منگل، 13 اکتوبر، 2026
اردوहिन्दीEnglish
آواز ای بہار

آواز ای بہار

ای پیپر
اہم خبریںقومیسیاستکھیلبہارقومیسیاستکھیلمضامینعالمی خبریںمزید
  • اہم خبریں
  • قومی
  • سیاست
  • کھیل
  • بہار
  • قومی
  • سیاست
  • کھیل
  • مضامین
  • عالمی خبریں
  • اہم
  • قومی
  • سیاست
  • کھیل
  • بہار
  • قومی
  • سیاست
  • کھیل
  • مضامین
آواز ای بہار
  • ہوم
  • قومی
  • سیاست
  • کھیل
  • بہار
  • قومی
  • سیاست
  • کھیل
  • مضامین
  • عالمی خبریں
  • ای پیپر
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ کریں
  • پرائیویسی پالیسی
  • شرائط و ضوابط
اردوहिन्दीEnglish

آواز ای بہار

بہار کی آواز — اردو، ہندی اور انگریزی میں تازہ ترین خبریں

زمرے

  • مقامی
  • قومی
  • سیاست
  • کاروبار
  • ٹیکنالوجی
  • کھیل
  • صحت
  • تعلیم

فوری لنکس

  • ہوم
  • ای پیپر
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ کریں
  • پرائیویسی پالیسی
  • شرائط و ضوابط

نیوز روم

  • ادارتی پالیسی
  • تصحیح و شکایات
  • اشتہارات
  • نیوز روم رابطہ

زبانیں

  • اردو (Urdu)
  • हिन्दी (Hindi)
  • English

ہمیں فالو کریں

سبسکرائب

Email: awazebihar@gmail.com|Phone: +91-9473486854

© 2026 Awaz E Bihar Publications. جملہ حقوق محفوظ ہیں

Designed and Developed byZeloiteZeloite
نائجیریا میں فضائی حملہ، بازار پر بمباری سے 200 افراد ہلاک
  1. ہوم
  2. عالمی خبریں
عالمی خبریں

نائجیریا میں فضائی حملہ، بازار پر بمباری سے 200 افراد ہلاک

Awaz E Bihar•13 اپریل، 2026 کو 03:33 PM•0 ویوز•2 منٹ پڑھیں

نائجیرین فوج کے طیاروں نے ایک مقامی بازار پر بمباری کی، جس کے نتیجے میں کم از کم 200 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔
نائیجیریا کے شمال مشرقی علاقے میں عسکری تنظیم بوکو حرام کے خلاف کارروائی کے دوران نائیجیرین فضائیہ کے طیاروں نے ایک گاؤں کے بازار کو نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں درجنوں افراد کی ہلاکت کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔ مقامی حکام اور انسانی حقوق کی بین الاقوامی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل نے اس واقعے کی تصدیق کی ہے۔ ایمنسٹی انٹرنیشنل نے اتوار کے روز سوشل میڈیا پر جاری اپنے بیان میں کہا ہے کہ گزشتہ روز ہونے والے اس حملے میں 100 سے زائد افراد ہلاک اور 35 زخمی ہوئے ہیں۔ دوسری جانب مقامی سردار لاوان زنا نور گیدم نے خبر رساں ادارے اے ایف پی کو بتایا کہ جانی نقصان کی مجموعی تعداد بشمول ہلاک و زخمی افراد تقریباً 200 کے قریب ہے۔ یہ حملہ ریاست یوبے کے گاؤں 'جلی میں ہوا جو ریاست بورنو کی سرحد کے قریب واقع ہے۔ یہ علاقہ طویل عرصے سے جاری بغاوت کا گڑھ رہا ہے جہاں اب تک ہزاروں افراد ہلاک اور لاکھوں بے گھر ہو چکے ہیں۔ نائیجیریا کی فضائیہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ انہوں نے بورنو اسٹیٹ کی حدود میں 'جلی کے قریب ایک کارروائی میں بوکو حرام کے جنگجوؤں کو ہلاک کیا ہے، تاہم فضائیہ کے بیان میں کسی بازار کو نشانہ بنانے کا ذکر نہیں کیا گیا۔ بعد ازاں یوبے ریاست کی حکومت نے اعتراف کیا کہ فضائی حملہ ایک ایسے بازار کے قریب ہوا جہاں لوگ خریداری میں مصروف تھے۔ ریاست یوبے کے فوجی مشیر بریگیڈیئر جنرل داہر عبدالسلام نے بتایا کہ گیدم کے علاقے سے تعلق رکھنے والے کچھ لوگ جو 'جلی' کے ہفتہ وار بازار میں موجود تھے، اس حملے سے متاثر ہوئے ہیں۔ ایمنسٹی انٹرنیشنل نے اس حملے کی سخت مذمت کرتے ہوئے اسے غیر قانونی اور اشتعال انگیز قرار دیا ہے۔ تنظیم نے نائیجیرین حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اس واقعے کی فوری اور غیر جانبدارانہ تحقیقات کرائیں اور ذمہ داروں کا تعین کر کے انہیں انصاف کے کٹہرے میں لائیں
شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

سوڈان میں سونے کی کان پر فضائی حملہ، کم از کم 72 کان کن ہلاک
عالمی خبریں

سوڈان میں سونے کی کان پر فضائی حملہ، کم از کم 72 کان کن ہلاک

Awaz E Bihar•12 اکتوبر، 2026•12 ویوز
آپریشن ’’فجر الیمن‘‘ جاری، حوثیوں کے ٹھکانوں اور اسلحہ گوداموں پر حملے جاری
عالمی خبریں

آپریشن ’’فجر الیمن‘‘ جاری، حوثیوں کے ٹھکانوں اور اسلحہ گوداموں پر حملے جاری

Awaz E Bihar•11 اکتوبر، 2026•6 ویوز
یمن میں لڑائی تیز، انسانی بحران سنگین ہونے کا خدشہ
عالمی خبریں

یمن میں لڑائی تیز، انسانی بحران سنگین ہونے کا خدشہ

Awaz E Bihar•7 اکتوبر، 2026•9 ویوز