منگل، 13 اکتوبر، 2026
اردوहिन्दीEnglish
آواز ای بہار

آواز ای بہار

ای پیپر
اہم خبریںقومیسیاستکھیلبہارقومیسیاستکھیلمضامینعالمی خبریںمزید
  • اہم خبریں
  • قومی
  • سیاست
  • کھیل
  • بہار
  • قومی
  • سیاست
  • کھیل
  • مضامین
  • عالمی خبریں
  • اہم
  • قومی
  • سیاست
  • کھیل
  • بہار
  • قومی
  • سیاست
  • کھیل
  • مضامین
آواز ای بہار
  • ہوم
  • قومی
  • سیاست
  • کھیل
  • بہار
  • قومی
  • سیاست
  • کھیل
  • مضامین
  • عالمی خبریں
  • ای پیپر
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ کریں
  • پرائیویسی پالیسی
  • شرائط و ضوابط
اردوहिन्दीEnglish

آواز ای بہار

بہار کی آواز — اردو، ہندی اور انگریزی میں تازہ ترین خبریں

زمرے

  • مقامی
  • قومی
  • سیاست
  • کاروبار
  • ٹیکنالوجی
  • کھیل
  • صحت
  • تعلیم

فوری لنکس

  • ہوم
  • ای پیپر
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ کریں
  • پرائیویسی پالیسی
  • شرائط و ضوابط

نیوز روم

  • ادارتی پالیسی
  • تصحیح و شکایات
  • اشتہارات
  • نیوز روم رابطہ

زبانیں

  • اردو (Urdu)
  • हिन्दी (Hindi)
  • English

ہمیں فالو کریں

سبسکرائب

Email: awazebihar@gmail.com|Phone: +91-9473486854

© 2026 Awaz E Bihar Publications. جملہ حقوق محفوظ ہیں

Designed and Developed byZeloiteZeloite
نتیش نے بکسر ضلع کے نوانگر صنعتی علاقے کا دورہ کیا
  1. ہوم
  2. بہار
بہار

نتیش نے بکسر ضلع کے نوانگر صنعتی علاقے کا دورہ کیا

Awaz E Bihar•8 دسمبر، 2025 کو 03:51 PM•2 ویوز•4 منٹ پڑھیں

بہار کے وزیراعلیٰ نتیش کمار نے پیر کو خصوصی اقتصادی زون کے طور پر تیار کیے جا رہے بکسر ضلع کے نوانگر صنعتی علاقے کا دورہ کیا۔
وزیراعلیٰ مسٹر کمار نے آج بکسر ضلع کے نوانگر صنعتی علاقے کا معائنہ کرتے ہوئے کئی صنعتی یونٹوں کا جائزہ لیا۔ معائنے کے دوران انہوں نے ورون بیوریجز لمیٹڈ، بکسرکے پیپسی کو بوٹلنگ پلانٹ اور ڈرنکنگ واٹر بوٹلنگ پلانٹ کا معائنہ کیا۔ اس سلسلے میں وزیراعلیٰ نے ورون بیوریجز لمیٹڈ میں قائم کوالٹی انشورنس لیب وغیرہ کا بھی جائزہ لیا۔
افسران نے وزیراعلیٰ کو بتایا کہ اس پپسی کو بوٹلنگ پلانٹ میں کولڈ ڈرنکس کے کئی پروڈکٹس تیار ہوتے ہیں، جن میں پپسی، ماؤنٹین ڈیو، سیون اپ، سلائس، اسٹنگ، نمبز، فیز وغیرہ شامل ہیں۔
ورون بیوریجز لمیٹڈ، بکسر کے دفتر میں افسران نے پریزینٹیشن کے ذریعے وزیراعلیٰ کو نوانگر صنعتی علاقے کی زمین کا رقبہ، فعال صنعتی یونٹوں، سرمایہ کاری، یہاں تیار ہونے والے مصنوعات کے بازار کی دستیابی ، صنعتی یونٹوں کو دی جانے والی سہولیات اور مقامی لوگوں کو مل رہے روزگار کے مواقع کے بارے میں تفصیلی معلومات فراہم کیں۔
اس کے بعد وزیراعلیٰ نے بھارت پلس ایتھنول پرائیویٹ لمیٹڈ کا معائنہ کیا۔ اس دوران افسران نے وزیراعلیٰ کو ایتھنول پلانٹ کے لیے فراہم کی گئی زمین، ملازمین کی تعداد، سرمایہ کاری، دستیاب مارکیٹ اور فراہم کی جانے والی دیگر بنیادی سہولیات کے بارے میں تفصیلات فراہم کیں۔
مسٹر کمار نے دورے کے دوران ایس ایل ایم جی بیوریجز لمیٹڈ کے کوکا کولا پلانٹ، واٹر بوٹلنگ پلانٹ وغیرہ کا بھی معائنہ کیا۔ اس دوران انہوں نے تیار کیے جا رہے سافٹ ڈرنکس کی تیاری کے عمل، واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ، مائیکرو لیب، لیبارٹری وغیرہ کا جائزہ لیا۔ اس صنعتی یونٹ کے لیے مختص زمین، کمپنی کی سرمایہ کاری، تیار مصنوعات کے بازار اور مقامی روزگار کے مواقع کے بارے میں بھی مکمل معلومات فراہم کی گئیں۔
وزیراعلیٰ نے نوانگر میں تقریباً 125 ایکڑ زمین پر بننے والے مجوزہ خصوصی اقتصادی زون کا بھی جائزہ لیا، جسے بہار کے دو اہم سیز میں سے ایک تصور کیا جاتا ہے۔ انہوں نے تیاریوں کا جائزہ لیتے ہوئے، محکمہ صنعت کے ذریعہ تیار کئے جارہے ورک پلان اور زمینی سطح پر چل رہے کاموں کی بھی جانکاری لی، جن میں سڑک، بجلی اور نکاسی آب جیسی بنیادی سہولیات کی ترقی شامل ہے۔نوانگر میں کئی فیکٹریاں پہلے ہی قائم ہیں اور مستقبل میں مزید توسیع کے امکانات بھی موجود ہیں۔
معائنے کے دوران وزیراعلیٰ نے افسران کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ نوانگر کو صنعتی علاقے کے طور پر مزید فروغ دینے کے لیے کام کیا جائے، تاکہ روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں۔ یہ علاقہ بہار کی صنعتی ترقی میں اہم کردار ادا کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ نوانگر کو ایک بڑے صنعتی مرکز کے طور پر فروغ دینے کے لیے سرمایہ کاری اور روزگار کے مواقع بڑھانے کی ضرورت ہے۔
قابل ذکر ہے کہ بکسر میں تین صنعتی علاقے بکسر،نوانگر اور ڈمراوں موجود ہیں۔نوانگر صنعتی علاقے میں فعال اہم یونٹوں میں ورون بیوریجز لمیٹڈ، ایس ایل ایم جی بیوریجز لمیٹڈ اور بھارت پلس ایتھنول پرائیویٹ لمیٹڈ شامل ہیں۔نوانگر صنعتی علاقے کی کل زمین 439.68 ایکڑ ہے، جن میں سے 56.10 ایکڑ زمین بنیادی ڈھانچے کی تعمیر کے لیے ہے۔ 383.58 ایکڑ زمین صنعتی یونٹوں کے لیے مختص ہے، جس میں سے 337.07 ایکڑ زمین پہلے ہی الاٹ کی جا چکی ہے۔ 45.88 ایکڑ زمین خالی ہے۔
نوانگر صنعتی علاقے میں صنعتی یونٹوں کے لیے ڈیڈیکیٹڈ بجلی فیڈر، بارش کے پانی اور صنعتی فضلے کے نکاس کے لیے نالا، سولر اسٹریٹ لائٹس، کام کرنے والی خواتین کیلئے ہاسٹل، اور 24 گھنٹے سیکورٹی اہلکاروں کی تعیناتی جیسی تمام ضروری سہولیات فراہم کی گئی ہیں۔ نوانگر صنعتی علاقہ بہار کا دوسرا خصوصی اقتصادی زون ہے۔ کل 439.88 ایکڑ میں سے 126.51 ایکڑ زمین خصوصی اقتصادی زون کے طور پر منتخب کی گئی ہے۔
خصوصی اقتصادی زون، نوانگر کی منظوری وزارت تجارت، حکومت ہند نے 19 اکتوبر 2024 کو فراہم کی تھی۔ اس خصوصی اقتصادی زون میں برآمد کرنے والی کمپنیوں کو زمین الاٹ کی جائے گی، اور یہاں تیار ہونے والی مصنوعات ملک سے باہر اور دیگر ریاستوں میں بھی بھیجی جائیں گی، جس سے بہار کی شناخت مزید بڑھے گی۔ اس سے ریاست کی برآمدات میں اضافہ ہوگا اور بڑے پیمانے پر روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے۔
وزیراعلیٰ نتیش کمار نے صنعتی علاقے کے معائنے کے بعد فضائی راستے سے واپسی کے دوران بکسر میں تعمیر شدہ گنگا پل کا فضائی سروے بھی کیا۔ یہ پل بہار کو اتر پردیش سے جوڑتا ہے، جس میں پرانا دو لین پل اور نیا چار لین پل شامل ہے۔ اس سے بکسر اور اتر پردیش کے درمیان سفر آسان ہوگا، علاقائی کاروبار اور اقتصادی ترقی میں اضافہ ہوگا اور نئے روزگار پیدا ہوں گے۔
شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

گردنی باغ کے علاوہ کہیں بھی دھرنا دیا تو ہوگی قانونی کارروائی
بہار

گردنی باغ کے علاوہ کہیں بھی دھرنا دیا تو ہوگی قانونی کارروائی

Awaz E Bihar•12 اکتوبر، 2026•10 ویوز
 سمراٹ چودھری نے سیلاب سے متاثرہ خاندانوں کے بینک کھاتوں میں امدادی رقم منتقل کی
بہار

سمراٹ چودھری نے سیلاب سے متاثرہ خاندانوں کے بینک کھاتوں میں امدادی رقم منتقل کی

Awaz E Bihar•12 اکتوبر، 2026•21 ویوز
پی ایم سی ایچ میں اب ایک ساتھ 2500 بستروں پر مریضوں کا جدید طبی سہولتوں کے ساتھ علاج ہوگا: سمراٹ چودھری
بہار

پی ایم سی ایچ میں اب ایک ساتھ 2500 بستروں پر مریضوں کا جدید طبی سہولتوں کے ساتھ علاج ہوگا: سمراٹ چودھری

Awaz E Bihar•12 اکتوبر، 2026•9 ویوز