منگل، 13 اکتوبر، 2026
اردوहिन्दीEnglish
آواز ای بہار

آواز ای بہار

ای پیپر
اہم خبریںقومیسیاستکھیلبہارقومیسیاستکھیلمضامینعالمی خبریںمزید
  • اہم خبریں
  • قومی
  • سیاست
  • کھیل
  • بہار
  • قومی
  • سیاست
  • کھیل
  • مضامین
  • عالمی خبریں
  • اہم
  • قومی
  • سیاست
  • کھیل
  • بہار
  • قومی
  • سیاست
  • کھیل
  • مضامین
آواز ای بہار
  • ہوم
  • قومی
  • سیاست
  • کھیل
  • بہار
  • قومی
  • سیاست
  • کھیل
  • مضامین
  • عالمی خبریں
  • ای پیپر
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ کریں
  • پرائیویسی پالیسی
  • شرائط و ضوابط
اردوहिन्दीEnglish

آواز ای بہار

بہار کی آواز — اردو، ہندی اور انگریزی میں تازہ ترین خبریں

زمرے

  • مقامی
  • قومی
  • سیاست
  • کاروبار
  • ٹیکنالوجی
  • کھیل
  • صحت
  • تعلیم

فوری لنکس

  • ہوم
  • ای پیپر
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ کریں
  • پرائیویسی پالیسی
  • شرائط و ضوابط

نیوز روم

  • ادارتی پالیسی
  • تصحیح و شکایات
  • اشتہارات
  • نیوز روم رابطہ

زبانیں

  • اردو (Urdu)
  • हिन्दी (Hindi)
  • English

ہمیں فالو کریں

سبسکرائب

Email: awazebihar@gmail.com|Phone: +91-9473486854

© 2026 Awaz E Bihar Publications. جملہ حقوق محفوظ ہیں

Designed and Developed byZeloiteZeloite
قومیں قلم اور کتاب کے ذریعہ ہی ترقی کرتی ہیں مفتی محمد سعید الرحمن قاسمی
  1. ہوم
  2. بہار
بہار

قومیں قلم اور کتاب کے ذریعہ ہی ترقی کرتی ہیں مفتی محمد سعید الرحمن قاسمی

Awaz E Bihar•14 دسمبر، 2025 کو 01:03 PM•1 ویوز•3 منٹ پڑھیں

امارت شرعیہ بہار اڈیشہ وجھارکھنڈ کے ناظم مولانا مفتی محمد سعید الرحمن قاسمی نے پٹنہ کے گاندھی میدان میںلگے بک فیر کا جائزہ لیتے ہوئے کہا کہ دنیا میں قومیں قلم وکتاب کے ذریعہ ہی ترقی کرتی ہیں اس کے مطالعہ سے انسان اپنے علم میں اضافہ کرتا ہے اور اجتماعی شعور کو بیدار کرتا ہے ،اسلئے کہا گیاہے کہ زمانہ میں سب سے بہتر ہم نشیں کتاب ہے ، جہاں انسان اپنی تنہائی کو دور کرتا ہے اسی لئے لوگوں کے ذوق وشوق کو بڑھانے کیلئے کتابوں کے میلے لگائے جاتے ہیں، ان دنوں شہر پٹنہ کے گاندھی میدان میں بک فیر اسٹالس لگے ہوئے ہیں ، یہاں لوگوں میں دینی واقفیت اور برادران وطن میں اسلام کے تعارف وخدمات سے واقفیت کے لئے امیر شریعت مفکر ملت حضرت مولانا سید احمد ولی فیصل رحمانی کی ہدایت پر امارت شرعیہ پھلواری شریف پٹنہ کا بک اسٹال I/16،پر لگایا گیا ہے جس میں ملک وبیرون ملک کے نامور محققین کی فکر انگیز اور مستند کتابیں موجود ہیں ،جن کے مطالعہ سے علم دوست حضرات کو روحانی سکون ملے گا ان کے فکر ونظر میں وسعت وبلندی پیدا ہوگی۔ ناظم امارت شرعیہ اور اسکے علاوہ دیگر ذمہ دار حضرات نے شائقین علم کیلئے اسلامی ودینی موضوعات کے علاوہ معلومات عامہ قومی وملکی حالات پر بھی جامع اورمستند کتابیں مکتبہ امارت شرعیہ کے اسٹال پر فراہم کرادی ہیں تاکہ ہر اسلامی فکر وخیال رکھنے والے اصحاب کی علمی تشنگی کودور کرنے کے اسباب فراہم ہوں، مکتبہ کی نگرانی مولانا محمد منہاج عالم ندوی ،مولانا مجاہد الاسلام صاحب ،مولانا عبد القدوس مظاہری صاحب مسلسل کر رہے ہیںاور اصحاب ذوق کی رہنمائی بھی کرتے ہیں ،اسلئے خواہش مند حضرات امارت شرعیہ کے بک اسٹال سے فائدہ اٹھائیں اور علمی سیرابی حاصل کریں ۔
یہ کتاب میلہ16 ؍دسمبر 2025تک ہی رہے گا، اسلئے جس قدر جلد ممکن ہو کتابیں خرید کر استفادہ کر لیں ، امارت شرعیہ کے دوسرے ذمہ دار حضرات مولانا مفتی محمد ثناء اللہ قاسمی صاحب نائب ناظم امارت شرعیہ پھلواری شریف پٹنہ ،صدرقاضی شریعت مولانا محمد انظار عالم قاسمی صاحب ،مفتی وصی احمد قاسمی صاحب نائب قاضی شریعت، مولانا رضوان احمد ندوی صاحب معاون ناظم امارت شرعیہ،مولانا احمد حسین قاسمی صاحب معاون ناظم امارت شرعیہ، مولانا عبد اللہ جاوید صاحب جناب حاجی محمداحسان الحق صاحب،سجناب مولانا ابو الکلام شمسی صاحب ،مولانا محمد خالد سیف اللہ قاسمی صاحب ،جناب مولانا محمد شارق رحمانی صاحب،جناب ڈاکٹر یاسر حبیب صاحب کار گذار سکریٹری مولانا سجاد میموریل اسپتاب کے علاوہ متعدد اصحاب فکر ودانش نے بھی بک فیر کے معائنہ کے بعد اپنے تاثرات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مطالعہ سے انسانی شخصیت میں نکھار پیدا ہوتا ہے اور علم وآگہی میں اضافہ ہوتاہے، اسلئے کتابوں کے مطالعہ کی عادت ڈالنی چاہئے ۔
شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

گردنی باغ کے علاوہ کہیں بھی دھرنا دیا تو ہوگی قانونی کارروائی
بہار

گردنی باغ کے علاوہ کہیں بھی دھرنا دیا تو ہوگی قانونی کارروائی

Awaz E Bihar•12 اکتوبر، 2026•10 ویوز
 سمراٹ چودھری نے سیلاب سے متاثرہ خاندانوں کے بینک کھاتوں میں امدادی رقم منتقل کی
بہار

سمراٹ چودھری نے سیلاب سے متاثرہ خاندانوں کے بینک کھاتوں میں امدادی رقم منتقل کی

Awaz E Bihar•12 اکتوبر، 2026•21 ویوز
پی ایم سی ایچ میں اب ایک ساتھ 2500 بستروں پر مریضوں کا جدید طبی سہولتوں کے ساتھ علاج ہوگا: سمراٹ چودھری
بہار

پی ایم سی ایچ میں اب ایک ساتھ 2500 بستروں پر مریضوں کا جدید طبی سہولتوں کے ساتھ علاج ہوگا: سمراٹ چودھری

Awaz E Bihar•12 اکتوبر، 2026•9 ویوز