمہ کے زیرِ نگرانی شمشیر خاں کے مقبرے کو شدید نقصان

Awaz E Bihar•24 دسمبر، 2025 کو 01:31 PM•0 ویوز•3 منٹ پڑھیں

اورنگ آباد : شمشیر نگر (اورنگ آباد) ۔
سماج دشمن عناصر نے ضلع اورنگ آباد کے داؤد نگر بلاک کے گاؤں شمشیر نگر میں واقع تاریخی شخصیت شمشیر خاں کے مقبرے کو شدید نقصان پہنچایا ہے۔ یہ مقام معروف شاعر ناشاد اورنگ آبادی کے آبائی وطن میں واقع ہے، جو اپنی شاعری کے ذریعے سماج میں محبت، بھائی چارہ اور قومی یکجہتی کا پیغام دیتے رہے ہیں۔اطلاعات کے مطابق گزشتہ شب چند اوباش اور سماج دشمن عناصر نے شمشیر خاں کے مقبرے میں موجود دونوں قبروں—شمشیر خاں اور ان کی شریکِ حیات بیگم—کو توڑ پھوڑ کر بری طرح نقصان پہنچایا۔ حالات سے اندازہ ہوتا ہے کہ ان عناصر کا مقصد اس تاریخی یادگار کو مکمل طور پر مٹا دینا تھا۔قابلِ افسوس امر یہ ہے کہ یہ مقبرہ بھارتی آثارِ قدیمہ کے محکمے (ASI) کی نگرانی میں ہے، اس کے باوجود اس کی دیکھ بھال میں شدید لاپروائی برتی جا رہی ہے۔ پٹنہ سے اورنگ آباد جانے والی مرکزی سڑک پر واقع ہونے اور راجدھانی پٹنہ سے محض تقریباً 95 کلومیٹر کے فاصلے پر ہونے کے باوجود اس تاریخی مقام کی حفاظت پر خاطر خواہ توجہ نہیں دی جا رہی۔
مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ سماج دشمن عناصر نے اس مقام کو شراب نوشی کا اڈّہ بنا لیا ہے، جہاں آئے دن گندگی پھیلائی جاتی ہے۔ اس سلسلے میں پہلے بھی پولیس کو مطلع کیا جا چکا ہے، تاہم کوئی مؤثر کارروائی عمل میں نہیں لائی گئی۔ اگر پولیس کی جانب سے دن میں کم از کم ایک بار اور شام میں ایک بار گشت کی جائے تو نہ صرف ماحول بہتر ہو سکتا ہے بلکہ شرابیوں اور سماج دشمن عناصر کی جانب سے کسی بھی مجرمانہ منصوبہ بندی کو روکا جا سکتا ہے۔
اس واقعے کی اطلاع مقامی سرپنچ، مکھیا، علاقائی ایم ایل اے، بی ڈی او داؤد نگر اور 112 نمبر کے ذریعے پولیس کو بھی دی گئی ہے۔ گاؤں کے لوگوں نے واقعے کے بعد ایک ویڈیو بھی تیار کی ہے، جس میں صاف طور پر دیکھا جا سکتا ہے کہ دونوں قبروں کو نقصان پہنچا کر نیست و نابود کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔
مقبرے کی دیکھ بھال کے لیے محکمہ آثارِ قدیمہ کی جانب سے ایک چپراسی مقرر ہے، مگر مقامی افراد کے مطابق وہ اپنی ذمہ داریوں سے چشم پوشی کرتا ہے اور محض تنخواہ وصول کرنے تک محدود ہے۔ مزید برآں، مقبرے کی دیکھ بھال کے نام پر مختص رقم محکمے کی فائلوں تک ہی محدود رہتی ہے، جب کہ عملی طور پر وہاں ماہانہ سو روپے بھی خرچ نہیں ہوتے۔
اس اخبار کے توسط سے حکومتِ بہار اور محکمہ آثارِ قدیمہ (ASI) سے پُرزور مطالبہ کیا جاتا ہے کہ اس تاریخی ورثے کی فوری مرمت، مستقل نگرانی اور مؤثر حفاظت کے لیے ٹھوس اقدامات کیے جائیں، تاکہ آئندہ اس طرح کی بدعنوانی اور تخریب کاری کو روکا جا سکے۔ ساتھ ہی مقامی باشندوں کے تحفظ کو بھی یقینی بنایا جائے۔
اہلِ علاقہ نے وزیرِ محترم سے بھی اپیل کی ہے کہ اس معاملے میں فوری مداخلت کر کے متعلقہ حکام کو سخت ہدایات دی جائیں، بصورتِ دیگر سماج دشمن عناصر کے حوصلے مزید بلند ہونے کا اندیشہ ہے۔
ساتھ میں حادثہ کے کچھ دن قبل اور حادثہ کے بعد کی تصویر اور ناشاد اورنگ آبادی کی اپنے وطن جا کر وہاں مقبرے کو دیکھنے جانے کے وقت کی تصویریں بھیج رہے ہیں ۔ تینوں تصویروں کو ہو سکے تو شایع کریں۔
شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

گردنی باغ کے علاوہ کہیں بھی دھرنا دیا تو ہوگی قانونی کارروائی
بہار

گردنی باغ کے علاوہ کہیں بھی دھرنا دیا تو ہوگی قانونی کارروائی

Awaz E Bihar•12 اکتوبر، 2026•13 ویوز
 سمراٹ چودھری نے سیلاب سے متاثرہ خاندانوں کے بینک کھاتوں میں امدادی رقم منتقل کی
بہار

سمراٹ چودھری نے سیلاب سے متاثرہ خاندانوں کے بینک کھاتوں میں امدادی رقم منتقل کی

Awaz E Bihar•12 اکتوبر، 2026•26 ویوز
پی ایم سی ایچ میں اب ایک ساتھ 2500 بستروں پر مریضوں کا جدید طبی سہولتوں کے ساتھ علاج ہوگا: سمراٹ چودھری
بہار

پی ایم سی ایچ میں اب ایک ساتھ 2500 بستروں پر مریضوں کا جدید طبی سہولتوں کے ساتھ علاج ہوگا: سمراٹ چودھری

Awaz E Bihar•12 اکتوبر، 2026•9 ویوز