منگل، 13 اکتوبر، 2026
اردوहिन्दीEnglish
آواز ای بہار

آواز ای بہار

ای پیپر
اہم خبریںقومیسیاستکھیلبہارقومیسیاستکھیلمضامینعالمی خبریںمزید
  • اہم خبریں
  • قومی
  • سیاست
  • کھیل
  • بہار
  • قومی
  • سیاست
  • کھیل
  • مضامین
  • عالمی خبریں
  • اہم
  • قومی
  • سیاست
  • کھیل
  • بہار
  • قومی
  • سیاست
  • کھیل
  • مضامین
آواز ای بہار
  • ہوم
  • قومی
  • سیاست
  • کھیل
  • بہار
  • قومی
  • سیاست
  • کھیل
  • مضامین
  • عالمی خبریں
  • ای پیپر
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ کریں
  • پرائیویسی پالیسی
  • شرائط و ضوابط
اردوहिन्दीEnglish

آواز ای بہار

بہار کی آواز — اردو، ہندی اور انگریزی میں تازہ ترین خبریں

زمرے

  • مقامی
  • قومی
  • سیاست
  • کاروبار
  • ٹیکنالوجی
  • کھیل
  • صحت
  • تعلیم

فوری لنکس

  • ہوم
  • ای پیپر
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ کریں
  • پرائیویسی پالیسی
  • شرائط و ضوابط

نیوز روم

  • ادارتی پالیسی
  • تصحیح و شکایات
  • اشتہارات
  • نیوز روم رابطہ

زبانیں

  • اردو (Urdu)
  • हिन्दी (Hindi)
  • English

ہمیں فالو کریں

سبسکرائب

Email: awazebihar@gmail.com|Phone: +91-9473486854

© 2026 Awaz E Bihar Publications. جملہ حقوق محفوظ ہیں

Designed and Developed byZeloiteZeloite
نتیش کمار کی آخری کابینہ میں وزراء آبدیدہ ہو گئے
  1. ہوم
  2. بہار
بہار

نتیش کمار کی آخری کابینہ میں وزراء آبدیدہ ہو گئے

Awaz E Bihar•15 اپریل، 2026 کو 08:06 AM•6 ویوز•3 منٹ پڑھیں

پٹنہ، 14 اپریل (اے بی این ) بہار میں اقتدار کی تبدیلی کے اشاروں کے درمیان منگل کے روز وزیر اعلیٰ نیتیش کمار کی مختصر لیکن اہم کابینہ میٹنگ میں وزراء کی آنکھوں میں آنسو نظر آئے۔ مسٹر کمار نے تقریباً 17 منٹ تک جاری رہنے والی اس میٹنگ میں اپنے کابینہ کے ساتھیوں کے ساتھ راجیہ سبھا جانے کے فیصلے اور ریاست میں نئی حکومت کی تشکیل کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا۔ جب وزیر اعلیٰ نے میٹنگ کے دوران اپنے دور اقتدار میں تعاون کے لیے وزراء، سرکاری افسران اور ملازمین کا شکریہ ادا کیا تو وہاں موجود تمام وزراء جذباتی ہو گئے۔ اس دوران کابینہ کے اراکین نے بھی ان کی قیادت کی تعریف کی اور بہار میں تقریباً دو دہائیوں تک حکمرانی کرنے پر ان کا شکریہ ادا کیا۔ نائب وزیر اعلیٰ سمراٹ چودھری اور چیف سکریٹری پرتیہ امرت نے بھی میٹنگ سے خطاب کیا اور اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ میٹنگ میں کابینہ کے سامنے کوئی باضابطہ ایجنڈا پیش نہیں کیا گیا۔ اجلاس کا اختتام ایک گروپ فوٹو کے ساتھ ہوا، جس کے بعد مسٹر کمار اپنی سرکاری رہائش گاہ کے لیے روانہ ہو گئے۔میٹنگ کے فوراً بعد بہار کے وزیر زراعت رام کرپال یادو نے تصدیق کی کہ وزیر اعلیٰ آج دن میں کسی بھی وقت استعفیٰ دے سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مسٹر کمار نے خود ہی کابینہ کو اپنے فیصلے سے آگاہ کیا اور ان کا لب و لہجہ اور اندازِ گفتگو معمول کے مطابق اور متوازن نظر آ رہا تھا۔ مسٹر یادو نے کمار کی خدمات کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے ریاست کی ترقی کے لیے اہم کام کیے ہیں۔ راجیہ سبھا کے رکن اور مسٹر کمار کے قریبی ساتھی سنجے جھا نے بہار میں طرزِ حکمرانی کے تسلسل کا اشارہ دیتے ہوئے کہا کہ نئی حکومت کے کام کاج میں کوئی بڑی تبدیلی نہیں ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ نئی حکومت کمار کی رہنمائی اور بصیرت کے تحت کام کرے گی۔ انہوں نے یہ اشارہ بھی دیا کہ مرکز میں نئے کردار میں بھی کمار بہار کے مفادات کی وکالت کرتے رہیں گے۔ حکومت کے وزیر شرون کمار نے اس لمحے کو سیاسی زندگی کا ایک قدرتی عمل قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ مسٹر کمار کی قیادت میں کام کرتے ہوئے بہت کچھ سیکھنے کو ملا اور ریاست کے اہم مسائل کے حل میں ان کا کردار انتہائی اہم رہا۔ اسی دوران ریاست میں حکومت سازی کا عمل بھی تیز ہو گیا ہے۔ بی جے پی قانون ساز پارٹی کا اجلاس دہلی سے آئے مبصر اور مرکزی وزیر زراعت شیوراج سنگھ چوہان کی موجودگی میں ہونے والا ہے۔ آج ہی این ڈی اے کی تمام اتحادی جماعتوں کا اجلاس بھی طے ہے، جس میں اتحاد اپنے لیڈر کا باضابطہ انتخاب کر سکتا ہے۔ نیتیش کمار کے عہدہ چھوڑنے کے ساتھ ہی بہار میں نئی حکومت کی تشکیل کا عمل آگے بڑھے گا اور 15 اپریل کو نئے وزیر اعلیٰ کے حلف لینے کا امکان ہے۔
شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

گردنی باغ کے علاوہ کہیں بھی دھرنا دیا تو ہوگی قانونی کارروائی
بہار

گردنی باغ کے علاوہ کہیں بھی دھرنا دیا تو ہوگی قانونی کارروائی

Awaz E Bihar•12 اکتوبر، 2026•10 ویوز
 سمراٹ چودھری نے سیلاب سے متاثرہ خاندانوں کے بینک کھاتوں میں امدادی رقم منتقل کی
بہار

سمراٹ چودھری نے سیلاب سے متاثرہ خاندانوں کے بینک کھاتوں میں امدادی رقم منتقل کی

Awaz E Bihar•12 اکتوبر، 2026•21 ویوز
پی ایم سی ایچ میں اب ایک ساتھ 2500 بستروں پر مریضوں کا جدید طبی سہولتوں کے ساتھ علاج ہوگا: سمراٹ چودھری
بہار

پی ایم سی ایچ میں اب ایک ساتھ 2500 بستروں پر مریضوں کا جدید طبی سہولتوں کے ساتھ علاج ہوگا: سمراٹ چودھری

Awaz E Bihar•12 اکتوبر، 2026•9 ویوز