منگل، 13 اکتوبر، 2026
اردوहिन्दीEnglish
آواز ای بہار

آواز ای بہار

ای پیپر
اہم خبریںقومیسیاستکھیلبہارقومیسیاستکھیلمضامینعالمی خبریںمزید
  • اہم خبریں
  • قومی
  • سیاست
  • کھیل
  • بہار
  • قومی
  • سیاست
  • کھیل
  • مضامین
  • عالمی خبریں
  • اہم
  • قومی
  • سیاست
  • کھیل
  • بہار
  • قومی
  • سیاست
  • کھیل
  • مضامین
آواز ای بہار
  • ہوم
  • قومی
  • سیاست
  • کھیل
  • بہار
  • قومی
  • سیاست
  • کھیل
  • مضامین
  • عالمی خبریں
  • ای پیپر
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ کریں
  • پرائیویسی پالیسی
  • شرائط و ضوابط
اردوहिन्दीEnglish

آواز ای بہار

بہار کی آواز — اردو، ہندی اور انگریزی میں تازہ ترین خبریں

زمرے

  • مقامی
  • قومی
  • سیاست
  • کاروبار
  • ٹیکنالوجی
  • کھیل
  • صحت
  • تعلیم

فوری لنکس

  • ہوم
  • ای پیپر
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ کریں
  • پرائیویسی پالیسی
  • شرائط و ضوابط

نیوز روم

  • ادارتی پالیسی
  • تصحیح و شکایات
  • اشتہارات
  • نیوز روم رابطہ

زبانیں

  • اردو (Urdu)
  • हिन्दी (Hindi)
  • English

ہمیں فالو کریں

سبسکرائب

Email: awazebihar@gmail.com|Phone: +91-9473486854

© 2026 Awaz E Bihar Publications. جملہ حقوق محفوظ ہیں

Designed and Developed byZeloiteZeloite
عید میلاد النبیؐ پر نتیش کمارو تیجسوی یادو نے پٹنہ کی خانقاہوں میں چڑھائی چادر
  1. ہوم
  2. بہار
بہار

عید میلاد النبیؐ پر نتیش کمارو تیجسوی یادو نے پٹنہ کی خانقاہوں میں چڑھائی چادر

Awaz E Bihar•27 اگست، 2026 کو 07:26 PM•52 ویوز•3 منٹ پڑھیں

پٹنہ: عید میلاد النبیؐ کے موقع پر بہار کے سابق وزیر اعلیٰ نتیش کمار اور راشٹریہ جنتا دل (آر جے ڈی) کے رہنما تیجسوی پرساد یادو نے پٹنہ کی مختلف تاریخی خانقاہوں اور درگاہوں پر حاضری دی اور چادر چڑھا کر ریاست اور ملک میں امن، خوشحالی، بھائی چارے اور فرقہ وارانہ ہم آہنگی کے لیے دعا کی۔نتیش کمار نے جمعرات کو پٹنہ کے پھلواری شریف واقع تاریخی خانقاہ مجیبیہ کا دورہ کیا۔ وہاں انہوں نے خانقاہ کے پیر حضرت مولانا آیت اللہ قادری سے ملاقات کی اور خانقاہ کے بانی حضرت مولانا پیر مجیب اللہ قادری کی درگاہ پر روایتی چادر چڑھائی۔سابق وزیر اعلیٰ نے اس موقع پر بہار اور ملک کی خوشحالی، امن، بھائی چارے اور فرقہ وارانہ ہم آہنگی کے لیے دعا کی۔ انہوں نے کہا کہ وہ کئی برسوں سے خانقاہ مجیبیہ آتے رہے ہیں اور اس درگاہ سے ان کا پرانا تعلق ہے۔ ان کے مطابق، یہاں آنے سے انہیں سکون کا احساس ہوتا ہے۔خانقاہ کے مینیجر حضرت مولانا منہاج الدین قادری مجیبی اور رکن اسمبلی شیام رجک نے نتیش کمار کا استقبال کیا۔ اس کے بعد انہوں نے خانقاہ کے احاطے میں موجود مذہبی مقامات کا دورہ کیا اور چادر پوشی کی رسم میں شرکت کی۔خانقاہ مجیبیہ اپنے قیام کے زمانے سے ہی امن، انسانیت اور بھائی چارے کا پیغام دیتی رہی ہے ۔اور یہاں مذہب اور فرقے کی بنیاد پر کسی بھی طرح کا امتیاز نہیں کیا جاتا ہے۔
خانقاہ مجیبیہ کے موجودہ سجادہ نشین جناب حضرت علامہ مولانا سید شاہ محمد آیت اللہ قادری خانقاہ کے گیارہویں سجادہ نشین ہیں۔پیغمبر حضرت محمد ﷺ کی ولادت کے موقع پر ہر سال یہاں چار روزہ عرس کا انعقاد کیا جاتا ہے۔ اس موقع پر ملک و بیرون ملک سے بڑی تعداد میں عقیدت مند اور زائرین پہنچتے ہیں۔ ہر سال عرس کے موقع پر چادر چڑھائی جاتی رہی ہے اور ریاست میں امن و سکون، خوش حالی اور امن کے لیے دعا مانگی جاتی ہے۔
نتیش کمار کی آمد کی خبر پھیلتے ہی بڑی تعداد میں عقیدت مند اور مقامی لوگ خانقاہ میں جمع ہوگئے۔ سابق وزیر اعلیٰ نے لوگوں کا استقبال کیا اور انہیں عید میلاد النبیؐ کی مبارک باد دی۔اس سے قبل آر جے ڈی رہنما تیجسوی پرساد یادو نے پٹنہ سٹی کے مٹن گھاٹ واقع خانقاہ برگاہِ عشق تکیا شریف کا دورہ کیا۔ انہوں نے یہاں درگاہ پر چادر چڑھائی اور بہار میں امن، خوشحالی، مسرت اور ترقی کے لیے دعا کی۔خانقاہ بارگاہ عشق تکیہ شریف کا شمار خطے کی تاریخی درگاہوں میں ہوتا ہے اور اس کا تعلق بہار کی صوفی روایت اور گنگا جمنی تہذیب سے بتایا جاتا ہے۔ سالانہ عرس کے موقع پر علاقے کے مختلف حصوں سے بڑی تعداد میں عقیدت مند یہاں پہنچتے ہیں۔ اس مقام پر حضرت خواجہ رکن الدین عشق کی درگاہ ہے، جبکہ اس کا تاریخی تعلق ٹیپو سلطان کے خاندان سے بھی بتایا جاتا ہے۔تیجسوی یادو نے بدھ کی شام پھلواری شریف واقع خانقاہ مجیبیہ کا بھی دورہ کیا تھا، جہاں انہوں نے درگاہ پر چادر چڑھائی اور ریاست کی خوشحالی کے لیے دعا کی۔


شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

گردنی باغ کے علاوہ کہیں بھی دھرنا دیا تو ہوگی قانونی کارروائی
بہار

گردنی باغ کے علاوہ کہیں بھی دھرنا دیا تو ہوگی قانونی کارروائی

Awaz E Bihar•12 اکتوبر، 2026•10 ویوز
 سمراٹ چودھری نے سیلاب سے متاثرہ خاندانوں کے بینک کھاتوں میں امدادی رقم منتقل کی
بہار

سمراٹ چودھری نے سیلاب سے متاثرہ خاندانوں کے بینک کھاتوں میں امدادی رقم منتقل کی

Awaz E Bihar•12 اکتوبر، 2026•21 ویوز
پی ایم سی ایچ میں اب ایک ساتھ 2500 بستروں پر مریضوں کا جدید طبی سہولتوں کے ساتھ علاج ہوگا: سمراٹ چودھری
بہار

پی ایم سی ایچ میں اب ایک ساتھ 2500 بستروں پر مریضوں کا جدید طبی سہولتوں کے ساتھ علاج ہوگا: سمراٹ چودھری

Awaz E Bihar•12 اکتوبر، 2026•9 ویوز