منگل، 13 اکتوبر، 2026
اردوहिन्दीEnglish
آواز ای بہار

آواز ای بہار

ای پیپر
اہم خبریںقومیسیاستکھیلبہارقومیسیاستکھیلمضامینعالمی خبریںمزید
  • اہم خبریں
  • قومی
  • سیاست
  • کھیل
  • بہار
  • قومی
  • سیاست
  • کھیل
  • مضامین
  • عالمی خبریں
  • اہم
  • قومی
  • سیاست
  • کھیل
  • بہار
  • قومی
  • سیاست
  • کھیل
  • مضامین
آواز ای بہار
  • ہوم
  • قومی
  • سیاست
  • کھیل
  • بہار
  • قومی
  • سیاست
  • کھیل
  • مضامین
  • عالمی خبریں
  • ای پیپر
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ کریں
  • پرائیویسی پالیسی
  • شرائط و ضوابط
اردوहिन्दीEnglish

آواز ای بہار

بہار کی آواز — اردو، ہندی اور انگریزی میں تازہ ترین خبریں

زمرے

  • مقامی
  • قومی
  • سیاست
  • کاروبار
  • ٹیکنالوجی
  • کھیل
  • صحت
  • تعلیم

فوری لنکس

  • ہوم
  • ای پیپر
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ کریں
  • پرائیویسی پالیسی
  • شرائط و ضوابط

نیوز روم

  • ادارتی پالیسی
  • تصحیح و شکایات
  • اشتہارات
  • نیوز روم رابطہ

زبانیں

  • اردو (Urdu)
  • हिन्दी (Hindi)
  • English

ہمیں فالو کریں

سبسکرائب

Email: awazebihar@gmail.com|Phone: +91-9473486854

© 2026 Awaz E Bihar Publications. جملہ حقوق محفوظ ہیں

Designed and Developed byZeloiteZeloite
’نتیش کمار نے کہا تھا کہ یو سی سی بہار میں نافذ نہیں ہوگا‘ شیام رجک
  1. ہوم
  2. بہار
بہار

’نتیش کمار نے کہا تھا کہ یو سی سی بہار میں نافذ نہیں ہوگا‘ شیام رجک

Awaz E Bihar•14 ستمبر، 2026 کو 05:43 PM•4 ویوز•3 منٹ پڑھیں

پٹنہ :(اے بی این ) مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کی جانب سے لوک سبھا انتخابات 2029 سے قبل ملک کی 21 بی جے پی-این ڈی اے اقتدار والی ریاستوں میں یکساں سول کوڈ (یو سی سی) نافذ کرنے والے بیان کے بعد سیاسی رد عمل کا سلسلہ جاری ہے۔ بی جے پی کی اتحادی جماعت جے ڈی یو کے لیڈر شیام رجک نے کہا ہے کہ یہ بل پارلیمنٹ میں آیا تھا، تو ہمارے لیڈر (نتیش کمار) نے صاف لفظوں میں کہا تھا کہ وہ بل کی حمایت تو کرتے ہیں، لیکن اسے اپنی ریاست میں نافذ نہیں ہونے دیں گے۔ ہم آج بھی اپنی اسی بات پر قائم ہیں۔
اس معاملہ میں کانگریس کے رکن پارلیمنٹ عمران مسعود کا بھی رد عمل سامنے آیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ امت شاہ کا بیان صرف ووٹ بینک کے لیے ہے۔ انھوں نے مزید کہا کہ یو سی سی نافذ ہو یا نہ ہو، اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا ہے، یہ روایات سے وابستہ ملک ہے اور لوگ اپنی روایات پر عمل کریں گے۔ آپ مہنگائی اور بے روزگاری جیسے مسائل پر بات نہیں کریں گے، بلکہ ان مسائل پر گفتگو کریں گے، جس کی کوئی اہمیت نہیں ہے۔ دوسری طرف کانگریس لیڈر راشد علوی نے کہا کہ گزشتہ 12 برسوں سے بی جے پی مسلمانوں کے خلاف ہر کام کر رہی ہے۔ انھوں نے یہ سوال بھی کیا کہ کیا یو سی سی سے اقتصادی حالات بہتر ہوں گے؟ کیا یو سی سی سے بے روزگاری ختم ہو جائے گی؟ کیا یو سی سی سے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں کم ہوں گی؟ آپ کیوں اسے 21 ریاستوں میں نافذ کرنا چاہتے ہیں؟
راشد علوی نے مزید کہا کہ یکساں سول کوڈ کا مطلب ہے سول قانون میں یکسانیت۔ ابھی ہندوؤں، مسلمانوں اور عیسائیوں کے لیے علیحدہ علیحدہ پرسنل لاء ہے۔ آپ اس قانون کو 21 ریاستوں میں نافذ کرنے جا رہے ہیں، یہ بس مسلمانوں کو پریشان کرنے کی ضد ہے۔ بے روزگاری یا معاشی صورتحال بی جے پی لیڈران کی توجہ کا مرکز نہیں ہے۔ طلاق ثلاثہ، یکساں سول کوڈ، مسجد-مندر اور ہندو-مسلمان ہی آپ کے ایجنڈے ہیں۔ بی جے پی نے اس ملک کو برباد کرنے کی ٹھان لی ہے۔ واضح رہے کہ امت شاہ نے ممبئی میں منعقدہ ایک پروگرام میں کہا تھا کہ کئی ریاستوں میں یکساں سول کوڈ کے نفاذ کا مرحلہ آگے بڑھ چکا ہے اور 2029 تک سبھی 21 بی جے پی اور این ڈی اے حکمراں ریاستوں میں یو سی سی نافذ ہو جائے گا۔
شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

گردنی باغ کے علاوہ کہیں بھی دھرنا دیا تو ہوگی قانونی کارروائی
بہار

گردنی باغ کے علاوہ کہیں بھی دھرنا دیا تو ہوگی قانونی کارروائی

Awaz E Bihar•12 اکتوبر، 2026•10 ویوز
 سمراٹ چودھری نے سیلاب سے متاثرہ خاندانوں کے بینک کھاتوں میں امدادی رقم منتقل کی
بہار

سمراٹ چودھری نے سیلاب سے متاثرہ خاندانوں کے بینک کھاتوں میں امدادی رقم منتقل کی

Awaz E Bihar•12 اکتوبر، 2026•21 ویوز
پی ایم سی ایچ میں اب ایک ساتھ 2500 بستروں پر مریضوں کا جدید طبی سہولتوں کے ساتھ علاج ہوگا: سمراٹ چودھری
بہار

پی ایم سی ایچ میں اب ایک ساتھ 2500 بستروں پر مریضوں کا جدید طبی سہولتوں کے ساتھ علاج ہوگا: سمراٹ چودھری

Awaz E Bihar•12 اکتوبر، 2026•9 ویوز